ایک تازہ غزل ۔۔۔پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

سید عاطف علی — فروری 19، 2023 2:20 شام
۔۔۔غزل۔۔۔
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا
اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا
کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا
فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا
پر شکستہ قفس میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا

۔۔۔
سید عاطف علی
19 فروری 2023
صابرہ امین — فروری 19، 2023 2:56 شام
واہ، کئی اشعار ایک سے زائد بار پڑھے ۔ بہت سی داد۔۔۔
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا
کیا بات ہے !
سیما علی — فروری 19، 2023 3:07 شام
فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
ماشاء اللہ بہت خوب ۔واہ واہ کیا کہنے
فکرِ دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
جیتے رہیے ،ڈھیروں دعائیں 🥰
کئی کئی بار پڑھنے پر بھی دل نہیں بھرا
ایک وہی بات تم کو رکھنا یاد
اور وہی بات بھولنا میرا
کیا خوبصورت انداز
عرفان علوی — فروری 19، 2023 3:21 شام
۔۔۔غزل۔۔۔
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا
اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا
کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا

فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا
پر شکستہ قفص میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا

۔۔۔
سید عاطف علی
19 فروری 2023
بہت خوب ، عاطف بھائی ! عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . مقطع میں ’قفص‘ کی املا درست ہے ؟
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 19، 2023 3:34 شام
جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا
اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا
لاجواب اشعار
بہت شاندار عمدہ غزل پیش کی شاہ جی
ایس ایس ساگر — فروری 19، 2023 5:13 شام
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا
اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا
کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا

فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا
پر شکستہ قفص میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا
واہ۔ واہ۔ لاجواب غزل۔
ایک سے بڑھ کر ایک شعر۔ بہت سی داد قبول کیجیے سید عاطف علی بھائی۔
سلامت رہیئے۔ آمین۔
La Alma — فروری 19، 2023 5:49 شام
کاش رک جائے ارتقاء میرا
بہت خوب۔
کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا
یہ آئینہ جواب طلبی کیوں کر رہا ہے؟ یہ سوال تو ابّا جی کو پوچھنا چاہیے تھا۔ :)
علی وقار — فروری 19، 2023 6:53 شام
۔۔۔غزل۔۔۔
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا
اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا
کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا !
پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا

فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
اک وہی بات تم کو رکھنا یاد!
اور وہی بات بھولنا میرا
اور کیا کیا جہاں میں دیکھوں میں !
کاش رک جائے ارتقاء میرا
پر شکستہ قفص میں ہوں عاطف
یونہی دل ہو سکا رہا میرا

۔۔۔
سید عاطف علی
19 فروری 2023

عمدہ غزل ہے، آخری شعر میں ٹائپو ہے، درست کر لیجیے۔
محمد عبدالرؤوف — فروری 20، 2023 3:06 صبح
بہت خوب، ماشاءاللہ خوبصورت غزل ہے
الف عین — فروری 20، 2023 3:37 صبح
بہت خوب، واہ
فرخ منظور — فروری 20، 2023 6:06 صبح
واہ! بہت اعلیٰ عاطف بھائی۔
سید عاطف علی — فروری 20، 2023 6:13 صبح
آداب و شکریہ صابر ہ امین ۔ آباد رہیئے ۔
سید عاطف علی — فروری 20، 2023 6:49 صبح
ماشاء اللہ بہت خوب ۔واہ واہ کیا کہنے
فکرِ دنیا تھما کے ہاتھوں میں
لے گیا وقت جھنجھنا میرا
جیتے رہیے ،ڈھیروں دعائیں 🥰
کئی کئی بار پڑھنے پر بھی دل نہیں بھرا
ایک وہی بات تم کو رکھنا یاد
اور وہی بات بھولنا میرا
کیا خوبصورت انداز
بہت شکریہ اور آداب آپا ۔ آباد رہیئے ۔
لاريب اخلاص — فروری 20، 2023 7:55 صبح
بہت خوب!
سید عاطف علی — فروری 20، 2023 8:35 صبح
بہت خوب ، عاطف بھائی ! عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . مقطع میں ’قفص‘ کی املا درست ہے ؟
بہت بہت شکریہ ا ور آداب ۔ علوی صاحب۔ سلامتی ہو ۔
سید عاطف علی — فروری 20، 2023 9:36 صبح
لاجواب اشعار
بہت شاندار عمدہ غزل پیش کی شاہ جی
بہت شکریہ اور آداب نقیبی بھائی ۔
محمداحمد — فروری 20، 2023 12:47 شام
جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا
تم ہی سن لیتے ماجرا میرا

اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں
کھو چکا کب کا راستہ میرا

بہت خوب عاطف بھائی!
اچھے اشعار ہیں داد قبول فرمائیے۔
سید عاطف علی — فروری 20، 2023 2:06 شام
بہت خوب ، عاطف بھائی ! عمدہ اشعار ہیں . داد قبول فرمائیے . مقطع میں ’قفص‘ کی املا درست ہے ؟
بہت آداب اور شکریہ علوی صاحب ، سلامت رہیں ۔
سید عاطف علی — فروری 20، 2023 4:56 شام
لاجواب اشعار
بہت شاندار عمدہ غزل پیش کی شاہ جی
شکریہ اور آداب عدنان بھائی ۔خوش رہیئے ۔
ظہیراحمدظہیر — فروری 21، 2023 12:24 صبح
بہت خوب ، کیا اچھی غزل ہے ، عاطف بھائی! بہت اچھے!
سن کے بولے وہ مدعا میرا
پڑ گیا کس سے واسطہ میرا
مطلع خوب ہے ! واہ!
چوتھے شعر پر آئینے کے بارے میں لا المی صاحبہ کا تبصرہ غور طلب ہے ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94%D9%BE%DA%91-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D8%B3-%D8%B3%DB%92-%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%B7%DB%81-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7.119301/