اک عجب لمحہءِ سفر آیا

محمود احمد غزنوی — دسمبر 1، 2009 5:07 شام
اک عجب لمحہءِ سفر آیا۔ ۔ ۔
سنگِ رہ بن کے سنگِ در آیا
خود فریبی میں مبتلا ہونا
دشتِ امّید میں نظر آیا
جانے کس راہ میں بکھر جائے
ایک جھونکا جو میرے گھر آیا
سبھی رستے الگ الگ تھے مگر
سبھی راہوں پہ تُو نظر آیا۔ ۔ ۔ ۔
وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا۔ ۔ ۔ ۔
ظفری — دسمبر 1، 2009 5:14 شام
واہ بہت خوب ۔۔۔۔ بہت اچھے مضامین باندھے ہیں ۔ خاص کر ۔۔
وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا۔ ۔ ۔ ۔
بہت خوب
باقی ماہرانہ رائے استادِ محترم ، وارث بھائی یا فاتح ہی دے سکتے ہیں
محمود احمد غزنوی — دسمبر 1، 2009 5:16 شام
شکریہ ظفری صاحب:)
محمد وارث — دسمبر 1، 2009 5:54 شام
جانے کس راہ میں بکھر جائے
ایک جھونکا جو میرے گھر آیا
وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا
واہ بہت خوب۔
محمود احمد غزنوی — دسمبر 1، 2009 5:55 شام
بہت بہت شکریہ وارث صاحب:)
الف عین — دسمبر 1، 2009 6:23 شام
اچھی غزل ہے، فوری قر-ت میں‌تو غلطی نظر نہیں آتی۔ نہر حال بعد میں آتا ہوں۔
شاہ حسین — دسمبر 1، 2009 6:35 شام
بہت خوب جناب محمود غزنوی صاحب اچھی غزل ہوئی ہے ۔
الف نظامی — دسمبر 7، 2009 11:20 صبح
بہت خوب!!!
سید محمد نقوی — دسمبر 7، 2009 1:17 شام
بہت خوب جناب، بہت اچھی غزل ہے
سبھی رستے الگ الگ تھے مگر
سبھی راہوں پہ تُو نظر آیا۔ ۔ ۔ ۔
یہ شعر دینی پلورلزم کے بارے میں تو نہیں ہے کہیں:)
وہ کہ اک درد دل میں پنہاں تھا
آج آنکھوں میں بھی اتر آیا۔ ۔ ۔ ۔
بہت عمدہ ۔۔۔۔
محمود احمد غزنوی — دسمبر 7، 2009 1:31 شام
سبھی رستے الگ الگ تھے مگر
سبھی راہوں پہ تُو نظر آیا۔ ۔ ۔ ۔
یہ شعر دینی پلورلزم کے بارے میں تو نہیں ہے کہیں:)
شکریہ نقوی صاحب۔ ۔قرآن مجید میں ایک آیت ہے 'فاینما تولّو فثمّ وجہ اللہ' جسکا ترجمہ ہے ' تم جدھر بھی رخ کرو ادھر اللہ کا چہرہ ہے'۔ ۔ سب راہیں اسی کی طرف جاتی ہیں ۔ ۔و الیہ المصیر:)
سید محمد نقوی — دسمبر 7، 2009 1:45 شام
شکریہ نقوی صاحب۔ ۔قرآن مجید میں ایک آیت ہے 'فاینما تولّو فثمّ وجہ اللہ' جسکا ترجمہ ہے ' تم جدھر بھی رخ کرو ادھر اللہ کا چہرہ ہے'۔ ۔ سب راہیں اسی کی طرف جاتی ہیں ۔ ۔و الیہ المصیر:)

بہت عمدہ تلمیح ہے۔
ما شاء اللہ
!_-'TAMANNA'-_! — دسمبر 8، 2009 9:55 صبح
واہ بہت خوب بھائی سچ میں مزہ آ گیا
فرخ منظور — دسمبر 8، 2009 1:17 شام
بہت خوب جناب محمود صاحب۔ بہترین کلام ہے۔ :)
ثمرینہ جبین — دسمبر 22، 2009 6:32 شام
بہت اچھی بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%B9%D8%AC%D8%A8-%D9%84%D9%85%D8%AD%DB%81%D8%A1%D9%90-%D8%B3%D9%81%D8%B1-%D8%A2%DB%8C%D8%A7.26909/