ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے

اسد قریشی — اکتوبر 8، 2012 12:11 شام
محمد بلال اعظم صاحب کی فرمائش پر جناب احمد فراز کی زمین میں کہی ایک غزل احباب کی نزر:
عشق کلفت ہے نہ دریائے فسوں ہے یوں ہے​
ہجر وحشت نہ سکوں ہے، نہ جنوں ہے یوں ہے​
آنکھ میں آکے لَہو اب تو ٹھہر جاتا ہے​
ایک قطرہ ہے دَروں ہے نہ بَروں ہے یوں ہے​
گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا​
کھینچنا آہ کا بھی کارِسکوں ہے یوں ہے​
لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے​
ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے​
خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے​
صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے​
ہم اسد دل میں بسا رکھتے ہیں دنیا ساری​
ورنہ کہنے کو یہ بس قطرہِ خُوں ہے یوں ہے​
اسد​
ملک عدنان احمد — اکتوبر 8، 2012 12:31 شام
عروجِ فکر کی منتہیٰ ہے اسد صاحب۔۔۔
بہت خوب۔۔
لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے
ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے
خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے
صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے
محمد بلال اعظم — اکتوبر 8، 2012 12:45 شام
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری فرمائش کی لاج رکھی اور غزل کے متعلق
بس اتنا ہی کہوں گا کہ
یوں ہے یوں ہے
واہ واہ کیا خوب غزل ہے۔
امید ہے اب آپ اردو محفل پہ آتے جاتے رہیں اور محفل کو اپنی خوبصورت شاعری سے مزید رونق بخشیں گے۔
الف عین — اکتوبر 9، 2012 4:26 صبح
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!
محمد بلال اعظم — اکتوبر 9، 2012 4:41 صبح
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!

بے شک بلکہ میں تو یہ تک سوچ رہا ہوں کہ اگر آج احمد فراز صاحب ہمارے درمیان ہوتے تو وہ بھی اس خوبصورت غزل پہ داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔
اسد قریشی صاحب آپ نے فراز کی زمین کا حق ادا کر دیا ہے۔
محمد وارث — اکتوبر 9، 2012 8:03 صبح
خوب غزل ہے جناب اسد قریشی صاحب۔
اسد قریشی — اکتوبر 10، 2012 8:30 صبح
عروجِ فکر کی منتہیٰ ہے اسد صاحب۔۔۔
بہت خوب۔۔
لفظ جی اُٹھتے ہیں قرطاس پہ آتے آتے
ہاتھ میرے بھی کوئی کُن فیَکوں ہے یوں ہے
خال و خَد حُسن کے تُجھ سے نہ بیاں ہونے کے
صرف لفاظی ہے کہتا ہے کہ یوں ہے یوں ہے

بہت شکریہ ملک عدنان احمد صاحب اس قدر پیزیرائی پر بیحد ممنون ہوں۔
اسد قریشی — اکتوبر 10، 2012 8:32 صبح
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میری فرمائش کی لاج رکھی اور غزل کے متعلق
بس اتنا ہی کہوں گا کہ
یوں ہے یوں ہے
واہ واہ کیا خوب غزل ہے۔
امید ہے اب آپ اردو محفل پہ آتے جاتے رہیں اور محفل کو اپنی خوبصورت شاعری سے مزید رونق بخشیں گے۔

محمد بلال اعظم صاحب، اس درجہ قدردانی کیلیے شکرگزار ہوں۔
اسد قریشی — اکتوبر 10، 2012 8:36 صبح
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!

اُستادِ محترم اعجاز عُبید صاحب، یہ پہلی سند ہے جو آپ کی اور اس محفل کی جانب سے اس غریب کو حاصل ہوئی، آپ کا بیحد شکرگزار ہوں۔ویسے آپ نے اب میرے لیے اور مشکل کردی ہے۔
اسد قریشی — اکتوبر 10، 2012 8:36 صبح
خوب غزل ہے جناب اسد قریشی صاحب۔

بہت نوازش جناب!
سید ذیشان — اکتوبر 10، 2012 8:44 صبح
بہت ہی خوبصورت غزل ہے اسد صاحب۔ داد قبول کیجئے!
اسد قریشی — اکتوبر 17، 2012 6:14 صبح
بہت ہی خوبصورت غزل ہے اسد صاحب۔ داد قبول کیجئے!

بہت شکریہ جناب! شاد رہیئے!
محمد حفیظ الرحمٰن — اکتوبر 17، 2012 7:33 صبح
واہ اسد صاحب۔ کیا کہنے۔ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس ۔ بس یہ کہ سکتا ہوں۔
کوئی پوچھے کہ غزل کیا ہےتو کہہ دوں گا اسے
یہ اسد بھائی کے لفظوں کا فسوں ہے، یوں ہے
اسامہ جمشید — اکتوبر 17، 2012 11:28 صبح
اچھی شاعری ہے جداگانہ طرز ہے اور کیا ہی بات ہے
مدیحہ گیلانی — اکتوبر 17، 2012 11:49 صبح
گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا​
کھینچنا آہ کا بھی کارِسکوں ہے یوں ہے
واہ بہت خوبصورت غزل ہے .شریک محفل کرنے کا شکریہ محترم اسد صاحب​
اسد قریشی — اکتوبر 19، 2012 8:18 صبح
واہ اسد صاحب۔ کیا کہنے۔ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس ۔ بس یہ کہ سکتا ہوں۔
کوئی پوچھے کہ غزل کیا ہےتو کہہ دوں گا اسے
یہ اسد بھائی کے لفظوں کا فسوں ہے، یوں ہے

محبت ہے بھائی آپ کی، ہمیشہ خوش و خرم رہئیے!
اسد قریشی — اکتوبر 19، 2012 8:19 صبح
اچھی شاعری ہے جداگانہ طرز ہے اور کیا ہی بات ہے

نوازش جناب!
اسد قریشی — اکتوبر 19، 2012 8:19 صبح
گر ضروری ہے محبت میں تڑپنا دل کا​
کھینچنا آہ کا بھی کارِسکوں ہے یوں ہے​
واہ بہت خوبصورت غزل ہے .شریک محفل کرنے کا شکریہ محترم اسد صاحب​

بہت نوازش، نگاہ نوازی کا ممنون ہوں۔۔۔۔۔بہت خوش رہیئے!
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 19، 2012 9:05 صبح
ماشاء اللہ، زبردست۔ محفل کے شاعرو اور شاگردو!دیکھو اس طرح کہتے ہیں سخنور سہرا!!!!
خوب غزل ہے جناب اسد قریشی صاحب۔
میرے لیے تو یہ دونوں ہستیاں ہی سند ہیں۔
آپ کی غزل ماشاءاللہ بہت اچھی ہے بہت پسند آئی جزاک اللہ
اور بلال کا بھی شکریہ
محمد بلال اعظم — اکتوبر 19، 2012 9:09 صبح
میرے لیے تو یہ دونوں ہستیاں ہی سند ہیں۔
آپ کی غزل ماشاءاللہ بہت اچھی ہے بہت پسند آئی جزاک اللہ
اور بلال کا بھی شکریہ

متفق
دوستانہ
زبردست
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B1%DB%81-%DB%81%DB%92-%D8%AF%D9%8E%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%8E%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DB%81%DB%92-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DB%81%DB%92.55205/