بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے

محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 6، 2013 7:51 شام
بالآخر ہم نے بھی محفل جمالی ہے
یہ محفل کتنی پیاری اور جمالی ہے
نہ گھبرا اے جو الفت کا سوالی ہے
محبت اور الفت لازوالی ہے
شرابِ درد جس میں تم نے ڈالی ہے
وہ پیاری پیاری پیالی ہم نے پالی ہے
کبھی سکتہ ، کبھی ہوتی ہے بے خوابی
سحر تا شام ایسی بے خیالی ہے
خیالِ یار آئے ہے مسلسل اب
یقینا یہ ملن کی نیک فالی ہے
تمھیں محبوب اپنی بے نیازی ہے
ہمیں پیاری ہماری خستہ حالی ہے
اسامہ سَرسَرؔی! کی ہے غزل پہلی
یہ طفلِ مکتب اقبالی نہ حالی ہے
محمد علم اللہ — مارچ 6، 2013 7:56 شام
اسامہ بھائی یہ آپ کتنی جلدی جلدی لکھ لیتے ہیں اللہ اللہ ہم تو پڑھتے پڑھتے تھک جاتے ہیں آپ لکھتے لکھتے نہیں تھکتے۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 6، 2013 7:57 شام
اسامہ بھائی یہ آپ کتنی جلدی جلدی لکھ لیتے ہیں اللہ اللہ ہم تو پڑھتے پڑھتے تھک جاتے ہیں آپ لکھتے لکھتے نہیں تھکتے۔
پہلے کا لکھا ہوا ہے۔:p
محمد علم اللہ — مارچ 6، 2013 8:08 شام
پہلے کا لکھا ہوا ہے۔:p
اوہ تو ذرا رک رک کے کیجئے نا بھائی جان تاکہ یاد بھی رہے روزانہ اتنا اتنا کیسے یاد رہے گا ۔:sad:
محمد یعقوب آسی — مارچ 6، 2013 10:24 شام
بھائی میں تو مقدار پر معیار کو ترجیح دیتا ہوں۔ آپ جانیے، آپ کی ترجیحات جانیں۔
الف عین — مارچ 7، 2013 4:34 صبح
دونوں مطلعوں میں ایطا کا سقم ہے، ’فالی‘ کوئی لفظ نہیں ہوتا، یہاں محض ’فال‘ سے یہ لفظ بنایا گیا ہے قافیئے کی رعایت سے۔
امجد علی راجا — مارچ 7، 2013 8:17 صبح
تمھیں محبوب اپنی بے نیازی ہے
ہمیں پیاری ہماری خستہ حالی ہے
اسامہ سَرسَرؔی! کی ہے غزل پہلی
یہ طفلِ مکتب اقبالی نہ حالی ہے
بہت خوب اسامہ بھیا،
آثار بتاتے ہیں کہ محفل میں پیش کیئے جانے والے پرلطف کلام میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔
شوکت پرویز — مارچ 7، 2013 8:45 صبح
جناب کیا کہنے، واہ۔۔۔ یہ شعر تو بہت ہی کمال کا ہے۔۔
تمھیں محبوب اپنی بے نیازی ہے
ہمیں پیاری ہماری خستہ حالی ہے

شکریہ۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 7، 2013 10:04 صبح
جناب کیا کہنے، واہ۔۔۔ یہ شعر تو بہت ہی کمال کا ہے۔۔

شکریہ۔۔
جزاک اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 7، 2013 10:05 صبح
بہت خوب اسامہ بھیا،
آثار بتاتے ہیں کہ محفل میں پیش کیئے جانے والے پرلطف کلام میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔
ان شاء اللہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
حوصلہ افزائی اور ذرہ نوازی پر ممنون ہوں۔
نیلم — مارچ 8، 2013 5:07 شام
واہ بہت خُوب
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 8، 2013 5:17 شام
بہت بہت شکریہ۔
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 10، 2013 6:25 شام
بہت آداب جناب شیخین!
بھائی میں تو مقدار پر معیار کو ترجیح دیتا ہوں۔ آپ جانیے، آپ کی ترجیحات جانیں۔
ان شاء اللہ اب میں بھی معیار کو ترجیح دینے کی کوشش کروں گا ، مگر پہلے معیاری کام مجھ سے ہو تو سہی اور آپ حضرات سے جس تیزی سے استفادہ ہورہا ہے ، مجھے اپنی منزل زیادہ دور نظر نہیں آرہی۔ نراہ قریبا۔
دونوں مطلعوں میں ایطا کا سقم ہے، ’فالی‘ کوئی لفظ نہیں ہوتا، یہاں محض ’فال‘ سے یہ لفظ بنایا گیا ہے قافیئے کی رعایت سے۔
متفق جناب، سر آنکھوں پر۔ اپنے پرانے کلام کو اسی لیے پیش کر رہا ہوں کہ آیندہ ان نشاندہی کی گئی غلطیوں سے باز رہوں۔
جزاکما اللہ خیرا۔
نایاب — مارچ 10، 2013 6:30 شام
واہہہہہہہ بہت خوب
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 10، 2013 6:31 شام
بہت شکریہ پسندیدگی کا۔
محمد یعقوب آسی — مارچ 10، 2013 8:59 شام
بہت آداب جناب شیخین!​

کوئی بتلاؤ، کہ جا ہنسنے کی ہے؟ رونے کی ہے؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D9%84%D8%A2%D8%AE%D8%B1-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84-%D8%AC%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DB%81%DB%92.60752/