ایک غزل۔۔ احباب کے ذوقِ نظر

کاشف اسرار احمد — اکتوبر 18، 2015 11:11 صبح
احباب محفل ۔۔ ایک غزل پیش ہے۔
..............**********************..............
حسین پھول خطا کے، ندامتوں کی چبھن !
تمام عمر کی مِحنت ہے ، یہ مہکتا چمن!

یہ ہے سیاستِ دوراں، یہاں وہ رہبر ہے
کہ جس کو جانتے ہیں سب، کہ ہے کھلا رہزن!
میں بچ کے شہرِ فِتَن سے تو آ گیا، لیکن
گنوا کے خواب، کرا کے لہو لہان بدن!
یہ جانتے ہیں، مگر سب قدم بڑھائے چلیں
کہ منزلوں پہ ملے گا ، رسن کے ساتھ کفن!

وہ بے بسی ہے کہ دیکھے بھی اب نہیں جاتے
صَلِیبِ عمر پہ ، پامال خواہشوں کے بدن!
ق
میں اس کی ایک ہنسی پر، نثار کر ڈالوں
وہ پھول، جن سے مہکتا ہے دامنِ گلشن!

خَموش راگ ہیں جتنے رَباب میں پِنہاں
جومنتظر ہیں ، لِباسِ حدیثِ فِکر و سُخن!
------------------
ترا وجود، کدُورت کی اِن فَضاؤں میں
مُخالفت میں اندھیروں کے، اک دَمَکتی کِرن!
تمام رات خیالوں میں روشنی کی طرح
تمھاری یاد ستارا تھی، یا چمکتا رتن!

فریبِ ہی تو ہے احساسِ قرب کا عالم
یہ رات ہجر کی، آنگن میں سرسراتی پَوَن !
اک اُس کی یاد، کہ تنہائی میں پکارا جب
سمٹ کے آ گئی، بانہوں میں جیسے ایک دلھن!
حریمِ غم کے اندھیرے ،اجالنے کے لئے
چراغ ذہن کے ، کاشف جلے پہن کے کفن!
سیّد کاشف
..............**********************..............
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 18، 2015 2:26 شام
بہت خوب کاشف بھائی۔ داد قبول کیجئے۔
یہ ہے سیاستِ دوراں، یہاں وہ رہبر ہے
کہ جس کو جانتے ہیں سب، کہ ہے کھلا رہزن!
پاک و ہند کی سیاست ایک شعر میں
کاشف اسرار احمد — اکتوبر 18، 2015 6:48 شام
بہت خوب کاشف بھائی۔ داد قبول کیجئے۔
پاک و ہند کی سیاست ایک شعر میں
جزاک اللہ تابش صاحب۔
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 18، 2015 7:51 شام
بہت خوب!
کاشف اسرار احمد — اکتوبر 18، 2015 7:53 شام
نوازش جناب
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 19، 2015 12:50 صبح
اگر برا نہ منائیں تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ اس دھاگے کے عنوان کا کیا مطلب ہے؟ میں نے ایسا پہلے کہیں نہیں سنا۔ البتہ ذوق کی نذر تو بہت عام ہے۔
راحیل فاروق — اکتوبر 19، 2015 3:26 صبح
اگر برا نہ منائیں تو کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ اس دھاگے کے عنوان کا کیا مطلب ہے؟
برا نہ مانیں تو یہ بھی بتا دیں کہ برا منانا کیا ہوتا ہے؟
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 19، 2015 3:46 صبح
برا نہ مانیں تو یہ بھی بتا دیں کہ برا منانا کیا ہوتا ہے؟
ہا ہا ہا ۔ کیا خوب پکڑا ہے بھائی:laugh1: ۔ بیشک برا نہ مانیں درست ہے ۔ برا نہ منائیں تو شاید غلط العوام قسم کی کوئی چیز ہے ۔ لگتا ہے اب نیٹ گردی کم کرنی پڑے گی۔ زبان بگڑ رہی ہے ۔ :sinister:
حمیرا عدنان — اکتوبر 19، 2015 7:07 صبح
نائس کاش اسرار جی
کاشف اسرار احمد — اکتوبر 19، 2015 12:11 شام
"کے حوالے" بھی لکھنے سے رہ گیا تھا۔ میری جلد بازی کا نتیجہ۔:)
کاشف اسرار احمد — اکتوبر 19، 2015 12:12 شام
شکریہ حمیرا عدنان ۔
نوازش۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%AD%D8%A8%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D9%88%D9%82%D9%90-%D9%86%D8%B8%D8%B1.85292/