ایک جگنو مری وحشت کا سبب ہوتا تھا

نوید صادق — اکتوبر 21، 2007 5:20 شام
غزل
ایک جگنو مری وحشت کا سبب ہوتا تھا
شام کے وقت مرا حال عجب ہوتا تھا
اک ستارہ تھا کہ روشن تھا رہِ امکاں میں
اک سمندر، مرے ادراک میں جب ہوتا تھا
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
ایک خوشبو تھی کہ آغوش کشا تھی ہر وقت
ایک لہجہ تھا کہ تحسین طلب ہوتا تھا
ایک آہٹ تھی کہ ہر وقت مرے دھیان میں تھی
اک فسانہ تھا کہ سرمایۂ لب ہوتا تھا
اب وہ خوشحال زمانہ ہی نہیں ہے ورنہ
روشنی کا بھی کوئی نام و نسب ہوتا تھا
میں بھی ہوتا تھا نوید اپنے حوالے سے کبھی
اور ہمہ وقت سرِ بامِ طلب ہوتا تھا
(نوید صادق)
زرقا مفتی — اکتوبر 22، 2007 1:30 شام
بہت خوب
نوید صاحب
آپ کی غزل کے بیشتر اشعار پسند آئے
میری جانب سے داد قبول کیجئے
والسلام
زرقامفتی
دوست — اکتوبر 22، 2007 4:06 شام
لاجواب
ایسا لگا جیسے کسی استاد شاعر کے اشعار ہیں۔
شمشاد — اکتوبر 22، 2007 4:25 شام
بہت خوب نوید بھائی، بہت اچھے۔
اور ہاں آپ کا مسئلہ حل ہوا کہ نہیں؟
silent.killer — اکتوبر 24، 2007 5:24 شام
اچھا ہے
بہت اچھا ہے
شاکرالقادری — اکتوبر 28، 2007 8:18 شام
ایک جگنو مری وحشت کا سبب ہوتا تھا
شام کے وقت مرا حال عجب ہوتا تھا
اک ستارہ تھا کہ روشن تھا رہِ امکاں میں
اک سمندر، مرے ادراک میں جب ہوتا تھا
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
ایک خوشبو تھی کہ آغوش کشا تھی ہر وقت
ایک لہجہ تھا کہ تحسین طلب ہوتا تھا
ایک آہٹ تھی کہ ہر وقت مرے دھیان میں تھی
اک فسانہ تھا کہ سرمایۂ لب ہوتا تھا
اب وہ خوشحال زمانہ ہی نہیں ہے ورنہ
روشنی کا بھی کوئی نام و نسب ہوتا تھا
میں بھی ہوتا تھا نوید اپنے حوالے سے کبھی
اور ہمہ وقت سرِ بامِ طلب ہوتا تھا

نويد صادق
ماشاء اللہ
بہت خوب
جواب نہيں
اور ہاں ميں کسي کو يونہي داد نہيں ديتا
يہ آپ کے کلام کي خوبي ہے کہ بے ساختہ واہ واہ کرہا ہوں
ايک روٹھي ہوئي خوشبو کہ بسي تھي مجھ ميں
ايک ٹوٹا ہوا تارا کہ ميري خاک ميں تھا
الف عین — اکتوبر 30، 2007 4:45 صبح
نوید صادق اچھے شاعر ہیں شاکر صاحب، اور خاصے اسٹیبلشڈ۔ اور اردو شاعری کے اچھے قاری اور سخن فہم، یہ زیادہ اہم ہے میری نظر میں۔
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 30، 2007 8:51 صبح
جناب بہت خوب آپ کی غزل پڑھ کر بہت اچھا لگا
بہت اچھی غزل ہے آپ کی اور خاص طور پر یہ شعر تو مجھے بہت اچھا لگا
غزل
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
(نوید صادق)
مغزل — نومبر 30، 2007 9:16 صبح
غزل
ایک جگنو مری وحشت کا سبب ہوتا تھا
شام کے وقت مرا حال عجب ہوتا تھا
اک ستارہ تھا کہ روشن تھا رہِ امکاں میں
اک سمندر، مرے ادراک میں جب ہوتا تھا
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
ایک خوشبو تھی کہ آغوش کشا تھی ہر وقت
ایک لہجہ تھا کہ تحسین طلب ہوتا تھا
ایک آہٹ تھی کہ ہر وقت مرے دھیان میں تھی
اک فسانہ تھا کہ سرمایۂ لب ہوتا تھا
اب وہ خوشحال زمانہ ہی نہیں ہے ورنہ
روشنی کا بھی کوئی نام و نسب ہوتا تھا
میں بھی ہوتا تھا نوید اپنے حوالے سے کبھی
اور ہمہ وقت سرِ بامِ طلب ہوتا تھا
(نوید صادق)


کیا کہنے نوید صادق صاحب
سبحان اللہ بہت خوب۔۔
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
پیارے بھائی ۔۔ لوحِ برقیات کے توسط سے آپ کی مرصع غزل نظر نواز ہوئی۔۔۔
ماشا ء اللہ بہت خوب کہتے ہیں آپ۔۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
شمشاد — نومبر 30، 2007 9:35 صبح
مغل صاحب اردو محفل میں خوش آمدید
اپنا تعارف تو کروائیں۔
خرم شہزاد خرم — نومبر 30، 2007 12:00 شام
بہت خوب نوید بھائی آپ جتنے اچھے انسان ہیں اتنے اچھے شاعر بھی ہیں
بہت خوب آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
اک ستارہ تھا کہ روشن تھا رہِ امکاں میں
اک سمندر، مرے ادراک میں جب ہوتا تھا

اب وہ خوشحال زمانہ ہی نہیں ہے ورنہ
روشنی کا بھی کوئی نام و نسب ہوتا تھا
بہت خوب جناب
مغزل — نومبر 30، 2007 12:16 شام
مغل صاحب اردو محفل میں خوش آمدید
اپنا تعارف تو کروائیں۔

ضرور ۔۔۔ مگر کہاں ۔۔۔؟
میرا مطلب ہے کس گوشے میں۔۔۔
میں یہاں نیا ہوں رہنمائی فرمائیے۔۔
م۔م۔مغل
زونی — نومبر 30، 2007 2:20 شام
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
بہت خوب بہت اچھی غزل ھے ،شئیر کرنے کیلئے شکریہ۔
شمشاد — نومبر 30، 2007 3:17 شام
مغل صاحب " تعارف " کے زمرے میں آئیں، یہ رہا اس کا ربط
محمد وارث — نومبر 30، 2007 3:25 شام
بہت خوب نوید بھائی کیا خوبصورت غزل کہی ہے، سبحان اللہ، تمام اشعار لا جواب ہیں لیکن
اک ستارہ تھا کہ روشن تھا رہِ امکاں میں
اک سمندر، مرے ادراک میں جب ہوتا تھا

میں بھی ہوتا تھا نوید اپنے حوالے سے کبھی
اور ہمہ وقت سرِ بامِ طلب ہوتا تھا

واہ واہ
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 10:30 صبح
میری وحشت مرے ہونے کے حوالے سے نہ تھی
میرا ہونا میری وحشت کا سبب ہوتا تھا
ہائے ہائے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AC%DA%AF%D9%86%D9%88-%D9%85%D8%B1%DB%8C-%D9%88%D8%AD%D8%B4%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A8%D8%A8-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7.9180/