اک بات کہہ رہا ہوں لہجے بدل بدل کے

ظہیراحمدظہیر — مارچ 29، 2018 11:09 شام
احبابِ کرام ! ایک اور پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔

اک بات کہہ رہا ہوں لہجے بدل بدل کے
اک شعر ہو رہا ہے مصرعے بدل بدل کے
پُرپیچ راستہ ہے ، سامان ہلکا رکھنا
تھک جاؤ گے وگرنہ کاندھے بدل بدل کے
تاریکیوں سے گذرا میں روشنی کی خاطر
پہنچا تری ڈگر پر رستے بدل بدل کے
تعبیر کیا ملے گی اُن کو بھلا سحر سے
گزری ہے رات جن کی سپنے بدل بدل کے
بازیگری سے پُر ہے سوداگروں کی دنیا
ممکن ہے ہر تماشہ ہندسے بدل بدل کے
آئینۂ طلسم ِ ایوان ِ اختیارات !
اک شخص دیکھتا ہے چہرے بدل بدل کے
تاریخ بھی ہماری لکھی ظہیر اُسی نے
لوگوں کو جس نے بانٹا نقشے بدل بدل کے
ظہیر احمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۲۰۰۸
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 30، 2018 2:12 صبح
ہمیشہ کی طرح خوب صورت
۔ بہت سی داد قبول فرمائیے
محمد تابش صدیقی — مارچ 30، 2018 4:18 صبح
یوں تو پوری غزل ہی لاجواب ہے۔ مگر ان اشعار کی تو کیا ہی بات ہے۔ :)
اک بات کہہ رہا ہوں لہجے بدل بدل کے
اک شعر ہو رہا ہے مصرعے بدل بدل کے

پُرپیچ راستہ ہے ، سامان ہلکا رکھنا
تھک جاؤ گے وگرنہ کاندھے بدل بدل کے

تاریکیوں سے گذرا میں روشنی کی خاطر
پہنچا تری ڈگر پر رستے بدل بدل کے

تعبیر کیا ملے گی اُن کو بھلا سحر سے
گزری ہے رات جن کی سپنے بدل بدل کے

بازیگری سے پُر ہے سوداگروں کی دنیا
ممکن ہے ہر تماشہ ہندسے بدل بدل کے

آئینۂ طلسم ِ ایوان ِ اختیارات !
اک شخص دیکھتا ہے چہرے بدل بدل

تاریخ بھی ہماری لکھی ظہیر اُسی نے
لوگوں کو جس نے بانٹا نقشے بدل بدل کے
ناصر خان — مارچ 30، 2018 4:46 صبح
لاجواب ہے سر
جاسمن — مارچ 30، 2018 9:40 صبح
یوں تو پوری غزل ہی لاجواب ہے۔ مگر ان اشعار کی تو کیا ہی بات ہے۔ :)
لوجی۔آپ نے پوری غزل ہی لکھ ڈالی یہ کہہ کر۔:)
جاسمن — مارچ 30، 2018 9:41 صبح
بہت ہی خوبصوووووووووووووووووووورت غزل۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 30، 2018 9:42 صبح
لوجی۔آپ نے پوری غزل ہی لکھ ڈالی یہ کہہ کر۔:)
چھوڑنے کے لیے کوئی شعر ملا ہی نہیں۔ :)
سین خے — مارچ 30، 2018 4:09 شام
پُرپیچ راستہ ہے ، سامان ہلکا رکھنا
تھک جاؤ گے وگرنہ کاندھے بدل بدل کے
تاریکیوں سے گذرا میں روشنی کی خاطر
پہنچا تری ڈگر پر رستے بدل بدل کے
تعبیر کیا ملے گی اُن کو بھلا سحر سے
گزری ہے رات جن کی سپنے بدل بدل کے
بازیگری سے پُر ہے سوداگروں کی دنیا
ممکن ہے ہر تماشہ ہندسے بدل بدل کے
تاریخ بھی ہماری لکھی ظہیر اُسی نے
لوگوں کو جس نے بانٹا نقشے بدل بدل کے

بہت ہی خوب! لاجواب :)
سین خے — مارچ 30، 2018 4:11 شام
آج تو ہمیں بہت ہی عمدہ شاعری پڑھنے کو ملی ہے :)
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 30، 2018 4:54 شام
آج تو ہمیں بہت ہی عمدہ شاعری پڑھنے کو ملی ہے :)
اردو محفل کے یہی مزے ہیں بٹیا!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%81%DB%81-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA-%D9%84%DB%81%D8%AC%DB%92-%D8%A8%D8%AF%D9%84-%D8%A8%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%92.100702/