برگد جیسے لوگوں کے نام

ظہیراحمدظہیر — فروری 13، 2018 4:21 صبح
ایک بہت پرانی مسلسل سی غزل پیشِ خدمت ہے ۔
( برگد جیسے لوگوں کے نام)
کوئی بھی رُت ہو چمن چھوڑ کر نہیں جاتے
چلے بھی جائیں پرندے ، شجر نہیں جاتے
ہوا اُتار بھی ڈالے اگر قبائے بدن
بلند رکھتے ہیں بازو بکھر نہیں جاتے
گئی رتوں کے سبھی رنگ پہنے رہتے ہیں
شجر پہ رہتے ہیں موسم گذر نہیں جاتے
خمیر بنتے ہیں مٹی کا ٹوٹ کر بھی شجر
جنم دوبارہ سے لیتے ہیں ، مر نہیں جاتے
جو برگ و بار سے عاری ہوں ، سائے سے خالی
وہ کٹ کے جلتے ہیں سو بے ثمر نہیں جاتے
شجر تو ان کے بھی ناموں کو زندہ رکھتے ہیں
وہ بدنصیب جو گھر لوٹ کر نہیں جاتے
ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۴​
الف عین — فروری 13، 2018 6:00 صبح
بہت عمدہ۔
محمد تابش صدیقی — فروری 13، 2018 6:17 صبح
ایک بہت پرانی مسلسل سی غزل پیشِ خدمت ہے ۔
( برگد جیسے لوگوں کے نام)
کوئی بھی رُت ہو چمن چھوڑ کر نہیں جاتے
چلے بھی جائیں پرندے ، شجر نہیں جاتے
ہوا اُتار بھی ڈالے اگر قبائے بدن
بلند رکھتے ہیں بازو بکھر نہیں جاتے
گئی رتوں کے سبھی رنگ پہنے رہتے ہیں
شجر پہ رہتے ہیں موسم گذر نہیں جاتے
خمیر بنتے ہیں مٹی کا ٹوٹ کر بھی شجر
جنم دوبارہ سے لیتے ہیں ، مر نہیں جاتے
جو برگ و بار سے عاری ہوں ، سائے سے خالی
وہ کٹ کے جلتے ہیں سو بے ثمر نہیں جاتے
شجر تو ان کے بھی ناموں کو زندہ رکھتے ہیں
وہ بدنصیب جو گھر لوٹ کر نہیں جاتے
ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۴​
لاجواب۔
اور شجر سے محبت تو آپ نے اپنی شاعری میں خوب نبھائی ہے۔ :)
الشفاء — فروری 13، 2018 6:43 صبح
واہ واہ۔ عمدہ غزل ۔۔۔:)
محمد وارث — فروری 13، 2018 6:56 صبح
خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، بہت داد قبول کیجیے۔
ظہیراحمدظہیر — فروری 19، 2018 8:20 شام
بہت شکریہ اعجاز بھائی ! آپ کی تائید سند ہے ۔
لاجواب۔
اور شجر سے محبت تو آپ نے اپنی شاعری میں خوب نبھائی ہے۔ :)
تابش بھائی شجر سے پیوستہ نہ رہ سکے لیکن شجرِ امید سے تو پیوستہ ہیں اور رہیں گے ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کیجئے ۔
واہ واہ۔ عمدہ غزل ۔۔۔:)
بہت شکریہ بھائی ! بہت معذرت کہ مجھے آپ کے اسمِ گرامی سے تعارف نہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
خوبصورت غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، بہت داد قبول کیجیے۔
نوازش! آداب وارث بھائی ! آپ کی داد سرمایہ ہے ! اللہ آپ کو سلامتی میں رکھے! آمین ۔
جاسمن — فروری 20، 2018 12:32 شام
bargad jesi ghazal.
bohat khoob
zabardast
ظہیراحمدظہیر — فروری 20، 2018 2:58 شام
bargad jesi ghazal.
bohat khoob
zabardast
بہت شکریہ جاسمن ! اللہ سلامت رکھے!
