ایک شعر۔۔۔

فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 1، 2016 11:30 صبح
کوئی مرتا نہیں بچھڑنے سے
دیکھ لو آج بھی میں زندہ ہوں
''فرخ نوازفرخ - ''کاش تم سمجھ پاتے'' سے
محمد تابش صدیقی — اپریل 1، 2016 11:33 صبح
خوش آمدید۔
بھائی اپنا تعارف بھی کروا دیں ۔ تعارف و انٹرویو والے زمرہ میں لڑی بناکر ۔
دوسرا یہ کہ غلطی کی صورت میں پوسٹ کے نیچے کچھ وقت کے لئے تدوین کا آپشن ہوتا ہے، وہاں سے درست کیا جا سکتا ہے۔ نئی لڑی بنانے کی ضرورت نہیں۔ :)
محمد تابش صدیقی — اپریل 1، 2016 11:34 صبح
اچھا شعر ہے۔ اپنا مزید کلام بھی شریک کیجئے گا۔ :)
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 1، 2016 11:36 صبح
شکریہ بھائی۔ اصل میں، میں ابھی ابھی اس فورم پر آیا ہوں ۔ آپ دوستوں کا ساتھ رہے گا توانشاءاللہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
گلزار خان — اپریل 1، 2016 11:39 صبح
تعارف
صائمہ شاہ — اپریل 1، 2016 12:02 شام
" کاش تم سمجھ پاتے " کی بھی وضاحت کیجیے
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 1، 2016 12:08 شام
" کاش تم سمجھ پاتے " کی بھی وضاحت کیجیے
محترمہ!
''کاش تم سمجھ پاتے'' میری شاعری کا دوسرا مجموعہ ہے جو رواں سال ہی شائع ہوا ہے۔میرے لیے اس کتاب کی اچی بات یہ تھی کہ آج کل اس دور میں جب کتاب خریدنے کا رجحان دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے اس کتاب کی 300 کاپیاں ایک دن میں فروخت ہوئیں۔۔۔ کتاب فی الوقت صوابی میں ہی دستیاب ہے باقی شہروں میں کو ابھی ترسیل نہیں ہوئی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1%DB%94%DB%94%DB%94.89011/