ایک نطم - میری کتاب " تیرے نام کی آہٹ" میں سے

ناہید — اکتوبر 2، 2008 2:25 شام
ae-hum-nafas-bataa-tau.gif

اے ہم نفس بتا تو
کب تلک بھلا میں
تیرے دھیان کی سرگوشیوں کو
اپنی روح میں بسا کر
تجھ سے گفتگو کرتی رہوں گی؟
اب تو تتلی کے پروں سے ہار بُنتے بُنتے
ہاتھ تھک گئے ہیں
جو دعا کے موسم تھے، گزر گئے ہیں
اب جو فاصلوں کے
گہرے کالے بادل درمیاں ہیں
یہ آنکھوں میں چبھتے رہتے ہیں
شکست اوڑھے قربتوں کے پل
اب دھڑکنوں کو ڈستے رہتے ہیں
لبوں نے ساری سسکیاں
مری آنکھوں کو سونپ دیں ہیں
خود کو کب تلک میں
آنسووں کی بارش میں ہرا رکھوں گی؟
ناہید ورک
محمد وارث — اکتوبر 3، 2008 1:05 شام
شکریہ ناہید صاحبہ اپنی خوبصورت نظم شیئر کرنے کیلیئے!
ابن سعید — اکتوبر 3، 2008 1:19 شام
بہت شکریہ ناہید اپیا۔ نظم انتہائی خوبصورت ہے۔
ایک چھوٹی سی عرضی ہے کہ کیا آپ اسے تصویری شکل کے بجائے متن کی صورت پوسٹ کر سکتی ہیں؟ آپ چاہیں تو اپنے اسی پیغام کی تدوین کر سکتی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ رہتا ہے کہ کوئی کی ورڈ ڈال کر آپ کی نظم آئندہ تلاشی جا سکتی ہے۔ تصویر تلاش مین ظاہر نہیں ہوتی۔
ایک بار پھر کہوں گا کہ نظم واقعی خوبصورت ہے۔
آصف شفیع — اکتوبر 3، 2008 3:34 شام
محترمہ ناہید صاحبہ۔ خوبصورت نظم شیئر کرنے کا شکریہ۔
ناہید — اکتوبر 3، 2008 7:32 شام
بہت شکریہ ناہید اپیا۔ نظم انتہائی خوبصورت ہے۔
ایک چھوٹی سی عرضی ہے کہ کیا آپ اسے تصویری شکل کے بجائے متن کی صورت پوسٹ کر سکتی ہیں؟ آپ چاہیں تو اپنے اسی پیغام کی تدوین کر سکتی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ رہتا ہے کہ کوئی کی ورڈ ڈال کر آپ کی نظم آئندہ تلاشی جا سکتی ہے۔ تصویر تلاش مین ظاہر نہیں ہوتی۔
ایک بار پھر کہوں گا کہ نظم واقعی خوبصورت ہے۔

سعید، بہت شکریہ۔
نظم کو میں نے اردو میں بھی ٹائپ کر دیا ہے۔ امید ہے آپ کی مشکل حال ہو جائے گی۔
شکریہ
ناہید
ابن سعید — اکتوبر 4، 2008 1:50 صبح
ایک بار پھر شکریہ کہ آپ نے میری ادنیٰ سی خواہش پوری کر دی۔
دوست — اکتوبر 4، 2008 2:42 صبح
اچھی نظم ہے۔
الف عین — اکتوبر 4، 2008 4:42 شام
حسبِ معمول اچھی نظم ہے۔ ناہید بہت اچھی شاعرہ ہیں۔
ابن سعید — اکتوبر 4، 2008 4:56 شام
ہاں چاچو یہ اچھی شاعرہ تو ہیں پر اچھی ناظرہ نہیں کیوں کہ انہوں نے بھی مجھے میرا باپ گردانا۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا مزاق کی ذیل میں۔
محسن حجازی — اکتوبر 4، 2008 6:23 شام
بہت شکریہ ناہید اپیا۔ نظم انتہائی خوبصورت ہے۔
ایک چھوٹی سی عرضی ہے کہ کیا آپ اسے تصویری شکل کے بجائے متن کی صورت پوسٹ کر سکتی ہیں؟ آپ چاہیں تو اپنے اسی پیغام کی تدوین کر سکتی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ رہتا ہے کہ کوئی کی ورڈ ڈال کر آپ کی نظم آئندہ تلاشی جا سکتی ہے۔ تصویر تلاش مین ظاہر نہیں ہوتی۔
ایک بار پھر کہوں گا کہ نظم واقعی خوبصورت ہے۔

نظم کی تلاشی؟ کیا برآمد ہوگا؟ :eek:
ناہید صاحبہ بہت خوب! زیادہ بہتر ستائش تو کسی ہم حال ہی کے بس کی بات ہے تاہم ہم کو پسند آئی :hatoff:
ناہید — اکتوبر 5، 2008 1:47 صبح
ہاں چاچو یہ اچھی شاعرہ تو ہیں پر اچھی ناظرہ نہیں کیوں کہ انہوں نے بھی مجھے میرا باپ گردانا۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا مزاق کی ذیل میں۔

hmmmmm, سعود ابنِ سعید،
ابن سعید — اکتوبر 5، 2008 6:00 صبح
نظم کی تلاشی؟ کیا برآمد ہوگا؟ :eek:
ناہید صاحبہ بہت خوب! زیادہ بہتر ستائش تو کسی ہم حال ہی کے بس کی بات ہے تاہم ہم کو پسند آئی :hatoff:

خوب۔ خیر محسن بھائی آگئے تو مجھے رخت سفر باندھ لینا چاہئے۔ بھئی آپ نے نظم اور تلاشی کے درمیان 'کی' کا اضافہ کرکے انصاف نہیں کیا۔ اور ہاں تلاشی سے جو برامد ہو سکتا تھا وہ تو آخری سطر میں‌ لکھ ہی دیا تھا۔
ایم اے راجا — اکتوبر 8، 2008 7:29 شام
بہت خوب محترمہ ناہید صاحبہ، شیئر کرنے کے لیئے شکریہ۔
عروہ خان — نومبر 9، 2015 9:53 شام
آپی بہت پیاری نظم. ہے اپنا پورا نام کیا ہے ناہید آپی
الف عین — نومبر 11، 2015 3:25 شام
آپی بہت پیاری نظم. ہے اپنا پورا نام کیا ہے ناہید آپی
ان کا نام ناہید ورک ہے۔ ناہید تو عرصے سے یہاں نہیں آئیں، اس لئے جواب نہیں دے سکیں گی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B7%D9%85-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%DB%81%D9%B9-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92.15405/