بہت قرض ہے ہم لوگوں پر ’’سایہ دار درختوں‘‘ کا ۔ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کے احسانات کا اعتراف تو کر ہی سکتے ہیں ۔
محمد عبدالرؤوف — جون 11، 2025 2:47 صبح
واہ واہ واہ۔۔۔۔ بہت خوب ۔ کیا ہی خوبصورت غزل اور برگد جیسے لوگوں کے لیے اظہارِ عقیدت ہے۔
حرف حرف میں سچائی ہے۔ ماشاء اللّٰه
جاسمن — جون 11، 2025 4:42 صبح
بہت شکریہ جاسمن ! اللہ سلامت رکھے!
بہت قرض ہے ہم لوگوں پر ’’سایہ دار درختوں‘‘ کا ۔ ان کی دیکھ بھال نہیں کرسکتے تو کم از کم ان کے احسانات کا اعتراف تو کر ہی سکتے ہیں ۔
جی۔ اللہ پاک ہمیں توفیق دے۔ آمین!
سیما علی — جولائی 12، 2025 5:42 صبح
ہوا اُتار بھی ڈالے اگر قبائے بدن
بلند رکھتے ہیں بازو بکھر نہیں جاتے
واہ واہ ظہیر بھائی اتنی خوبصورت بات کیا کہنے سلامت رہیے ۔۔۔:redrose::redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
سیما علی — جولائی 12، 2025 5:43 صبح
کوئی بھی رُت ہو چمن چھوڑ کر نہیں جاتے
چلے بھی جائیں پرندے ، شجر نہیں جاتے
بہت اعلیٰ
:flower::flower::flower::flower::flower::flower:
سیما علی — جولائی 12، 2025 5:46 صبح
سلامت رہیے بہت ہی عمدہ غزل ہے ہر شعر اعلیٰ و ارفع
بہت بہترین اظہارِ عقیدت ۔۔
ظہیراحمدظہیر — جولائی 12، 2025 5:53 صبح
سلامت رہیے بہت ہی عمدہ غزل ہے ہر شعر اعلیٰ و ارفع
بہت بہترین اظہارِ عقیدت ۔۔
بہت بہت شکریہ ، سیما آپا ۔ کسے معلوم تھا کہ یہ اکیس سال پرانی غزل سن ۲۰۲۵ ء میں اس طرح حسبِ حال نظر آئے گی۔
سیما علی — جولائی 12، 2025 5:57 صبح
بہت بہت شکریہ ، سیما آپا ۔ کسے معلوم تھا کہ یہ اکیس سال پرانی غزل سن ۲۰۲۵ ء میں اس طرح حسبِ حال نظر آئے گی۔
بہت خوبصورت غزل ہے ظہیر ایک ایک شعر حسب حال ہے۔
سیما علی — جولائی 12، 2025 5:58 صبح
ابھی ابھی انکا فون مل گیا ہے تو اتنی خوشی ہورہی ہے کہ مرضی کی ریٹنگ دی۔😊
لاريب اخلاص — جولائی 12، 2025 2:38 شام
واہ!
بہت خوب!
ظہیراحمدظہیر — جولائی 14، 2025 7:20 صبح
ابھی ابھی انکا فون مل گیا ہے تو اتنی خوشی ہورہی ہے کہر مرضی کی ریٹنگ دی۔😊
سیما علی آپا ، آپ کی دھاگے پر آمد ہی سب سے بڑی ریٹنگ ہو تی ہے ۔ آپ کیوں ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہوتی ہیں ۔
آپ آگئیں اور کلام پڑھ کر اپنی حاضری لگوادی ، فی زمانہ یہی بہت بڑی ریٹنگ ہے۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے، شاد و آباد رہیں ۔ آپ ، وہ اور اُن کا فون سلامت رہیں۔ آمین!
سیما آپا ، کیا آپ بھی اُن کا نام نہیں لیتیں؟! آپ انہیں "سنیے " بولتی ہیں کیا؟!:unsure:
ظہیراحمدظہیر — جولائی 14، 2025 7:21 صبح
بہت شکریہ ، بہت نوازش ، لاریب اخلاص! اللہ آپ کو خوش رکھے۔ سلامت رہیں ۔
سیما علی — جولائی 14، 2025 7:55 صبح
آپ ، وہ اور اُن کا فون سلامت رہیں۔ آمین!
جزاک اللہ خیرا کثیرا
ظہیر بھائی جیتے رہیے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B1%DA%AF%D8%AF-%D8%AC%DB%8C%D8%B3%DB%92-%D9%84%D9%88%DA%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85.100140/