ایک نظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔------------- ایک سوال

مغزل — نومبر 13، 2008 6:58 صبح
گزشتہ روز میری گلی میں چار لڑکو ں پر گولیاں برسائی گئیں، حافظ فرحان موقع پر ہلاک ہوئے
آصف بعد میں اور باقی زندگی و موت کی جنگ میں مصروف ہیں۔۔ ایک پرانی خرافات پر مبنی نظم
ذہن میں آبسی ۔۔ آپ کی نذر:
crows.gif

’’ ایک سوال ‘‘

کیا یہاں فصلِ‌سر ہی کٹنی ہے ؟
کیا یہاں کوئی آدمی ہی نہیں ؟
کیا یہ میرا وطن نہیں‌لوگو ؟
کیا یہ میری زمیں نہیں لوگو ؟
کیا یہاں سب ہی گونگے بہرے ہیں ؟
کیا سبھی لوگ سورہے ہیں یہاں ؟
کیا کوئی آدمی نہیں ہم میں ؟
واقعی آدمی نہیں کوئی ؟
کیا ہمارا کوئی نہیں لوگو ؟
بس یہی اک سوال ہے میرا
م۔م۔مغل
محمد وارث — نومبر 13، 2008 7:22 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون، بہت افسوس ہوا یہ خبر سن کر۔
آپ کی نظم بہت اچھی ہے مغل صاحب!
طالوت — نومبر 13، 2008 8:16 صبح
اللہ مرحومین کے معاملات اسان فرمائے ۔۔۔۔۔
کبھی تو راحت کی شام اترے گی ۔۔۔۔۔
وسلام
مغزل — نومبر 13، 2008 10:05 صبح
وارث صاحب اور طالوت بھیا شکریہ۔۔ بہت شکریہ
جیا راؤ — نومبر 14، 2008 4:52 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون
'یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیں'
:(:(
مغزل — نومبر 14، 2008 7:23 صبح
شکریہ جیا ۔
صادق نسیم نے کہا تھا کہ :
ہوا ہی ایسی چلی ہے ، ہر ایک سوچتا ہے
تمام شہر جلے ، ایک میرا گھر نہ جلے
(صادق نسیم)
امر شہزاد — نومبر 14، 2008 8:11 صبح
نظم اچھی ہے مگر پس منظر پریشان کن ہے۔
مغزل — نومبر 15، 2008 10:59 صبح
بہت شکریہ امر بھیا ۔۔
منظر اس سے کئی گنا زیادہ بھیانک ہے ۔۔
ناہید — نومبر 18، 2008 4:26 صبح
مغل،
ایسے افسوس ناک سانحے پر لکھنے کے لیے جذبات الفاظ سے بالا تر ہوتے ہیں۔ اللہ مرحومین کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے، آمین۔
بس دعا ہے کہ اللہ ناگہانی موت سے بچائے۔ آمین۔
ناہید
آصف شفیع — نومبر 18، 2008 6:24 صبح
نظم میں جن بد ترین انسانی رویوں کا ذکر ہے بد قسمتی سے وہ تمام ہمارے معاشرے میں بدرجہءاتم موجود ہیں۔اللہ تعالی ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔
مغزل — نومبر 18، 2008 9:37 صبح
بہت شکریہ ناہید جی اور آصف شفیع صاحب۔۔
بہت بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.16511/