اپنی افتاد کا اندازہ کریں

محمد ریحان قریشی — جون 7، 2020 9:27 شام
اٹھ کہ پھر ذوقِ سخن تازہ کریں
اپنی افتاد کا اندازہ کریں
دل کریں ماتمِ ہستی پہ نثار
اور چہرے پہ ہنسی غازہ کریں
نظم آشوبِ جہاں پر لکھیں
شورشیں وقت کی شیرازہ کریں
چھوڑ دیں نغمے خموشی کے ہزار
پھر بلند ایک ہی آوازہ کریں
یا کریں در کو ہی دیوار اب کے
یا کہ دیوار کو دروازہ کریں
نیند ریحان کہاں آئے گی
اٹھ کہ پھر ذوقِ سخن تازہ کریں
عاطف ملک — جون 8، 2020 5:09 صبح
اٹھ کہ پھر ذوقِ سخن تازہ کریں
اپنی افتاد کا اندازہ کریں
دل کریں ماتمِ ہستی پہ نثار
اور چہرے پہ ہنسی غازہ کریں
نظم آشوبِ جہاں پر لکھیں
شورشیں وقت کی شیرازہ کریں
چھوڑ دیں نغمے خموشی کے ہزار
پھر بلند ایک ہی آوازہ کریں
یا کریں در کو ہی دیوار اب کے
یا کہ دیوار کو دروازہ کریں
نیند ریحان کہاں آئے گی
اٹھ کہ پھر ذوقِ سخن تازہ کریں
بہت عمدہ ریحان بھائی
سبھی اشعار لاجواب
داد قبول کیجیے:)
ظہیراحمدظہیر — جون 10، 2020 5:31 شام
بہت خوب! اچھی غزل ہے ریحان!
غازہ کرنا اور شیرازہ کرنا اگرچہ معروف اور مستعمل زبان نہیں لیکن میری ناقص رائے میں ایسا کہنا روا ہے ۔ شاعر کو کچھ حدود کے اندر رہتے ہوئے لسانی اجتہاد کی اجازت تو ہونی چاہئے ۔ :):):)
فرحان محمد خان — جون 11، 2020 9:37 صبح
واہ واہ واہ ❤❤

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2%DB%81-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA.112014/