ایک غزل وارث بھائی کے نام۔

ایم اے راجا — جولائی 23، 2008 10:17 صبح
یہ غزل میں وارث بھائی کی فرمائش پر یہاں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں، سو اس غزل کو انہی کے نام کرتا ہوں۔
پھر یہ کس کا خیال آیا ہے
سوچ میں در ، ملال آیا ہے
کون اترا ہے دِل میں چپکے سے
جو لہو میں اُبال آیا ہے
اس دِلِ مضطرب میں غم تیرا
زندگی کی مثال آیا ہے
اتنے ظلم و ستم پہ بھی جاناں
کب مرے دل میں بال آیا ہے
پیار متروک ہو گیا، اب کے
دہر میں کیا زوال آیا ہے
بزم تیری میں پھر مرے ساقی
کوئی غم سے نڈھال آیا ہے
اس کے آنے کے بعد ہی یارو
عشق کو کچھ کمال آیا ہے
سانس چلنے لگی ہے پھرمیری
کون وقتِ وصال آیا ہے
بستی بستی ہے روشنی راجا
کون یہ خوش جمال آیا ہے​
ملائکہ — جولائی 23، 2008 10:22 صبح
بہت اچھی غزل لکھی ہے:):)
زھرا علوی — جولائی 23، 2008 10:43 صبح
بہت خوب راجہ صاحب۔۔۔:):)
ایم اے راجا — جولائی 23، 2008 10:48 صبح
محترمہ ملائکہ صاحبہ اور محترمہ زہرا علوی صاحبہ بہت شکریہ۔
محمد وارث — جولائی 23، 2008 11:59 صبح
شکریہ راجا صاحب اس عزت افزائی کیلیئے۔
سبحان اللہ، بہت اچھی غزل ہے آپ کی، لا جواب، بہت خوب!
مغزل — جولائی 23، 2008 12:42 شام
ماشا اللہ شہزادے بھائی۔۔
مزا آگیا ۔۔ خوش رہو۔۔ سدا سلامت رہو
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
میری ناچیز دعائیں اور مبارکباد
گر قبول افتد زہے عز و شرف
فرخ منظور — جولائی 23، 2008 1:21 شام
بہت اچھی غزل ہے راجا صاحب - واہ بہت خوب!
ایم اے راجا — جولائی 23، 2008 1:36 شام
جیسا کہ آپ سب احباب جانتے ہوں گے کہ شکریہ کا ٹیگ پرابلم کر رہا ہے سو میں آپ سب کی پسندیدگی کے لیئے شکر گذار ہوں۔
خرم شہزاد خرم — جولائی 24، 2008 4:35 صبح
اس دِلِ مضطرب میں غم تیرا
زندگی کی مثال آیا ہے
واہ واہ راجا بھائی کیا بات ہے آپ کی بہت خوب کیا کمال کی غزل لکھی ہے یہ شعر تو مجھے بہت پسند آیا
اس دِلِ مضطرب میں غم تیرا
زندگی کی مثال آیا ہے
عمار ابن ضیا — جولائی 24، 2008 9:32 صبح
بہت خوب غزل ہے راجا بھائی۔۔۔ داد قبول ہو۔ :)
ایم اے راجا — جولائی 25، 2008 2:38 شام
خرم اور راہبر بھائی بہت شکریہ، کہ ناچیز کو عزت بخشی، صد شکر۔
جاسمن — مارچ 2، 2016 4:13 صبح
بستی بستی ہے روشنی راجا
کون یہ خوش جمال آیا ہے
بہت خوب!واہ۔
خوبصورت اشعار ہیں۔ دعاؤں بھری داد!
محمد تابش صدیقی — مارچ 2، 2016 4:16 صبح
بہت خوب راجا بھائی، خوب غزل کہی ہے۔
الشفاء — مارچ 2، 2016 4:35 صبح
سانس چلنے لگی ہے پھرمیری
کون وقتِ وصال آیا ہے
واہ۔ بہت خوب۔۔۔:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AB-%D8%A8%DA%BE%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%94.14046/