ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذز

عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 7:59 صبح
پتھر تمام شہرِ ستمگر کے ہو گئے
جتنے تھے آئنے وہ مرے گھر کے ہو گئے
شاید کہ یہ زمانہ انہیں پوجنے لگے
کچھ لوگ اِس خیال سے پتھر کے ہو گئے
سفاک موسموں نے عجب سازشیں رچیں
ٹکڑے ہوا کے ہاتھوں گلِ تر کے ہو گئے
محور سے اُن کو کھینچ نہ پائی کوئی کشش
شوقِ طواف میں جو ترے در کے ہو گئے
وہ اپنے لاشعور سے ہجرت نہ کر سکا
میرے ارادے سات سمندر کے ہو گئے
میری بلندیوں پہ تھی جِن کی نظر سخنؔ
میں خوش ہوں وہ بھی میرے برابر کے ہو گئے
عبدالوہاب سخن
محمد تابش صدیقی — مئی 7، 2016 8:47 صبح
بہت خوب.
کیا خوب باندھا ہے
شاید کہ یہ زمانہ انہیں پوجنے لگے
کچھ لوگ اِس خیال سے پتھر کے ہو گئے
عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 9:11 صبح
محمد تابش صدیقی صاحب بے حد نوازش
عباد اللہ — مئی 7، 2016 9:18 صبح
شاید کہ یہ زمانہ انہیں پوجنے لگے
کچھ لوگ اِس خیال سے پتھر کے ہو گئے
واہ واہ
عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 9:19 صبح
عباد اللہ صاحب۔۔ ریحان صاحب بہت شکریہ پسندیدگی کے لئے
ادب دوست — مئی 7، 2016 9:37 صبح
بہت خوب جناب واہ
عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 9:39 صبح
نوازش ادب دوست اسم با مسمیٰ۔۔
ادب دوست — مئی 7، 2016 9:39 صبح
میرے بلندیوں پہ تھی جِن کی نظر سخنؔ
میں خوش ہوں وہ بھی میرے برابر کے
یہاں شاید "میری" کی جگہ "میرے" لکھا گیا ہے مصرع اؤل ٹائیپو
عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 9:42 صبح
صحیح فرمایا درست کرتا ہوں۔شکریہ
عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 9:45 صبح
میری بلندیوں پہ تھی جِن کی نظر سخنؔ
میں خوش ہوں وہ بھی میرے برابر کے
عدنان عمر — مئی 7، 2016 9:52 صبح
بہت خوب۔ کیا کہنے۔
عبدالوہاب سخن — مئی 7، 2016 9:59 صبح
نوازش عدنان عمر صاحب
ظہیراحمدظہیر — مئی 8، 2016 4:45 صبح
بہت خوب عبدالوہاب سخن صاحب! بہت داد! کیا اچھی غزل ہے !
اس لئےبھی اچھی لگی کہ اس زمین میں کوئی دس سال پرانی ہماری بھی ایک غزل ہے۔:)
تیسرے شعر کا مصرع اولیٰ ایک نظر دیکھ لیجئے۔ توجہ چاہتا ہے ۔
کاشف اسرار احمد — مئی 9، 2016 2:17 شام
ماشا اللہ خوب غزل ہے جناب !
ابن رضا — مئی 9، 2016 3:32 شام
بہت خوب جناب
گلزار خان — مئی 9، 2016 8:04 شام
میں خوش ہوں وہ بھی میرے برابر کے ہو گئے
بہت خوب
اللہ آپکو خوش ہی رکھے سدا
فوزیہ رباب — مئی 10، 2016 10:04 شام
بہت خوب سخن صاحب مطلع تا مقطع کیا عمدہ مرصع و مسجع کلام سے نوازا ہے خصوصاً آپ کا مشہور زمانہ شعر
شاید کہ یہ زمانہ انہیں پوجنے لگے
کچھ لوگ اس خیال سے پتھر کے ہو گئے
بہت پسند آیا ہے عمدہ غزل کے لئے تہہ دل سے مبارکباد قبول فرمائیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B0%D8%B2.89787/