بیان کرتی ہیں سب کچھ یہ حالتیں اپنی از خرم شہزاد خرم

خرم شہزاد خرم — اکتوبر 16، 2009 9:22 شام
بیان کرتی ہیں سب کچھ یہ حالتیں اپنی
چھپا کے رکھوں کہاں اب محبتیں اپنی
خدا کا خوف نہیں ہے، نہ ذوق سجدہ ہے
کہاں یہ دیں گی سکوں اب عبادتیں اپنی
کہاں ہے عدل عدالت کے کارخانوں میں
کہاں بیان کروں میں وضاحتیں اپنی
جدا جدا ہوئے رستے، جدا ہوئی منزل
لو ہم ہی بھول گئے سب رفاقتیں اپنی
تمہاری دید میں سب کچھ میں بھول جاتا ہوں
بیان کیسے کروں گا شکایتیں اپنی
خرم شہزاد خرم
شاہ حسین — اکتوبر 16، 2009 10:13 شام
بہت خوب غزل ہوئی ہے جناب خرم صاحب مُبارک باد قبول فرمائیں ۔
خدا کا خوف نہیں ہے، نہ ذوق سجدہ ہے
کہاں یہ دیں گی سکوں اب عبادتیں اپنی
کہاں ہے عدل عدالت کے کارخانوں میں
کہاں بیان کروں میں وضاحتیں اپنی
مقطع بھی خوب ہے
عمران شناور — اکتوبر 17، 2009 6:00 صبح
نہایت خوبصورت غزل ہے۔ خرم بھائی مبارک اور داد قبول ہو۔
محمد وارث — اکتوبر 17، 2009 10:09 صبح
اچھی غزل ہے خرم، بہت خوب۔
آصف شفیع — اکتوبر 17، 2009 10:43 صبح
اچھی غزل ہے۔ عدالت کے کارخانوں کی اصطلاح کچھ مناسب نہیں لگ رہی۔ احباب سے مشورہ کر لیں۔
الف عین — اکتوبر 17، 2009 5:19 شام
اچھی غزل ہے خرم۔
آصف، عدالت کے کارخانے کی ترکیب پہلے تو مجھ کو بھی کھٹکی۔ لیکن پھر یہ خیال آیا کہ شاید خرم اس ادارے پر طنز کر رہے ہیں کہ یہاں بنے بنائے فیصلے برامد ہوتے ہیں، یعنی مقدمے کے شروع ہوتے ہیں فیصلہ بن جاتا ہے، شاید اسی لئے کارخانے کی ترکیب استعمال کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے مجھ کو تو یہ قابلِ قبول ہی نہیں، بلکہ پسندیدہ لگی۔
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 17، 2009 11:48 شام
اچھی غزل ہے خرم۔
آصف، عدالت کے کارخانے کی ترکیب پہلے تو مجھ کو بھی کھٹکی۔ لیکن پھر یہ خیال آیا کہ شاید خرم اس ادارے پر طنز کر رہے ہیں کہ یہاں بنے بنائے فیصلے برامد ہوتے ہیں، یعنی مقدمے کے شروع ہوتے ہیں فیصلہ بن جاتا ہے، شاید اسی لئے کارخانے کی ترکیب استعمال کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے مجھ کو تو یہ قابلِ قبول ہی نہیں، بلکہ پسندیدہ لگی۔

ایک سو دس فیصد ٹھیک فرمایا آپ نے سر جی
سب دوستوں اور اساتذہ کا بہت شکریہ
Imran Niazi — اکتوبر 21، 2009 12:51 شام
بہت خوب خرم بھائی
بہت اچھی غزل لکھی ھے
فاتح — اکتوبر 31، 2009 6:22 شام
سبحان اللہ! اچھی غزل ہے خرم صاحب۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A8-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%DB%8C%DB%81-%D8%AD%D8%A7%D9%84%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D8%B2-%D8%AE%D8%B1%D9%85-%D8%B4%DB%81%D8%B2%D8%A7%D8%AF-%D8%AE%D8%B1%D9%85.26077/