اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری۔۔۔ (غزل از عاطف بٹ)

عاطف بٹ — اگست 18، 2012 6:42 شام
اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری​
جیسے کسی درویش کی چلتے ہوئے گزری​
اک بار جو خورشید نے کی دن سے بغاوت​
پھر تا بہ ابد اس کی بھی ڈھلتے ہوئے گزری​
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ ایسا ہی لکھا تھا​
ہاتھوں کو تمام عمر ہی ملتے ہوئے گزری​
اک لحظہ ہوا تھا میں تری یاد سے غافل​
اک عمر اسی پاداش میں جلتے ہوئے گزری​
بس حضرتِ عاطف کو یہی کچھ تھا میسر​
سو، نانِ غمِ ہجر پہ پلتے ہوئے گزری​
زبیر مرزا — اگست 18، 2012 6:47 شام
واہ جناب زبردست​
اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری​
جیسے کسی درویش کی چلتے ہوئے گزری​
نایاب — اگست 18، 2012 6:49 شام
واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤ
کیا خوب کلام ہے عاطف صاحب
لوٹ لیا پہلی ہی جھلک نے
اک بار جو خورشید نے کی دن سے بغاوت
پھر تا بہ ابد اس کی بھی ڈھلتے ہوئے گزری
عاطف بٹ — اگست 18، 2012 6:57 شام
واہ جناب زبردست​
اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری​
جیسے کسی درویش کی چلتے ہوئے گزری​
بہت شکریہ۔
عاطف بٹ — اگست 18، 2012 6:58 شام
واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤ
کیا خوب کلام ہے عاطف صاحب
لوٹ لیا پہلی ہی جھلک نے
اک بار جو خورشید نے کی دن سے بغاوت
پھر تا بہ ابد اس کی بھی ڈھلتے ہوئے گزری
بہت نوازش۔
قرۃالعین اعوان — اگست 18، 2012 7:19 شام
واہ!
مزمل شیخ بسمل — اگست 18، 2012 7:21 شام
اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری​
جیسے کسی درویش کی چلتے ہوئے گزری​
اک بار جو خورشید نے کی دن سے بغاوت​
پھر تا بہ ابد اس کی بھی ڈھلتے ہوئے گزری​
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ ایسا ہی لکھا تھا​
ہاتھوں کو تمام عمر ہی ملتے ہوئے گزری​
اک لحظہ ہوا تھا میں تری یاد سے غافل​
اک عمر اسی پاداش میں جلتے ہوئے گزری​
بس حضرتِ عاطف کو یہی کچھ تھا میسر​
سو، نانِ غمِ ہجر پہ پلتے ہوئے گزری​

واہ جناب کیا بات ہے۔ بہت سی داد قبول ہو میری طرف سے۔ بہت خوب خیالات کو الفاظ میں بند کیا آپ نے۔
اک لحظہ ہوا تھا میں تری یاد سے غافل​
اک عمر اسی پاداش میں جلتے ہوئے گزری​
واہ۔ عمدہ۔​
عاطف بٹ — اگست 18، 2012 11:35 شام
شکریہ
عاطف بٹ — اگست 18، 2012 11:36 شام
واہ جناب کیا بات ہے۔ بہت سی داد قبول ہو میری طرف سے۔ بہت خوب خیالات کو الفاظ میں بند کیا آپ نے۔
اک لحظہ ہوا تھا میں تری یاد سے غافل​
اک عمر اسی پاداش میں جلتے ہوئے گزری​
واہ۔ عمدہ۔​
بہت شکریہ جناب۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 19، 2012 12:12 صبح
خوبصورت کلام۔ داد قبول فرمائیے جناب
عاطف بٹ — اگست 19، 2012 12:14 صبح
خوبصورت کلام۔ داد قبول فرمائیے جناب
سر، بہت نوازش۔
الف عین — اگست 21، 2012 9:48 صبح
خوبصورت غزل، بہت خوب۔ بس ایک معمولی سا سقم محسوس ہوا
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ ایسا ہی لکھا تھا
ہاتھوں کو تمام عمر ہی ملتے ہوئے گزری
تمام عمر‘ میں ع کا الف کی طرح وصال ہو رہا ہے۔​
عاطف بٹ — اگست 21، 2012 6:19 شام
خوبصورت غزل، بہت خوب۔ بس ایک معمولی سا سقم محسوس ہوا
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ ایسا ہی لکھا تھا
ہاتھوں کو تمام عمر ہی ملتے ہوئے گزری
تمام عمر‘ میں ع کا الف کی طرح وصال ہو رہا ہے۔​
سر، بہت نوازش۔ آپ کی راہنمائی حاصل رہی تو انشاءاللہ مستقبل میں ایسے اسقام پر قابو پانے کے قابل بھی ہوجاؤں گا۔
محمد بلال اعظم — اگست 24، 2012 6:48 صبح
آئے اور چھا گئے۔
کیا خوب غزل ہے جناب
ایک ایک شعر قابلِ تعریف ہے۔
عاطف بٹ — اگست 24، 2012 12:04 شام
آئے اور چھا گئے۔
کیا خوب غزل ہے جناب
ایک ایک شعر قابلِ تعریف ہے۔
محمد بلال اعظم، بہت شکریہ۔
اسد قریشی — اگست 29، 2012 8:22 صبح
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ ایسا ہی لکھا تھا
ہاتھوں کو تمام عمر ہی ملتے ہوئے گزری
اک لحظہ ہوا تھا میں تری یاد سے غافل
اک عمر اسی پاداش میں جلتے ہوئے گزری
واہ عاطف صاحب، بہت عمدہ کلام ہے داد قبول کیجئے.
باباجی — اگست 29، 2012 8:32 صبح
اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری
جیسے کسی درویش کی چلتے ہوئے گزری
واہ بہت خوب حضرت پہلے شعر سے ہی جکڑ لیا ہم کو
عاطف بٹ — اگست 29، 2012 11:35 صبح
ہاتھوں کی لکیروں میں کچھ ایسا ہی لکھا تھا
ہاتھوں کو تمام عمر ہی ملتے ہوئے گزری
اک لحظہ ہوا تھا میں تری یاد سے غافل
اک عمر اسی پاداش میں جلتے ہوئے گزری
واہ عاطف صاحب، بہت عمدہ کلام ہے داد قبول کیجئے.
بہت بہت شکریہ، قریشی صاحب۔
عاطف بٹ — اگست 29، 2012 11:35 صبح
اپنی تو یونہی ہجر میں جلتے ہوئے گزری
جیسے کسی درویش کی چلتے ہوئے گزری
واہ بہت خوب حضرت پہلے شعر سے ہی جکڑ لیا ہم کو
بہت نوازش شاہ جی۔
فاتح — اگست 29، 2012 11:37 صبح
واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔ مبارک باد
ع کے وصال کی جانب اشارا کرنا چاہ رہا تھا لیکن اعجاز صاحب پہلے ہی اس کی نشان دہی کر چکے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%AA%D9%88-%DB%8C%D9%88%D9%86%DB%81%DB%8C-%DB%81%D8%AC%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%84%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%DB%8C%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A7%D8%B2-%D8%B9%D8%A7%D8%B7%D9%81-%D8%A8%D9%B9.53634/