نوید رزاق بٹ — جنوری 26، 2014 8:33 شام
بین السُّطور
گو بظاہر ذِکر تھا اِک بے وفا کا شعر میں
اُن کو جو کہنا تھا ہم سے کہہ گئے بَین السُّطور
لکھ دیا ہم نے جواباً ، " کیا ہی عمدہ شعر ہے!"
چوٹ ہم بھی مسکرا کر سہہ گئے بَین السُّطور
(نوید رزاق بٹ)
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 26، 2014 8:39 شام
تبصرہ میں نے بھی لکھا تھا ، مگر وہ مٹ گیا
اشک ان لفظوں پہ میرے بہہ گئے بین السطور
نوید رزاق بٹ — جنوری 26، 2014 9:49 شام
تبصرہ میں نے بھی لکھا تھا ، مگر وہ مٹ گیا
اشک ان لفظوں پہ میرے بہہ گئے بین السطور
ہاہاہا، عمدہ۔ آداب عرض ہے جناب

۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 27، 2014 2:17 صبح
آس نے تو بے نقط مجھ کو ہی سناڈالا خلیل
ٹبصرے کے لفظ میرے رہ گئے بین السطور
الف عین — جنوری 27، 2014 6:10 صبح
واہ۔ جو نہیں کہنا تھا وہ بھی کہہ گئے بین السطور
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 27، 2014 6:20 صبح
آس نے تو بے نقط مجھ کو ہی سناڈالا خلیل
تبصرے کے لفظ میرے رہ گئے بین السطور
”ہی“ نہ
ہی لکھیں تو کیا
ہی بات ہو!
نوید رزاق بٹ — جنوری 27، 2014 4:35 شام
آس نے تو بے نقط مجھ کو ہی سناڈالا خلیل
ٹبصرے کے لفظ میرے رہ گئے بین السطور
واہ جی واہ، ادھر تو مکمل مشاعرہ ہو سکتا ہے بین السطور

۔ اِس کے علاوہ مکمل ایک باب بنایا جا سکتا ہے عروض میں بین السطور کا۔ "قبلہ کلام میں بحر، ردیف، قافیہ تو سب خوب ہیں، مگر جو آپ نے بین السطور کہا ہے وہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا ہمیں"

۔
محمداحمد — مئی 7، 2015 1:43 شام
واہ !
بہت خوب نوید رزاق صاحب! خوب کلام ہے۔
باقی احباب بھی بین السطور جانے کیا کیا کہہ رہے ہیں۔

نوید رزاق بٹ — مئی 7، 2015 2:59 شام
واہ !
بہت خوب نوید رزاق صاحب! خوب کلام ہے۔
باقی احباب بھی بین السطور جانے کیا کیا کہہ رہے ہیں۔
بہت شکریہ سر
