ایک شعر

فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 4:34 شام
جوش ملیح آبادی کو روزانہ شراب پینے کی عادت تھی۔لہٰذاشام ہوتے ہی ان کی بیگم اندر سے پیگ بنا بنا کر بھجواتیں جنھیں وہ چار گھنٹے میں ختم کردیتے اور پھر کھانا کھاتے۔ایک شام آزاد انصاری بھی ان کے ساتھ تھے‘ بیگم جوش کو آزاد سے حد درجہ کراہت تھی‘ ان کی موجودگی سے وہ سخت آزردہ خاطر ہو رہی تھیں۔جوش کے تقاضوں کے بعد بیگم نے اندر سے پوری بوتل باہر بھجوادی‘ جوش سوڈا آنے کے منتظر رہے ۔ آدھ گھنٹے بعد بھی جب سوڈا نہ ملا تو بیگم کو باہر طلب کرکے جوش نے نرمی سے یہ شعر پڑھا۔ ۔ ۔ ۔
کشتیٔ مئے کو حُکم روانی بھی بھیج دو۔ ۔ ۔ ۔
جب آگ بھیج دی ہے تو پانی بھی بھیج دو۔ ۔ ۔ ۔
(جوش)۔
ایک بار ہم بھی بیٹھے تھے کہیں رندوں کی محفل میں پیگ پہ پیگ چل رہے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ہمارے ہی کِسی عزیز نے کہا بھئی ‛‛جوگی ‛‛ہم نے سُنا ہے شاعری کرنے لگے ہوتو اک شعر ہو جائے ۔ہم نے محفل میں بھرے گلاس کے پیگ کو دیکھا جس میں برف کے ٹُکڑے تھے اور پیگ کے گلاس کو کچھ برفیلا پسینہ آیا ہوا تھا تو ہم نے یہ خیال شعر میں باندھا اور شعر پڑھا ۔ ۔ ۔ ۔شعر ملاحظہ کیجیئے ۔ ۔ ۔ ۔
دردِ جگر کے ٹُکڑے ہیں ساقی ،اِنہیں مت برف جان ۔ ۔
یونہی نہیں ٹپکے ہیں کچھ آنسو مرے پیمانے سے ۔ ۔۔
(فہیم ملک جوگی)
قاری محمد عثمان صدیقی — اگست 4، 2016 7:17 شام
حسین حسن انتخاب
محمدابوعبداللہ — اگست 4، 2016 7:23 شام
جنھیں وہ چار گھنٹے میں ختم کردیتے اور پھر کھانا کھاتے

شراب سے بھی ٹیسٹ میچ۔ ۔ ۔
فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 7:51 شام
نوازش شکریہ مہربانی کرم ۔ ۔
خوش رہیے سلامت رہیے ۔ ۔ ۔ ۔
فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 7:53 شام
شراب سے بھی ٹیسٹ میچ۔ ۔ ۔
ٹیسٹ میچ ہی لطف دیتا ہے سر ۔ ۔ ۔
نایاب — اگست 4، 2016 7:57 شام
خوب انتخاب
ہم بھی بیٹھے تھے کہیں رندوں کی محفل میں
آپ نے بھی پی یا صرف تکتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
ڈھیروں دعائیں
فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 8:03 شام
خوب انتخاب
آپ نے بھی پی یا صرف تکتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
ڈھیروں دعائیں
آپ نے بھی پی یا صرف تکتے رہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
ڈھیروں دعائیں
میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی۔ ۔ ۔ ۔
تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے۔ ۔ ۔ ۔
(شکیل بدایونی)
آپ کے لیے بھی ڈھیروں دعائیں ۔
نایاب — اگست 4، 2016 8:06 شام
یعنی دامن بچا گئے
ڈھیروں دعائیں
فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 8:09 شام
یعنی دامن بچا گئے
ڈھیروں دعائیں
ہر بار دامن بچانے کی کوشش ضرور کرتے ہیں لیکن ہر بار بھی کامیاب نہیں ہوتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
ڈھیروں دعائیں
محمدابوعبداللہ — اگست 4، 2016 8:10 شام
میں نظر سے پی رہا تھا تو یہ دل نے بد دعا دی۔ ۔ ۔ ۔
تیرا ہاتھ زندگی بھر کبھی جام تک نہ پہنچے۔
ٰ
پینے کے بعد والا شعر بھی کہہ دیجیے۔ ۔
محمدابوعبداللہ — اگست 4، 2016 8:12 شام
ٹیسٹ میچ ہی لطف دیتا ہے سر ۔ ۔ ۔
ٹی ٹونٹی کا زیادہ سواد ہے۔ ۔ ۔
فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 8:20 شام
ٰ
پینے کے بعد والا شعر بھی کہہ دیجیے۔ ۔
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہے ۔ ۔ ۔ ۔
رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے۔ ۔ ۔ ۔
۔(غالب)
فہیم ملک جوگی — اگست 4، 2016 8:22 شام
ٹی ٹونٹی کا زیادہ سواد ہے۔ ۔ ۔
جدیدیت کا سواد دیرپا نہیں رہتا سر ۔اسلیئے کلاسیکل ہی زیادہ مزہ دیتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
محمد وارث — اگست 5، 2016 12:38 شام
شعر تو خیر آپ کا جیسا بھی ہے، یہ بتائیے شراب بھی مزے کی تھی یا وہ بھی بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
فہیم ملک جوگی — اکتوبر 31، 2016 11:07 صبح
شعر تو خیر آپ کا جیسا بھی ہے، یہ بتائیے شراب بھی مزے کی تھی یا وہ بھی بس۔۔۔۔۔۔۔۔
سب سے پہلے تاخیر کے لئے معذرت بلکہ کافی عرصہ بعد جواب دینے پہ دو دفعہ معذرت قبول کیجئے ۔ ۔ ۔ ۔
سر!پُرانی شراب تھی اب اچھی بُری کا اندازہ آپ اُس کے پُرانے پن ;) سے لگا لیجئے ۔ ۔ ۔ :)
فہیم ملک جوگی — اکتوبر 31، 2016 11:09 صبح
شعر تو خیر آپ کا جیسا بھی ہے،
‛‛ شعر تو خیر آپ کا جیسا بھی ہے ‛‛
سر!اس کا مطلب شعر اچھا نہیں ہے ۔اصلاح فرما دیں تو بے حد نوازشات ۔ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.91311/