نوید ناظم — اکتوبر 13، 2016 7:06 شام
آپ تو نازک بدن ہیں
آپ تو ایسا نہ کیجئے
لوگ پتھر بن چکے ہیں
خود کو آئینہ نہ کیجئے
(نوید ناظم)
الف عین — اکتوبر 14، 2016 3:45 صبح
شاید اصلاح کا ارادہ ہے
نوید ناظم کا۔
یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ دو اشعار ہیں یا ایک مطلع کو توڑ کر لکھا ہے۔ لگتا تو ایک ہی مطلع ہے۔ بس یہ غلطی ہے کہ ’کیجیے‘ کی وجہ سے بحر سے خارج ہو جاتا ہے۔ ’کیجے‘ کرنے سے درست۔
نوید ناظم — اکتوبر 14، 2016 5:32 صبح
شاید اصلاح کا ارادہ ہے
نوید ناظم کا۔
یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ دو اشعار ہیں یا ایک مطلع کو توڑ کر لکھا ہے۔ لگتا تو ایک ہی مطلع ہے۔ بس یہ غلطی ہے کہ ’کیجیے‘ کی وجہ سے بحر سے خارج ہو جاتا ہے۔ ’کیجے‘ کرنے سے درست۔
جی بالکل درست فرمایا آپ نے۔۔۔۔ آپ کی رہنمائی کا بہت شکریہ ۔ امید ہے آپ یوں ہی شفقت فرماتے رہا کریں گے۔
نوید ناظم — اکتوبر 14، 2016 5:51 صبح
خوش آمدید نوید، زہرا نے اصلاح سخن کا جو لنک دیا ہے، اس پر کلک کر کے بائیں طرف اوپر یہ اشارہ ملے گا ’نئی لڑی شروع کریں‘ بس اس کو کلک کر کے نئی لڑی شروع کر سکتے ہیں۔
سر رہنمائی درکار ہے کہ '' کیجئے'' میں '' ے'' کو گرایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 14، 2016 6:06 صبح
سر رہنمائی درکار ہے کہ '' کیجئے'' میں '' ے'' کو گرایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟
کیجئے کے بجائے کیجے لکھنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے.
اور یہ شاعری میں عام مستعمل ہے.
شکیب — اکتوبر 14، 2016 6:47 صبح
نوید ناظم
کیجئے میں ے گراناہو تو کیجے۔ اور کیجے کی بھی ی گرائی جا سکتی ہے۔ مثلا
کیجے گا کب تک جناب!
فاعلتن فاعلن
یہاں کیجے کی ے گرا کر فاع پر باندھا گیا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یہ صوتی اعتبار سے بھلا معلومہوتا ہے یا نہیں۔

نوید ناظم — اکتوبر 14، 2016 7:08 صبح
کیجئے کے بجائے کیجے لکھنے سے مسئلہ حل ہو جاتا ہے.
اور یہ شاعری میں عام مستعمل ہے.
بہت شکریہ !!
نوید ناظم — اکتوبر 14، 2016 7:12 صبح
کیجئے میں ے گراناہو تو کیجے۔ اور کیجے کی بھی ی گرائی جا سکتی ہے۔ مثلا
کیجے گا کب تک جناب!
فاعلتن فاعلن
یہاں کیجے کی ے گرا کر فاع پر باندھا گیا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یہ صوتی اعتبار سے بھلا معلومہوتا ہے یا نہیں۔
سبحان اللہ ۔۔۔۔۔ آپ نے شفقت فرمائی' ممنون ہوں۔ بہت شکریہ !
علی امان — اکتوبر 14، 2016 4:53 شام
میرے خیال میں نوید ناظم نے کیجے ہی باندھا ہے، غلطی سے کیجئے لکھ دیا۔ یہ اس لئے کہ اس حد تک موزوں کرنے والے کو یہ بات معلوم ہی ہوتی ہے۔
بحر حال اچھا لکھا ہے ماشاء اللہ۔
نوید ناظم — اکتوبر 14، 2016 5:24 شام
میرے خیال میں نوید ناظم نے کیجے ہی باندھا ہے، غلطی سے کیجئے لکھ دیا۔ یہ اس لئے کہ اس حد تک موزوں کرنے والے کو یہ بات معلوم ہی ہوتی ہے۔
بحر حال اچھا لکھا ہے ماشاء اللہ۔
یہ آپ کی خوش ذوقی۔۔۔۔ بہت شکریہ!