اک تماشہ بنا لیا دل کو۔ تازہ غزل

محمد شکیل خورشید — مارچ 16، 2020 9:29 صبح
اک تماشہ بنا لیا دل کو
روگ کیسا لگا لیا دل کو
وہ زمانے کی زہرخند ہنسی
جس سے ہم نے جلا لیا دل کو
اک ترا ہجر، اک رقیب کا قرب
کیسے کیسے ستا لیا دل کو
پھول ،کلیاں، چراغ ، کچھ یادیں
مثلِ مرقد سجا لیا دل کو
آسرا دے کے ایک جھوٹا شکیل
اس نے پھر سے منا لیا دل کو
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
و دیگر احباب
کی نذر
الف عین — مارچ 18، 2020 4:48 صبح
وہ زمانے کی زہرخند ہنسی
کیا فرماتے ہیں دوسرے احباب زیر خند ہنسی کی ترکیب کے بارے میں؟ سید عاطف علی محمد وارث
باقی اشعار مجھے تو درست لگ رہے ہیں
محمد وارث — مارچ 18، 2020 5:12 صبح
وہ زمانے کی زہرخند ہنسی
کیا فرماتے ہیں دوسرے احباب زیر خند ہنسی کی ترکیب کے بارے میں؟ سید عاطف علی محمد وارث
باقی اشعار مجھے تو درست لگ رہے ہیں
'زہر خند' ترکیب مستعمل ہے، اور خند کا معنی ہی ہنسی ہے سو 'زہر خند ہنسی' کہنا غلط ہے۔ 'لیلۃ القدر کی رات' والا معاملہ ہو گیا۔ :)
الف عین — مارچ 18، 2020 6:11 صبح
'زہر خند' ترکیب مستعمل ہے، اور خند کا معنی ہی ہنسی ہے سو 'زہر خند ہنسی' کہنا غلط ہے۔ 'لیلۃ القدر کی رات' والا معاملہ ہو گیا۔ :)
لیلۃ القدر کی رات کی طرح تو نہیں، 'اندھیری رات کی تاریکی' جیسی ترکیب ہو گئی۔ یعنی زہر خند کو بطور صفت استعمال کیے جانے پر مجھے شک ہوا کہ ایسے استعمال کی شاید اسناد بھی مل جائیں!
سید عاطف علی — مارچ 18، 2020 6:20 صبح
قند ہنسی مناسب رہے گا ۔
یعنی ہنسی بظاہر میٹھی خوشی لیکن دل پر دکھ اور زہر کی تلخی سے مناسبت۔
شکیل احمد خان23 — مارچ 18، 2020 7:17 صبح
لیلۃ القدر کی رات کی طرح تو نہیں، 'اندھیری رات کی تاریکی' جیسی ترکیب ہو گئی۔ یعنی زہر خند کو بطور صفت استعمال کیے جانے پر مجھے شک ہوا کہ ایسے استعمال کی شاید اسناد بھی مل جائیں!
اگر مصرعے کو یوں کرلیا جائے تو خند کا ٹنٹا ہی نہ رہے:
اُف ! زمانے کی زہرناک ہنسی۔۔۔یا ۔۔۔وہ زمانے کی زہرناک ہنسی۔۔یا یوں۔۔وہ زمانے کی زہر خند ادا
الف عین — مارچ 18، 2020 7:20 صبح
اگر مصرعے کو یوں کرلیا جائے تو خند کا ٹنٹا ہی نہ رہے:
اُف ! زمانے کی زہرناک ہنسی۔۔۔یا ۔۔۔وہ زمانے کی زہرناک ہنسی
اب اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں
الف عین — مارچ 18، 2020 7:21 صبح
وہ زمانے.... بہتر ہے
شکیل احمد خان23 — مارچ 18، 2020 7:44 صبح
اب اعتراض کی کوئی گنجائش نہیں
استادِ محترم!
ہمت افزائی کا بہت بہت بہت شکریہ !
محمد شکیل خورشید — مارچ 18، 2020 9:31 صبح
وہ زمانے.... بہتر ہے
شکریہ استادِ محترم!
میں نے اپنے طور پر یوں نظر ثانی سوچی تھی
وہ زمانے کی زہر خند نظر
جس سے ہم نے جلا لیا دل کو
رہنمائی فرمائیں
الف عین — مارچ 19، 2020 5:55 صبح
شکریہ استادِ محترم!
میں نے اپنے طور پر یوں نظر ثانی سوچی تھی
وہ زمانے کی زہر خند نظر
جس سے ہم نے جلا لیا دل کو
رہنمائی فرمائیں
یہ یقیناً بہتر ہے زہر ناک ہنسی کی بہ نسبت
محمد شکیل خورشید — مارچ 19، 2020 6:32 صبح
یہ یقیناً بہتر ہے زہر ناک ہنسی کی بہ نسبت
شکریہ محترم
شکیل احمد خان23 — مارچ 19، 2020 6:37 صبح
وہ زمانے کی زہرخند ہنسی
جس سے ہم نے جلا لیا دل کو
وہ زمانے کی آتشِ خنداں
جس سے ہم نے جلا لیا دل کو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%D9%84%DB%8C%D8%A7-%D8%AF%D9%84-%DA%A9%D9%88%DB%94-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84.110859/