بات سُریلی بانسری ، رُوپ سجیلا چاند

خاورچودھری — مئی 21، 2008 3:22 صبح
دوہے
رُوپ ترا ہے چاندنی ، بال ہیں سونا تار
گوری تیرے کارنے ، جاوٴں جیون ہار
###
گوری گائے گیت رے ، سجنا من کی آس
کوسوں پھیلی دُوریاں ، صدیوں پھیلی پیاس
###
ماٹی موری ذات ہے ، میں ماٹی کا پوت
کھشتری ہو تو پارسا ، پاپی جو ہو چھوت
###
دھرتی موری آگ ہے ، میں دھرتی کی آگ
میں بھولا ہوں ماترے ، بھولا دیپک راگ
###
میرے من کی آگ پر ساون بھادوں روئے
گہری ندیا آنکھ کی ڈوب نہ جائے کوئے
###
ماٹی کو سونا کہے ، مورکھ جھوٹ کمائے
تن اگنی کی ساڑ سے ، من بگیا جل جائے
###
جوت بجھی من آنگنا ، کاری ہے ہر سوچ
مار نہ جی کو لاٹھیاں ، نا اپنا منہ نوچ
###
بات سُریلی بانسری ، رُوپ سجیلا چاند
چھیل چھبیلی ناریاں ، تورے آگے ماند
###
کملے خاور دھیان سے چل جیون یوں کاٹ
ماشہ اُوپر نا تلے ، سیدھا ہو ہر باٹ
###
محمد وارث — مئی 21، 2008 5:49 صبح
واہ واہ، بہت خوب دوہے ہیں خاور چودھری صاحب، لا جواب۔ سبھی دوہے اچھے ہیں لیکن یہ تو بہت اچھے لگے مجھے:
ماٹی موری ذات ہے ، میں ماٹی کا پوت
کھشتری ہو تو پارسا ، پاپی جو ہو چھوت
###
دھرتی موری آگ ہے ، میں دھرتی کی آگ
میں بھولا ہوں ماترے ، بھولا دیپک راگ
###
بات سُریلی بانسری ، رُوپ سجیلا چاند
چھیل چھبیلی ناریاں ، تورے آگے ماند

واہ واہ لاجواب۔
فرخ منظور — مئی 21، 2008 9:38 صبح
بہت خوب خاور چوہدری صاحب!‌
فاتح — مئی 21، 2008 7:21 شام
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
خوبصورت کلام ہے۔ واہ واہ واہ
خاورچودھری — مئی 22، 2008 3:10 صبح
شکریہ تمام ساتھیوں کا
ابن علی — جون 13، 2008 2:46 صبح
لاجواب خاور صاحب
ایم اے راجا — جون 13، 2008 5:56 صبح
چودھری صاحب بہت خوب لاجواب، داد قبول ہو۔
خرم شہزاد خرم — جون 13، 2008 6:26 صبح
بہت خوب جناب کیا بات ہے واہ واہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%B3%D9%8F%D8%B1%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D9%86%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%8C-%D8%B1%D9%8F%D9%88%D9%BE-%D8%B3%D8%AC%DB%8C%D9%84%D8%A7-%DA%86%D8%A7%D9%86%D8%AF.12472/