اپنی ہستی کو میں افلاک نما کیوں جانوں

بہزاد حسن — مارچ 4، 2012 2:34 شام
لہر کو آنکھ ملی
اس نے سمندر دیکھا
اور پھراپنے تحیر کے بھنور میں ڈوبی
اپنی ہستی کو سمندر ہی سمجھ بیٹھی ہے
شب کی دیوار گری
نور کے سیلاب بہے
آنکھ ملتے ہوئی دنیا جاگی
دیکھ کر چاروں طرف نور کا سیلاب رواں
خود پہ سورج کا گماں کرتی ہے
راہ کے سحر سے منزل پہ مسافر پہنچا
اپنی رفتار پہ اترانے لگا
اور منزل پہ خدا بن بیٹھا
میں فضاؤں کا مسافر ہوں شہاب
اپنی ہستی کو میں افلاک نما کیوں جانوں
میں بشر ہوں، یہی معراج مری
بہزاد حسن شہاب
الف عین — مارچ 4، 2012 5:18 شام
اچھی نظم ہے، شاید غزل شروع کی تھی، اسی کو پھیلا کر نظم کر دی، اس لئے نظم میں مقطع بھی آ گیا ہے۔
بہزاد حسن — مارچ 4، 2012 6:22 شام
اچھی نظم ہے، شاید غزل شروع کی تھی، اسی کو پھیلا کر نظم کر دی، اس لئے نظم میں مقطع بھی آ گیا ہے۔
سر الف عین صاحب ، آپکی پسندیدگی کا شکریہ، آپ سے گزارش ہے کہ رہنمائی فرمائیں کہ کیا نظم میں تخلص استعمال کرنا درست ہے یا غلط؟
شمشاد — مارچ 4، 2012 7:55 شام
بہزاد صاحب آپ کے 31 مراسلے ہو گئے اور ہم ابھی تک آپ کے تعارف سے محروم ہیں۔
بہزاد حسن — مارچ 5، 2012 11:43 صبح
بہزاد صاحب آپ کے 31 مراسلے ہو گئے اور ہم ابھی تک آپ کے تعارف سے محروم ہیں۔
سر مجھے یہاں تعارف کا کوئی تھریڈ نہیں ملا، اگر آپ لنک دیکرمدد فرمائیں تو عنایت ہو گی
الف عین — مارچ 5، 2012 6:23 شام
نظم میں تخلص کی روایت نہیں ہے۔ اور ضرورت بھی نہیں ہے، آئے تو کوئی حرج بھی نہیں، لیکن یہاں نظم میں قطعی بھرتی کا معلوم ہو رہا ہے۔
تعارف کے لئے یہاں آئیں۔ اور اپنے نام کا ایک نیا تھریڈ بنا دیں۔
بہزاد حسن — مارچ 5، 2012 6:30 شام
نظم میں تخلص کی روایت نہیں ہے۔ اور ضرورت بھی نہیں ہے، آئے تو کوئی حرج بھی نہیں، لیکن یہاں نظم میں قطعی بھرتی کا معلوم ہو رہا ہے۔
تعارف کے لئے یہاں آئیں۔ اور اپنے نام کا ایک نیا تھریڈ بنا دیں۔
بہت شکریہ سر
غ۔ن۔غ — مارچ 5، 2012 6:36 شام
لہر کو آنکھ ملی
اس نے سمندر دیکھا
اور پھراپنے تحیر کے بھنور میں ڈوبی
اپنی ہستی کو سمندر ہی سمجھ بیٹھی ہے
بہت خوب
بہت اچھا خیال ہے
داد حاضر ہے جناب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%DB%81%D8%B3%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%81%D9%84%D8%A7%DA%A9-%D9%86%D9%85%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA.50079/