بارش کا بہانا ہے

ارشد سعد ردولوی — اگست 20، 2021 9:10 صبح
آج بارش کا بہانا ہے صنم رک جاؤ
تم کو سینے سے لگانا ہے صنم رک جاؤ
مدتوں بعد ملاقات ہوئی ہے تم سے
حالِ دل ہم کو سنانا ہے صنم رک جاؤ
ایسے لمحات بھلا روز کہاں ملتے ہیں
وقت کچھ ساتھ بتانا ہے صنم رک جاؤ
قرب ہوتا ہے حسیں یار محبت میں بہت
یہ بھی احساس دلانا ہے صنم رک جاؤ
ِ
حسرتوں کی مری، دلہن مرے گھر آئی ہے
بام و در دل کا سجانا ہے صنم رک جاؤ
یاد آیا ہے ہمیں سؔعد ہمارا بچپن
آج پھر ہنسنا ہنسانا ہے صنم رک جاؤ
ارشد سعؔد ردولوی
محمد عبدالرؤوف — اگست 20، 2021 9:12 صبح
ارشد بھائی غلط زمرے میں آپ نے لڑی بنا لی۔ اب انتظامیہ سے کہہ کے لڑی کا زمرہ تبدیل کرا لیں
ارشد سعد ردولوی — اگست 20، 2021 9:15 صبح
میں سمجھا نہیں بھائی شاید کچھ وقت لگے سمجھنے میں
معذرت طلب ہوں اگر کچھ غلط ہے تو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92.117242/