بسم اللہ الرحمن الرحیم

علی امان — ستمبر 30، 2016 7:06 شام
اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو
کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا
اسی سے پائیں گے باہم سہارا ایک ہوجائو
اَبُو مدین — ستمبر 30، 2016 8:22 شام
عمدہ خیالات کا اظہار۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 30، 2016 8:27 شام
ماشاء اللہ
پیارے بھائی، تعارف کے زمرہ میں جا کر اپنی تعارفی لڑی بھی بنا دیں. :)
علی امان — ستمبر 30، 2016 9:42 شام
عمدہ خیالات کا اظہار۔
شکریہ جناب۔
محمداحمد — اکتوبر 3، 2016 12:10 شام
اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو
کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا
اسی سے پائیں گے باہم سہارا ایک ہوجائو

بہت خوب!
محفل میں خوش آمدید!
اچھا کلام ہے۔
حمزہ کے ساتھ واؤ لکھنے کے لئے شفٹ کے ساتھ w لکھیے۔
محمدابوعبداللہ — اکتوبر 3، 2016 1:00 شام
بہت خوب
علی امان — اکتوبر 3، 2016 2:55 شام
نوازش
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 3، 2016 3:48 شام
اس ویب سائٹ پر پہلی بار آ رہا ہوں، ایک شاعر ہوں، نام علی امان ہے، تعلق کراچی سے ہے۔ اپنے کچھ اشعار پیش کر رہا ہوں۔ دوستوں کی آرا کا منتظر ہوں، خصوصا اساتذہ کی۔
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو
کہ اس کے بن نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا
اسی سے پائیں گے باہم سہارا ایک ہوجائو

واہ ! بہت خوب! محفل میں خوش آمدید علی امان صاحب!
علی امان — اکتوبر 3، 2016 3:53 شام
واہ ! بہت خوب! محفل میں خوش آمدید علی امان صاحب!
بندہ پروری ہے جناب کی۔
علی امان — اکتوبر 3، 2016 3:56 شام
واہ ! بہت خوب! محفل میں خوش آمدید علی امان صاحب!
تخلص کی علامت کس یہاں کس طرح ٹائپ ہوگی؟
الف عین — اکتوبر 3، 2016 5:14 شام
یہاں کے کی بورڈ میں تخلص کی علامت غالباً نہیں ہے۔ اپنا اردو کی بورڈ استعمال کر کے لکھیں تو ممکن ہے۔
الف عین — اکتوبر 3، 2016 5:17 شام
اگر اشعار میں اصلاح کے متمنی ہیں تو اصلاح سخن کے تحت پوسٹ کریں۔ ویسے ان دو اشعار یا قطعے میں بحر و اوزان کی تو غلطی نہیں ہے۔ لیکن مجھے کم از کم دو جگہ کچھ خامی کا احساس ہوا۔
’بن‘ کا استعمال فلمی گیتوں میں تو اچھا لگتا ہے، لیکن ادبی اشعار میں نہیں۔ جب کہ ’بغیر اس کے نہیں ہو گا‘۔۔۔ زیادہ رواں لگتا ہے۔
مزید یہ کہ باہم سہارا پانا خلاف محاورہ ہے۔
علی امان — اکتوبر 3، 2016 5:31 شام
بہت شکریہ الف عین صاحب، میں نے تصحیح کر دی ہے:
بچو تفریق سے لوگو! خدارا ایک ہو جائو​
بغیر اس کے نہیں ہوگا گذارا ایک ہو جائو​
اسی میں ہے بقا اپنی اسی میں ارتقا اپنا​
اسی سے پائیں گے رب کا سہارا ایک ہوجائو​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B3%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%DB%8C%D9%85.92217/