ایک نظم 'جینے کا عزم'

Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 3:36 صبح
نرم چنگاریوں سے قربت کی
آنچ اٹھنے لگی ہے چاہت کی
جوش میں ہے شراب الفت کی
یہ گھڑی ہے بڑی قیامت کی!
قرب کی ساعتیں ہیں جادوگر
آج بھاری ہے پَل بھی صدیوں پر!
چاند تیری جبیں ہے اس پل میں!
حُسن پر آفریں ہے اس پل میں!
ایک بس تُو یہیں ہے اس پل میں
اور کچھ بھی نہیں ہے اس پل میں!
پر یہ ساعت تو بیت جائے گی!
اور پھر یاد دل جلائے گی
کاش ہر وقت ساتھ تیرا ہو!
مجھ کو بانہوں نے تیری گھیرا ہو!
تیری آغوش میں بسیرا ہو!
تجھ سے ہر شب مری سویرا ہو!
پھر یہ سوچا کہ خواب ٹوٹے گا
ہاتھ تھاما ہوا تو چھوٹے گا!
ایک امکاں سے کیا میں ڈر جاؤں؟
موت سے پیشتر ہی مر جاؤں؟
مسندِ عشق سے اتر جاؤں؟
رنج کی دھول میں بکھر جاؤں؟
خوف دل سے نکالنا ہو گا
اب تجھے اور چاہنا ہو گا
جب کہ تُو پاس ہے تو غم کیوں ہو؟
فکرِ فردا سے آنکھ نم کیوں ہو؟
سَر مرا بار بار خم کیوں ہو؟
جاں پہ اتنا روا ستم کیوں ہو؟
آج بھی کل بھی تجھ کو چاہوں گا
آخری پل بھی تجھ کو چاہوں گا
محمد تابش صدیقی — جنوری 16، 2020 3:38 صبح
بہت خوب وجیہہ بھائی
Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 5:51 صبح
ایک استاد شاعر ہیں جلیل عالی۔ انہوں نے کچھ مندرجہ ذیل تجاویز دیں جو مجھے اچھی لگیں اور میں نے قبول کر لیں۔
نرم چنگاریوں سے قربت کی
آنچ اٹھنے لگی ہے چاہت کی
جوش میں ہے شراب الفت کی
یہ گھڑی ہے بڑی قیامت کی!
قرب کی ساعتیں ہیں جادوگر
آج بھاری ہے پَل بھی صدیوں پر!
چاند تیری جبیں ہے اس پل میں!
حُسن پر آفریں ہے اس پل میں!
ایک بس تُو یہیں ہے اس پل میں
اور کچھ بھی نہیں ہے اس پل میں!
پر یہ ساعت تو بیت جائے گی!
یاد پھر اِس کی دل جلائے گی
کاش ہر وقت ساتھ تیرا ہو!
مجھ کو بانہوں نے تیری گھیرا ہو!
تیری آغوش میں بسیرا ہو!
تجھ سے ہر شب مری سویرا ہو!
پھر یہ سوچا کہ خواب ٹوٹے گا
اک نہ اک روز ساتھ چھوٹے گا!
ایک امکاں سے کیا میں ڈر جاؤں؟
موت سے پیشتر ہی مر جاؤں؟
مسندِ عشق سے اتر جاؤں؟
رنج کی دھول میں بکھر جاؤں؟
خوف دل سے نکالنا ہو گا
رنج خوشیوں میں ڈھالنا ہو گا
جب کہ تُو پاس ہے تو غم کیوں ہو؟
فکرِ فردا سے آنکھ نم کیوں ہو؟
سر مرا بارِ بار خم کیوں ہو؟
جاں پہ اتنا روا ستم کیوں ہو؟
آج بھی کل بھی تجھ کو چاہوں گا
آخری پل بھی تجھ کو چاہوں گا
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 7:32 صبح
ماشاءاللہ، بہت خوب۔ اچھی نظم ہے اور آپ نے شروع سے آخر تک تسلسل کو خوب نبھایا ہے۔ اسی مضمون پر بہت سال قبل اس عاجز نے بھی ایک آزاد نظم کہی تھی، آپ نے وہ دور یاد دلا دیا :)
اگر ناگوار نہ گزرے تو دو ایک مقامات پر جو تردد ہوا، اس کا ذکر کرنا چاہوں گا۔
تجھ سے ہر شب مری سویرا ہو!
