باوفا کوئی کوئی ہوتا ہے

راحیل فاروق — اپریل 4، 2017 5:01 شام
باوفا کوئی کوئی ہوتا ہے
میں بھی تھا کوئی کوئی ہوتا ہے
قدر کر میری قدر کر ظالم
دل جلا کوئی کوئی ہوتا ہے
ابنِ آدم کے روگ بہتیرے
لادوا کوئی کوئی ہوتا ہے
کون ظالم نہیں زمانے میں
آپ سا کوئی کوئی ہوتا ہے
دل میں کاہے نہ چور گھر کرتے
در بھی وا کوئی کوئی ہوتا ہے
جس طرح ہم ہیں آپ کے سرکار
بخدا کوئی کوئی ہوتا ہے
سب کا ہوتا ہے درد کوئی نہ کوئی
درد کا کوئی کوئی ہوتا ہے
آئنہ آپ آئنہ بیں آپ
دیکھنا کوئی کوئی ہوتا ہے
یوں تو قاتل ہیں ان گنت راحیلؔ
آشنا کوئی کوئی ہوتا ہے
راحیلؔ فاروق​
عاطف ملک — اپریل 4، 2017 5:10 شام
دل میں کاہے نہ چور گھر کرتے
در بھی وا کوئی کوئی ہوتا ہے
جس طرح ہم ہیں آپ کے سرکار
بخدا کوئی کوئی ہوتا ہے
سب کا ہوتا ہے درد کوئی نہ کوئی
درد کا کوئی کوئی ہوتا ہے
آئنہ آپ آئنہ بیں آپ
دیکھنا کوئی کوئی ہوتا ہے
خوب۔۔۔۔بہت خوب :)
اور اب نہایت احترام اور معذرت کے ساتھ راحیل بھائی کی اس غزل کے ساتھ ہماری شرارتانہ چھیڑ چھاڑ
پیروڈی: باوفا کوئی کوئی ہوتا ہے
دراصل راحیل بھائی سے پیار ہی اتنا ہے کہ رہا نہیں جاتا :p
فہد اشرف — اپریل 4، 2017 6:19 شام
بہت خوب راحیل بھیا
چودھری مصطفی — اپریل 4، 2017 8:11 شام
آخری تین شعر تو بہت زبردست ہیں۔
مقطع میں اگر درد آشنا ہو تو کیسا رہے گا؟
قرۃالعین اعوان — اپریل 4، 2017 11:50 شام
بہت خوب!!
ابنِ آدم کے روگ بہتیرے
لادوا کوئی کوئی ہوتا ہے
اعلی۔۔۔!!
لاریب مرزا — اپریل 5، 2017 12:41 صبح
واہ!! بہت خوبصورت غزل!! بہت عمدہ!!

جس طرح ہم ہیں آپ کے سرکار
بخدا کوئی کوئی ہوتا ہے
ظہیراحمدظہیر — اپریل 5، 2017 2:37 صبح
واہ واہ !!! کیا بات ہے راحیل بھائی !! آپ ہی کی غزل ہے!!
سب کا ہوتا ہے درد کوئی نہ کوئی
درد کا کوئی کوئی ہوتا ہے
بھئی کیا اچھا کہا ہے !!! واہ واہ ۔سبحان اللہ سبحان اللہ۔
نوید ناظم — اپریل 5، 2017 4:44 صبح
آہا ہا۔۔۔ لطف آ گیا سچ میں۔۔۔ سلامت رہیں !!
محمد تابش صدیقی — اپریل 5، 2017 5:21 صبح
بہت عمدہ راحیل بھائی.
ابنِ آدم کے روگ بہتیرے
لادوا کوئی کوئی ہوتا ہے

دل میں کاہے نہ چور گھر کرتے
در بھی وا کوئی کوئی ہوتا ہے

سب کا ہوتا ہے درد کوئی نہ کوئی
درد کا کوئی کوئی ہوتا ہے
اکمل زیدی — اپریل 5، 2017 5:58 صبح
یوں تو قاتل ہیں ان گنت راحیلؔ
آشنا کوئی کوئی ہوتا ہے
(y)
ظہیر عباس ورک — اپریل 5، 2017 6:15 صبح
زبردست راحیل بھائی!
لئیق احمد — اپریل 5، 2017 6:19 صبح
واہ واہ !!! کیا بات ہے راحیل بھائی !! آپ ہی کی غزل ہے!!
سب کا ہوتا ہے درد کوئی نہ کوئی
درد کا کوئی کوئی ہوتا ہے
بھئی کیا اچھا کہا ہے !!! واہ واہ ۔سبحان اللہ سبحان اللہ۔
راحیل فاروق بھائی ظہیر صاحب کی تعریف آپ کے لئے بہت بڑی سند ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%A7%D9%88%D9%81%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92.95618/