ایک قطعہ

ثامر شعور — جنوری 24، 2014 3:02 شام
چھپانا ہے عقیدے کو کہیں اعلان کرنا ہے
مجھے ایمان والوں سے اب اپنے گھر میں ڈرنا ہے
یہ ہر اک فیصلہ اپنا خدا پر چھوڑ دیتےہیں
بجز اس کے کہ کافر کون ہے اور کس کو مرنا ہے​
صائمہ شاہ — جنوری 24، 2014 3:18 شام
سچ کہہ رہے ہیں
مجھے ایمان والوں سے اب اپنے گھر میں ڈرنا ہے
ثامر شعور — جنوری 24، 2014 4:07 شام
سچ کہہ رہے ہیں
مجھے ایمان والوں سے اب اپنے گھر میں ڈرنا ہے
شکریہ
بشارت گیلانی — جنوری 24، 2014 6:18 شام
واہ ثامر صاحب۔ سلامت رہیں۔ ہر معقول مسلم کے دل کی بات کہہ دی ہے۔
نایاب — جنوری 24، 2014 6:24 شام
تلخ و سچی صدا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
ثامر شعور — جنوری 24، 2014 11:54 شام
واہ ثامر صاحب۔ سلامت رہیں۔ ہر معقول مسلم کے دل کی بات کہہ دی ہے۔
بہت شکریہ بشارت گیلانی صاحب
ثامر شعور — جنوری 24، 2014 11:55 شام
تلخ و سچی صدا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.71493/