’’شب کا سویرا ہونا‘‘ کچھ نامانوس سا لگ رہا ہے۔
سر مرا بارِ بار خم کیوں ہو؟
’’بارِ بار‘‘ سمجھ نہیں آسکا۔ پہلے بار کی رے پر کسرہ کیا کتابت کی غلطی ہے؟
دعاگو،
راحلؔ
Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 7:41 صبح
ماشاءاللہ، بہت خوب۔ اچھی نظم ہے اور آپ نے شروع سے آخر تک تسلسل کو خوب نبھایا ہے۔ اسی مضمون پر بہت سال قبل اس عاجز نے بھی ایک آزاد نظم کہی تھی، آپ نے وہ دور یاد دلا دیا :)
اگر ناگوار نہ گزرے تو دو ایک مقامات پر جو تردد ہوا، اس کا ذکر کرنا چاہوں گا۔
’’شب کا سویرا ہونا‘‘ کچھ نامانوس سا لگ رہا ہے۔
’’بارِ بار‘‘ سمجھ نہیں آسکا۔ پہلے بار کی رے پر کسرہ کیا کتابت کی غلطی ہے؟
دعاگو،
راحلؔ
ماشا اللہ، آپ کی نگاہ بہت تیز ہے۔ یہ 'بار بار' ہے۔ 'بارِ بار' نہیں۔
مجھے یہ بات پسند آئی کہ آپ بہت باریک بینی سے میری تحاریر ملاحظہ فرماتے ہیں۔
Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 7:43 صبح
میرا عجزِ بیان ہو گا۔ 'شب سویرا ہونا' میری نظر میں ایک واضح اشارہ ہے۔ آپ فرمائیے کہ کیا آپ کو اس کے معانی کا ابلاغ نہیں ہو پایا؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 8:05 صبح
میرا عجزِ بیان ہو گا۔ 'شب سویرا ہونا' میری نظر میں ایک واضح اشارہ ہے۔ آپ فرمائیے کہ کیا آپ کو اس کے معانی کا ابلاغ نہیں ہو پایا؟
ابلاغ کا تو کوئی مسئلہ جناب، معنی و مفہوم تو واضح ہے۔ میرا مطلب یہ تھا کہ عموماً کہا جاتا ہے کہ شب کا صبح ہونا وغیرہ، یعنی عام طور پر ایسی تراکیب میں ’’کا‘‘ کے ذریعے عطف کیا جاتا ہے۔ میں یہ قطعاً نہیں کہنا چاہ رہا ہے کہ ایسا لکھنا غلط ہوگا، عین ممکن ہے کہ یہ تاثر میری قلت مطالعہ کے سبب ہو۔
Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 8:09 صبح
ابلاغ کا تو کوئی مسئلہ جناب، معنی و مفہوم تو واضح ہے۔ میرا مطلب یہ تھا کہ عموماً کہا جاتا ہے کہ شب کا صبح ہونا وغیرہ، یعنی عام طور پر ایسی تراکیب میں ’’کا‘‘ کے ذریعے عطف کیا جاتا ہے۔ میں یہ قطعاً نہیں کہنا چاہ رہا ہے کہ ایسا لکھنا غلط ہوگا، عین ممکن ہے کہ یہ تاثر میری قلت مطالعہ کے سبب ہو۔
شاعری کے باب میں آپ کا مطالعہ میرے سے تو زیادہ ہی ہو گا۔ آپ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 8:51 صبح
شاعری کے باب میں آپ کا مطالعہ میرے سے تو زیادہ ہی ہو گا۔ آپ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔
جناب، جناب، جناب :) اس حسنِ ظن کے لئے میں صرف آپ کا شکریہ ہی ادا کرسکتا ہوں :)
محمد شکیل خورشید — جنوری 16، 2020 11:12 صبح
باریکیاں تو اساتذہ جانچیں، مجھ نا چیز کو خیال، روانی اور تسلسل نے متاثر کیا
کیا کہنے ماشااللہ
Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 11:34 صبح
باریکیاں تو اساتذہ جانچیں، مجھ نا چیز کو خیال، روانی اور تسلسل نے متاثر کیا
کیا کہنے ماشااللہ
مہربانی ہے جناب کی۔ آپ کے اشعار بھی اچھے لگے۔
محمد شکیل خورشید — جنوری 16، 2020 12:09 شام
مہربانی ہے جناب کی۔ آپ کے اشعار بھی اچھے لگے۔
زہے نصیب
کہیں من ترا حاجی بگویم تو مراملا بگو کا الزام نہ آجائے :D
Wajih Bukhari — جنوری 16، 2020 1:14 شام
زہے نصیب
کہیں من ترا حاجی بگویم تو مراملا بگو کا الزام نہ آجائے :D

:)
میں حاجی ہوں یا نہ ہوں آپ ضرور ہیں
ظہیراحمدظہیر — جنوری 16، 2020 8:39 شام
واہ! خوب نظم ہے!
لیکن یہ چنگاریاں کب سے نرم اور سخت ہونے لگیں بخاری صاحب؟!:)
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 9:46 شام
گلزار صاحب تو دھویں کو بھی جلا، بجھا اور برسا دیتے ہیں :)
Wajih Bukhari — جنوری 17، 2020 9:21 صبح
واہ! خوب نظم ہے!
لیکن یہ چنگاریاں کب سے نرم اور سخت ہونے لگیں بخاری صاحب؟!:)
:) وہ قربت ہی کیا جس کی چنگاری نرم نہ ہو!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%AC%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85.109993/