ایسے رخصت ہوا تو محفل سے (وارث بھائی کے نام)

محمد عبدالرؤوف — جنوری 1، 2024 5:25 شام
ایسے رخصت ہوا تو محفل سے
آہ بے ساختہ اٹھی دل سے
ہم سے آئیں گے اور بھی لیکن
بزم سجتی ہے جانِ محفل سے
تیرے اٹھتے ہی ہم ہوئے محروم
ایک خوش ذوق، ایک خوش دل سے
تو سمندر کی طرح گہرا تھا
ہم نے دیکھا تھا صرف ساحل سے
پھر تری چپ سے انجمن ہے اُداس
اب نکالے گا کون مشکل سے
تیرے وارث ہوں مصطفیٰ ﷺ، وارث!
خوش ہو اللّٰه تجھ سے خوش دل سے​
محمد عبدالرؤوف — جنوری 1، 2024 5:27 شام
اُستاد صاحب
یاسر شاہ صاحب
صابرہ امین — جنوری 1، 2024 9:51 شام
ایسے رخصت ہوا تو محفل سے
آہ بے ساختہ اٹھی دل سے
ہم سے آئیں گے اور بھی لیکن
بزم سجتی ہے جانِ محفل سے
تیرے اٹھتے ہی ہم ہوئے محروم
ایک خوش ذوق، ایک خوش دل سے
تو سمندر کی طرح گہرا تھا
ہم نے دیکھا تھا صرف ساحل سے
پھر تری چپ سے انجمن ہے اُداس
اب نکالے گا کون مشکل سے
تیرے وارث ہوں مصطفیٰ ﷺ، وارث!
خوش ہو اللّٰه تجھ سے خوش دل سے​
دلی جذبات کا بہت خوبصورت اظہار!!
جاسمن — جنوری 2، 2024 2:48 صبح
آہ! اپنے جذبات کا خوب اظہار کیا ہے۔ اور کیا خوبصورت دعا دی ہے۔ اللہ قبول فرمائے۔ جانے والوں کو وہاں کوئی مشکل نہ ہو۔ چھوٹی سی بھی تکلیف نہ ہو۔ آمین!
ثم آمین!
سیما علی — جنوری 2، 2024 3:29 صبح
بہت خوبصورت اظہار دعاؤں کا ! اللہ پاک کے حضور دعاہے کہ وہ آپکی دعاؤں کو قبول فرمائے ۔وارث میاں کے لئے دوسرے جہاں کی آسانیاں عطا فرمائے آمین ۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 2، 2024 5:03 صبح
آمین، آمین
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 2، 2024 2:32 شام
ماشاءاللہ
بہت شاندار اور بہترین انداز میں آپ نے قبلہ محتر م جناب محمد وارث مرحوم سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ کریم آپ کی مانگی ہوئی ہر دعا قبلہ محترم کے حق میں قبول و مقبول فرمائیں۔آمین
محمد عبدالرؤوف — جنوری 2، 2024 6:14 شام
ماشاءاللہ
بہت شاندار اور بہترین انداز میں آپ نے قبلہ محتر م جناب محمد وارث مرحوم سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ کریم آپ کی مانگی ہوئی ہر دعا قبلہ محترم کے حق میں قبول و مقبول فرمائیں۔آمین
آمین، آمین
محمد عبدالرؤوف — جنوری 13، 2024 8:31 صبح
استاد صاحب
سیما علی — جنوری 13، 2024 8:53 صبح
ماشاءاللہ
بہت شاندار اور بہترین انداز میں آپ نے قبلہ محتر م جناب محمد وارث مرحوم سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔
اللہ کریم آپ کی مانگی ہوئی ہر دعا قبلہ محترم کے حق میں قبول و مقبول فرمائیں۔آمین
آمین
سیما علی — جنوری 13، 2024 8:55 صبح
تو سمندر کی طرح گہرا تھا
ہم نے دیکھا تھا صرف ساحل سے
پھر تری چپ سے انجمن ہے اُداس
اب نکالے گا کون مشکل سے
صداقت ہے ہر ایک لفظ میں
روفی بھیا۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D8%B1%D8%AE%D8%B5%D8%AA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AB-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85.120237/