برتھ ڈے (نظم)

سحر شیرازی — نومبر 10، 2012 2:18 شام
برتھ ڈے
آج کا دن وہ دن ہے کہ جس دن انہیں​
اس زمانے میں آنے کی زحمت ہوئی​
ضد کا پیکر صنم عقل سے دشمنی​
اہل خانہ نے سمجھا کہ رحمت ہوئی​
بات کی بات ہے بات کہہ دیں کوئی​
اس پہ پہرہ بٹھاتے ہیں ٹلتے نہیں​
ان کی آغوش میں دلبری دلگی​
درد دل جیسے جذبات پلتے نہیں​
کون وعدے نبھانا سکھائے اسے​
یاد ماضی کے لمحے دلائے اسے​
دل تو پاگل ہے پل پل بلائے اسے​
کیوں نہیں مانتا بھول جائے اسے​
اس کو واپس بلانا تماشا نہیں​
وہ فریحہ ، تبسم ، نتاشہ نہیں​
بدگمانی کا عالم خدا کی پناہ​
غور سے دیکھنا بھی گوارہ نہیں​
اپنی مرضی پہ آئيں تو کہہ دیں سحر​
دیکھئے ! آپ کے بن گزارہ نہیں​
کلام: سحر شیرازی​
ناعمہ عزیز — نومبر 10، 2012 2:23 شام
بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%D8%AA%DA%BE-%DA%88%DB%92-%D9%86%D8%B8%D9%85.56236/