اک تازہ غزل

محمد شکیل خورشید — دسمبر 16، 2021 6:31 صبح
خواہشِ واہ واہ کس کو ہے
فقر میں فکرِ جاہ کس کو ہے
سانس لینا تو جبرِ قدرت ہے
ورنہ جینے کی چاہ کس کو ہے
ایک مسکان ظاہری سی بس
ورنہ دکھ سے پناہ کس کو ہے
کفر ہے نا امیدی سچ لیکن
آخر اس کا گناہ کس کو ہے
اک جلی لاش سینکڑوں کا ہجوم
جانے یہ انتباہ کس کو ہے
اک اندھیرا ہے چار سمت شکیل
سوجھتی اس میں راہ کس کو ہے
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
و دیگر اساتذہ اور احباب کی خدمت میں
الف عین — دسمبر 17، 2021 10:12 صبح
مشکل ردیف میں اچھی غزل
سیما علی — دسمبر 17، 2021 10:17 صبح
ایک مسکان ظاہری سی بس
ورنہ دکھ سے پناہ کس کو ہے
بہت عمدہ بات کچھ حسبِ حال بھی !!!!!
سلامت رہیے 🌟🌟
محمد شکیل خورشید — دسمبر 19، 2021 9:06 شام
مشکل ردیف میں اچھی غزل
آپکی پسندیدگی سے سند مل جاتی ہے استادِ محترم! شکریہ دل جوئی کا
محمد شکیل خورشید — دسمبر 19، 2021 9:07 شام
بہت عمدہ بات کچھ حسبِ حال بھی !!!!!
سلامت رہیے 🌟🌟
حوصلہ افزائی کا شکریہ محترمہ
عرفان علوی — دسمبر 23، 2021 5:54 شام
خواہشِ واہ واہ کس کو ہے
فقر میں فکرِ جاہ کس کو ہے
سانس لینا تو جبرِ قدرت ہے
ورنہ جینے کی چاہ کس کو ہے
ایک مسکان ظاہری سی بس
ورنہ دکھ سے پناہ کس کو ہے
کفر ہے نا امیدی سچ لیکن
آخر اس کا گناہ کس کو ہے
اک جلی لاش سینکڑوں کا ہجوم
جانے یہ انتباہ کس کو ہے
اک اندھیرا ہے چار سمت شکیل
سوجھتی اس میں راہ کس کو ہے
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
و دیگر اساتذہ اور احباب کی خدمت میں
عمدہ غزل ہے شکیل صاحب ! داد حاضر ہے .
ایس ایس ساگر — دسمبر 23، 2021 6:14 شام
اک جلی لاش سینکڑوں کا ہجوم
جانے یہ انتباہ کس کو ہے
واہ۔ بہت خوب ۔ شکیل بھائی۔
خوبصورت غزل ہے۔
سلامت رہیے۔ آمین۔
محمد شکیل خورشید — دسمبر 24، 2021 7:37 شام
عمدہ غزل ہے شکیل صاحب ! داد حاضر ہے
حوصلہ افزائی کا شکریہ جناب
محمد شکیل خورشید — دسمبر 24، 2021 7:39 شام
واہ۔ بہت خوب ۔ شکیل بھائی۔
خوبصورت غزل ہے۔
سلامت رہیے۔ آمین۔
داد کا شکریہ، دعاؤں کے لئے جزاک اللہ
صابرہ امین — دسمبر 24، 2021 9:04 شام
سانس لینا تو جبرِ قدرت ہے
ورنہ جینے کی چاہ کس کو ہے
اک جلی لاش سینکڑوں کا ہجوم
جانے یہ انتباہ کس کو ہے
عمدہ غزل ۔ ۔ ڈھیروں داد قبول کیجیے ۔ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84.117857/