ایک قطعہ آپ لوگوں کی نظر

کاشف اسرار احمد — جولائی 7، 2014 7:14 صبح
ایک تازہ قطعہ آپ لوگوں کی نظر ... آرا کا انتظار رہیگا ....
میاں آسان ہے دیکھو کسی کو دکھ سے تڑپانا
کہ جیسے پھینک دے ٹھہرے سے پانی میں کوئی پتھر
مگر تکلیف سے گھائل پریشاں دل ہی یہ جانے
کہ کس گہرائی میں جا کر رکا پھینکا ہوا پتھر

کاشف
لئیق احمد — جولائی 7، 2014 7:15 صبح
اچھا قطعہ ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A2%D9%BE-%D9%84%D9%88%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D8%B1.75880/