بسنت کے حوالے سے ایک نظم

عمران شناور — مارچ 19، 2009 6:44 صبح
زندگی پتنگ ہے
جس کو ہم بھی سانس کی
لمبی ڈور باندھ کر
دوش پر ہواؤں کے
روز و شب اڑاتے ہیں
ڈھیل دیتے جاتے ہیں
اور مسکراتے ہیں
اڑتے اڑتے ایک دن
ڈور ٹوٹ جاتی ہے
نیند سے جگاتی ہے
ہم پہ مسکراتی ہے
ہاں! یہی حقیقت ہے
زندگی کی قیمت ہے
جو ہمیں چکانی ہے
ٹوٹنے کی صورت میں

(احباب کی رائے کا انتظار رہے گا)
عمران شناور
دوست — مارچ 19، 2009 4:23 شام
واہ جی واہ۔ اچھی لگی۔
محمد وارث — مارچ 20، 2009 6:07 صبح
اچھی نظم ہے عمران صاحب، بہت خوب!
عمران شناور — مارچ 20، 2009 6:20 صبح
دونوں احباب کا بہت بہت شکریہ!
الف عین — مارچ 20، 2009 10:00 صبح
بسنت کا تعلق پتنگوں سے؟ شاید پاکستان میں ہوتا ہو جہاں بسنت منایا جاتا ہے، شمالی ہند میں معلوم نہیں کہ کسی علاقے میں کس طرح منایا جاتا ہے۔ یہاں تو جنوری میں سنکرانتی یا تل سنکرانت میں پتنگیں اڑائی جاتی ہیں۔ (جنوبی ہند میں)
عمران شناور — مارچ 20، 2009 11:42 صبح
محترم الف عین جی!
لاہور (پاکستان) میں جشنِ بہاراں کے طور پر پتنگیں اڑائی جاتی ہیں۔ حال ہی میں 14 مارچ کو بسنت منائی گئی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%B3%D9%86%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%88%D8%A7%D9%84%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85.20226/