اپنے ہی دوست جب مرے غم آشنا نہیں

محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2025 4:33 شام
ایک فلسطینی، اللّٰہ کے حضور۔۔۔۔
اپنے ہی دوست جب مرے غم آشنا نہیں
اغیار سے شکایتیں کرنا بھلا نہیں
ہر سمت ہے اک آتشِ نمرود کا الاؤ
تیرے سوا خدایا کوئی آسرا نہیں
وہ دکھ اٹھائے جاتا ہوں میں تیری راہ میں
دنیا کو دیکھنے کا جسے حوصلہ نہیں
نعروں سے احتجاج سے دنیا ہلا تو دی
ظالم کا ہاتھ روکنے کوئی بڑھا نہیں
بیٹھے ہیں سب حبیب دھرے ہاتھ پر یوں ہاتھ
جیسے کہ میرے درد کی کوئی دوا نہیں
یہ داستاں الم کی زمانوں پہ ہے محیط
دیکھا جہاں سے دہر نے وہ ابتدا نہیں
اپنوں نے مجھ کو ایسے بھلایا ہے اے خدا
مرنے کے بعد جیسے کہ روزِ جزا نہیں
کچھ بھی رہا نہ عالمِ اسباب میں مرا
لا تقنطوا سے پر مرا ایماں گیا نہیں
تنہا ہی گڑگڑاتا ہوں میں تیرے سامنے
اب تو دعاؤں میں بھی کوئی ہمنوا نہیں
اپنوں کی بے وفائی بھی غیروں کے ظلم بھی
سب کچھ مجھے قبول ہے گر تو خفا نہیں
سیما علی — جولائی 13، 2025 7:37 شام
تنہا ہی گڑگڑاتا ہوں میں تیرے سامنے
اب تو دعاؤں میں بھی کوئی ہمنوا نہیں
بہت خوبصورت
شعر
روفی بھیا
نعروں سے احتجاج سے دنیا ہلا تو دی
ظالم کا ہاتھ روکنے کوئی بڑھا نہیں
کسقدر تکلیف دہ صورتحال 🥲
سیما علی — جولائی 13، 2025 7:38 شام
بیٹھے ہیں سب حبیب دھرے ہاتھ پر یوں ہاتھ
جیسے کہ میرے درد کی کوئی دوا نہیں
انتہائی غمناک
پر تلخ حقیق۔۔۔
محمداحمد — جولائی 13، 2025 7:50 شام
اللہ اللہ
انتہائی تلخ
لیکن حقیقت
آپ نے لکھا شاید کچھ ہماری بھی ترجمانی ہو گئی ہو۔
اللہ کی توفیق کے بنا نہیں لکھ سکتا کوئی یہ سب۔
مریم افتخار — جولائی 13، 2025 8:09 شام
کس قدر خوبصورتی سے یہ جذبات قلمبند کیے ہیں۔ عبدالرؤوف بھائی، پچھلی گستاخیوں پرمجھے معاف کر دیں!خاص طور پہ او ایل ایکس والی :noxxx:
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2025 8:20 شام
دعا ہے اللّٰہ پاک اس امتحان کو اب راحتوں سے بدل سے۔
محمد عبدالرؤوف — جولائی 13، 2025 8:23 شام
کس قدر خوبصورتی سے یہ جذبات قلمبند کیے ہیں۔ عبدالرؤوف بھائی، پچھلی گستاخیوں پرمجھے معاف کر دیں!خاص طور پہ او ایل ایکس والی :noxxx:
اللّٰہ پاک آپ کوشاد و آباد رکھے۔
بہنوں کی شرارت گستاخی نہیں ہوتی۔
امین شارق — جولائی 13، 2025 8:51 شام
بہت اچھی کاوش ہے ماشااللہ
جاسمن — جولائی 14، 2025 11:59 شام
اپنے جذبات کو بہت اچھے سے شعروں میں ڈھالا ہے۔ تلخ حقیقت لیے خوبصورت اشعار
اللہ پاک آپ کے جذبات قبول فرمائے اور انھیں آزمائشوں ، دکھوں اور ظلم سے مکمل طور پہ پناہ دے۔ آسانیاں عطا کرے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
محمد عبدالرؤوف — جولائی 15، 2025 5:28 صبح
اپنے جذبات کو بہت اچھے سے شعروں میں ڈھالا ہے۔ تلخ حقیقت لیے خوبصورت اشعار
اللہ پاک آپ کے جذبات قبول فرمائے اور انھیں آزمائشوں ، دکھوں اور ظلم سے مکمل طور پہ پناہ دے۔ آسانیاں عطا کرے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
آمین، آمین، آمین۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%DB%81%DB%8C-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA-%D8%AC%D8%A8-%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%BA%D9%85-%D8%A2%D8%B4%D9%86%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.121740/