ناعمہ عزیز — اکتوبر 20، 2015 11:41 شام
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں
جھلستی دھوپ میں پریاں
یہ چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
تمھاری عزتوں کی چادروں کی
جان سے بڑھ کر حفاظت کرتی رہتی ہیں
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں
یہ اپنی خواہشوں کے بھی
گلے تک گھونٹ دیتی ہیں
یہ پھولوں سے کہیں نازک
تمھارا مان ہوتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟
تمھارے غم میں اکثر ہی
یہ اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو
یونہی تنہا سی بے آواز روتی ہیں !
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمتوں میں لکھے جانے کی
دعائیں رب سے کرتی ہیں!
یہ اپنے حصے کی خوشیاں
بھی تم پر وار دیتی ہیں
کبھی تم نے یہ سوچا ہے
یہ کیونکر ایسا کرتی ہیں؟
ارے کیونکہ
یہ ماں کا روپ ہوتی ہیں
یہ ماؤں جیسی ہوتی ہیں
ناعمہ عزیز
دو سال پرانی نظم کچھ جھاڑ پونچھ کے بعد
نظام الدین — اکتوبر 21، 2015 10:08 صبح
بہت خوب۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ واہ
سلمان حمید — اکتوبر 21، 2015 10:21 صبح
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمتوں میں لکھے جانے کی
دعائیں رب سے کرتی ہیں!
بہت خوبصورت نظم ہے لالی۔ جیتی رہو

ناعمہ عزیز — اکتوبر 22، 2015 8:23 صبح
بہت خوب۔۔۔۔ زبردست۔۔۔ واہ
بہت شکریہ

ناعمہ عزیز — اکتوبر 22، 2015 8:23 صبح
تمھارے حصے کے سب درد
اپنی قسمتوں میں لکھے جانے کی
دعائیں رب سے کرتی ہیں!
بہت خوبصورت نظم ہے لالی۔ جیتی رہو
شکریہ سلمان لالہ۔

عندلیب — اکتوبر 22، 2015 8:40 صبح
خوب لکھا ہے
ناعمہ عزیز ۔

x boy — اکتوبر 22، 2015 8:43 صبح
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ بہنیں ہوتی ہی ایسی ہیں
لیکن " نند" کیوں ویسی ہوتی ہیں۔

حمیرا عدنان — اکتوبر 22، 2015 9:01 صبح
بہت عمدہ خوب لکھا ہے ناعمہ عزیز
آوازِ دوست — اکتوبر 22، 2015 9:27 صبح
بہت خوب!
عندلیب — اکتوبر 22، 2015 9:30 صبح
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ بہنیں ہوتی ہی ایسی ہیں
لیکن " نند" کیوں ویسی ہوتی ہیں۔
یہ تو سراسر الزام ہیں کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں۔ یعنی میریےجیسی اچھی۔

ناعمہ عزیز — اکتوبر 22، 2015 6:11 شام
خوب لکھا ہے
ناعمہ عزیز ۔
شکریہ اپیا

ناعمہ عزیز — اکتوبر 22، 2015 6:15 شام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ بہنیں ہوتی ہی ایسی ہیں
لیکن " نند" کیوں ویسی ہوتی ہیں۔
وعلیکم السلام
مجھے بس اپنا پتا ہے کہ میرے نند کے َساتھ میرا رشتہ ایسا ہے کہ جیسا میری اپنی بہنوں سے الحمد اللہ۔۔ وہ مجھ سے بڑی ہیں اور میری کوئی بڑی بہن نہیں تھی لیکن ان کی صورت میں مجھے واقعی ہی بڑی بہن مل گئی ہے کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ میری کوئی بڑی بہن ہوتی تو انکے جیسی ہوتی :۔)
ناعمہ عزیز — اکتوبر 22، 2015 6:16 شام
بہت عمدہ خوب لکھا ہے ناعمہ عزیز
بہت شکریہ ممنون ہوں

گلزار خان — مئی 26، 2016 5:01 شام
بہت خوبصورت اور حقیقت بیان کردی ہے آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔
گلزار خان — مئی 26، 2016 5:01 شام
ناعمہ بہنا بہت اچھا لکتی ہیں
اللہ آپ کو خوش رکھے آمین ۔۔۔۔
یاز — مئی 26، 2016 6:56 شام
بہت خوبصورت خیالات کو عمدہ الفاظ میں پرویا ہے
ناعمہ عزیز بہن۔
La Alma — مئی 26، 2016 6:58 شام
حقیقت ہے ..
ناعمہ عزیز — مئی 26، 2016 7:02 شام
بہت خوبصورت اور حقیقت بیان کردی ہے آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ناعمہ بہنا بہت اچھا لکتی ہیں
اللہ آپ کو خوش رکھے آمین ۔۔۔۔
بہت خوبصورت خیالات کو عمدہ الفاظ میں پرویا ہے
ناعمہ عزیز بہن۔
بہت شکریہ آپ سب لوگوں کا ۔ بہت ممنون ہوں

لاریب مرزا — مئی 27، 2016 1:01 شام
خوبصورت احساسات کو الفاظ میں ڈھالنے کی عمدہ کوشش!!
بہت خوب ناعمہ بہنا!!
قاضی واجد الدائم — مئی 27، 2016 1:19 شام
بہت اعلیٰ --- سچ میں آنسو آ گئے۔
الطاف حسین حالیؔ کے بعد پہلی بار اس طرح کا کلام دیکھے کو ملا۔۔۔۔۔۔