ایک قومی المیہ ، ایک قطعہ

انیس فاروقی — اگست 19، 2010 3:44 شام
ایک قومی المیہ ، ایک قطعہ
ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا قطعہ
بپھری موجوں میں گم ہوتے سپنوں میں وہ سب کچھ تھا
بے بس آنکھیں جس کو ڈھونڈیں لہروں میں وہ سب کچھ تھا
دل کے نادیدہ زخموں پر مرہم رکھنا مشکل ہے
آنکھیں جس کو دیکھ نہ پائیں آہوں میں وہ سب کچھ تھا
انیس فاروقی​

فیس بک پر رائے دینے کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں
فاتح — اگست 19، 2010 4:24 شام
بہت خوب انیس فاروقی صاحب۔
انیس فاروقی — اگست 20، 2010 3:57 شام
بہت شکریہ جناب
سید نصرت بخاری — اگست 26، 2010 3:11 صبح
فاروقی صاحب!میرے لیے یہ بات باعث طمانیت ہے کہ آپ اتنی دور بیٹھ کر بھی اپنوں کے دکھ درد میں شریک ہیں۔اللہ جزائے خیر دے۔قطعہ درد مندی کا عکاس ہے۔نصرت بخاری

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C%DB%81-%D8%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.31158/