بےبہا نکتے بےصدا باتیں

راحیل فاروق — مارچ 29، 2017 10:29 شام
بےبہا نکتے بےصدا باتیں
دلربا لوگ دلربا باتیں
ابتدا کس قدر حسین ہوئی
ہم غزل آپ واہ وا باتیں
منتہائے کلام کیا کہیے
سرِ لب ہو گئیں فنا باتیں
بات کرتے ہیں اور جانتے ہیں
نہیں باتوں سے مدعا باتیں
دوستی دشمنی کا فیض ہے ایک
دم بدم ذکر جابجا باتیں
ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
ان کو معلوم کیا نہیں راحیلؔ
ان سے مل کر کریں گے کیا باتیں
راحیلؔ فاروق​
عاطف ملک — مارچ 30، 2017 2:28 صبح
ابتدا کس قدر حسین ہوئی
ہم غزل آپ واہ وا باتیں

بات کرتے ہیں اور جانتے ہیں
نہیں باتوں سے مدعا باتیں

دوستی دشمنی کا فیض ہے ایک
دم بدم ذکر جابجا باتیں

ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
بہت خوب راحیل بھیا!
مطلع، مقطع،تیسرے شعر اور درج بالا اشعار کا کوئی جواب نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔البتہ باقی اشعار میں آج وہ رنگ نہیں ہے جو ہونا چاہیے تھا :(
اچھا!
اس غزل میں شعر ہی سات ہیں؟؟؟ :p

یا تو یوں بے مثال شعر نہ کہہ
ورنہ مجھ کو نئی سکھا باتیں
عاطف ملک — مارچ 30، 2017 2:53 صبح
اور اب پیشگی معذرت کے ساتھ ہماری طرف سے کی گئی ایک جسارت:
پیروڈی:یار کرتا ہے تو بھی کیا باتیں
جاسمن — مارچ 30، 2017 3:34 صبح
ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
آہ!
کتنا پیارا شعر ہے۔کیا پیاری بات ہے!
ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
کس قدر خوش نصیب ہوں گے!پر ضرور ہوں گے۔
محمد تابش صدیقی — مارچ 30، 2017 5:22 صبح
ہائے کس کس پہ داد اب دیجے
تم نے لکھیں ہزارہا باتیں
داد دیجے کہ پڑھتے ہی رہیے
تم نے لکھی ہیں خوشنما باتیں
بےبہا نکتے بےصدا باتیں
دلربا لوگ دلربا باتیں
ابتدا کس قدر حسین ہوئی
ہم غزل آپ واہ وا باتیں
منتہائے کلام کیا کہیے
سرِ لب ہو گئیں فنا باتیں
بات کرتے ہیں اور جانتے ہیں
نہیں باتوں سے مدعا باتیں
دوستی دشمنی کا فیض ہے ایک
دم بدم ذکر جابجا باتیں
ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
ان کو معلوم کیا نہیں راحیلؔ
ان سے مل کر کریں گے کیا باتیں
راحیلؔ فاروق​
یوسف سلطان — مارچ 30، 2017 12:00 شام
بےبہا نکتے بےصدا باتیں
دلربا لوگ دلربا باتیں
ابتدا کس قدر حسین ہوئی
ہم غزل آپ واہ وا باتیں
ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
ان کو معلوم کیا نہیں راحیلؔ
ان سے مل کر کریں گے کیا باتیں
بہت اعلیٰ
محمداحمد — مارچ 30، 2017 2:30 شام
واہ واہ راحیل بھائی!
سہل ممتنع کی اعلیٰ مثال!
آپ غزل اور ہم واہ وا! اور باتیں اُدھار :) :) :)
ظہیر عباس ورک — مارچ 30، 2017 2:36 شام
شاہکار تخلیق ہے راحیل بھائی!
ہائے کیا آدمی کے ہونٹوں سے
تو بھی کرتا ہے اے خدا باتیں
حاصل کلام۔
ان کو معلوم کیا نہیں راحیلؔ
ان سے مل کر کریں گے کیا باتیں
ایک سے بڑھ کر ایک۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 2، 2017 6:09 صبح
بات کرتے ہیں اور جانتے ہیں​
نہیں باتوں سے مدعا باتیں
واہ واہ! کیا بات ہے راحیل بھائی! بہت خوب! سلامت رہیں!​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%DB%92%D8%A8%DB%81%D8%A7-%D9%86%DA%A9%D8%AA%DB%92-%D8%A8%DB%92%D8%B5%D8%AF%D8%A7-%D8%A8%D8%A7%D8%AA%DB%8C%DA%BA.95544/