ایک غزل آپ کی بصارتوں کے حوالے

عبدالوہاب سخن — مئی 15، 2016 5:58 شام
غزل

لبِ خموش سے اُس نے 'خوش آمدید' کہا
اسی کو لوگوں نے پھر' گفت اور شنید' کہا
جنوں میں پہلے تو اقرار کر لیا اُس نے
جنوں کی بات کو پھر عقل سے بعید کہا
حسین تبصرہ موسم پہ جب تمام ہوا
تو اُس نے کان میں چپکے سے کچھ مزید کہا
نہ ہم سے پوچھا گیا ضبط کا سبب کوئی
نہ ہم نے درد کو اپنے کبھی شدید کہا
بہارِ لالہ و گل سے خزاں کی آمد تک
ہرایک واقعہ موسم نے چشم دید کہا
مری سرشتِ سخن میں ہیں کچھ نئے اسلوب
نئی غزل نے مجھے بھی خوش آمدید کہا
عبدالوہاب سخنؔ
حسن نثار — مئی 15، 2016 6:04 شام
بہت عمدہ بہترین....
محمد ریحان قریشی — مئی 15، 2016 6:13 شام
خوب غزل ہے جناب. داد قبول کیجیے.
محمد تابش صدیقی — مئی 15، 2016 6:29 شام
بہت خوب جناب
جنوں میں پہلے تو اقرار کر لیا اُس نے
جنوں کی بات کو پھر عقل سے بعید کہا
عباد اللہ — مئی 15، 2016 7:26 شام
واہ بہت خوب غزل ہے
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 16، 2016 4:42 صبح
بہت عمدہ۔ داد قبول فرمائیے
الف عین — مئی 16، 2016 6:40 صبح
بہت خوب
ظہیراحمدظہیر — مئی 20، 2016 11:53 شام
بہت خوب!! اچھی غزل ہے عبدالوہاب سخن صاحب!
شاہد شاہنواز — مئی 21، 2016 3:18 شام
حسین تبصرہ موسم پہ جب تمام ہوا
تو اُس نے کان میں چپکے سے کچھ مزید کہا
نہ ہم سے پوچھا گیا ضبط کا سبب کوئی
نہ ہم نے درد کو اپنے کبھی شدید کہا

۔۔۔ خوبصورت ۔۔۔
عبدالوہاب سخن — مئی 22، 2016 10:14 صبح
بہت شکریہ عزیز دوستو۔۔سلامت رہیں
ابن رضا — مئی 22، 2016 10:51 صبح
بہت خوب
صفی حیدر — مئی 22، 2016 10:54 صبح
بہت عمدہ ۔۔ منفرد ۔۔۔
عبدالوہاب سخن — مئی 22، 2016 11:51 صبح
نوازش عنایت
مزمل حسین — مئی 22، 2016 4:36 شام
لبِ خموش سے اُس نے 'خوش آمدید' کہا
اسی کو لوگوں نے پھر' گفت اور شنید' کہا

حسین تبصرہ موسم پہ جب تمام ہوا
تو اُس نے کان میں چپکے سے کچھ مزید کہا

کیا کہنے!
سعیدالرحمن سعید — مئی 22، 2016 4:47 شام
نئی غزل نے مجھے بھی خوش آمدید کہا
بہت خوب وہاب بھائی
عبدالوہاب سخن — مئی 23، 2016 9:16 شام
بہت نوازش۔۔
سعیدالرحمن صاحب
مزمل حسین صاحب
شاہدشاہنوازصاحب
عبدالوہاب سخن — مئی 23، 2016 9:17 شام
متشکرم۔۔۔ صفی حیدر صاحب۔۔ابنِ رضا صاحب۔۔الف عین صاحب محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%B5%D8%A7%D8%B1%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92.89910/