تازہ غزل

محمد شکیل خورشید — اگست 25، 2023 8:51 صبح
کہانی اک سنانی ہے
جو بیتی ہے بتانی ہے
صحیفہ درد پیہم کا
نہیں لکھا ، زبانی ہے
ضروری بات کرنی تھی
اگرچہ کچھ پرانی ہے
سرِ بازار بیٹھے ہیں
فقط اتنی کہانی ہے
مقدر کے مزاروں پر
نئی چادر بچھانی ہے
کسے سمجھائیں گے جا کر
بڑی مبہم کہانی ہے
محبت کر تو بیٹھے ہیں
کہو کیسے نبھانی ہے
بڑی تاریک ہے یہ شب
دیئے کی لو بڑھانی ہے
ہمیں احساس کرنا ہے
ہمیں ڈھارس بندھانی ہے
مداوا ہے اسی کے پاس
اسی سے لو لگانی ہے
شکیل اس شہرِ ظلمت میں
امیدِ نو جگانی ہے​

محترم الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر اساتذہ و احباب کی نذر
اکمل زیدی — اگست 25، 2023 12:13 شام
بہت عمدہ چھوٹی بحر میں بہت اچھا کہہ دیا خورشید بھائی ۔۔۔۔خاص کر مقطع خوب ہے ۔ ۔ ۔
محمد شکیل خورشید — اگست 25، 2023 12:20 شام
بہت عمدہ چھوٹی بحر میں بہت اچھا کہہ دیا خورشید بھائی ۔۔۔۔خاص کر مقطع خوب ہے ۔ ۔ ۔
قدر افزائی کا شکریہ جناب
یاسر شاہ — اگست 25، 2023 6:38 شام
السلام علیکم شکیل بھائی۔
رِ بازار بیٹھے ہیں
فقط اتنی کہانی ہے

کسے سمجھائیں گے جا کر
بڑی مبہم کہانی ہے

محبت کر تو بیٹھے ہیں
کہو کیسے نبھانی ہے

ہمیں احساس کرنا ہے
ہمیں ڈھارس بندھانی ہے

مداوا ہے اسی کے پاس
اسی سے لو لگانی ہے

شکیل اس شہرِ ظلمت میں
امیدِ نو جگانی ہے
یہ اشعار پسند آئے ماشاء اللہ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔آمین
الف عین — اگست 26، 2023 12:07 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ کچھ غزلیں سَمت کے لئے بھی دے دیں
سیما علی — اگست 26، 2023 2:24 صبح
محبت کر تو بیٹھے ہیں
کہو کیسے نبھانی ہے
بڑی تاریک ہے یہ شب
دیئے کی لو بڑھانی ہے
ہمیں احساس کرنا ہے
ہمیں ڈھارس بندھانی ہے
مداوا ہے اسی کے پاس
اسی سے لو لگانی ہے
شکیل اس شہرِ ظلمت میں
امیدِ نو جگانی ہے
بہت خوب
شکیل بھائی
خوبصورت کلام ۔۔۔داد و تحسین قبول فرمائیے .
عرفان علوی — اگست 26، 2023 6:30 شام
کہانی اک سنانی ہے
جو بیتی ہے بتانی ہے
صحیفہ درد پیہم کا
نہیں لکھا ، زبانی ہے
ضروری بات کرنی تھی
اگرچہ کچھ پرانی ہے
سرِ بازار بیٹھے ہیں
فقط اتنی کہانی ہے
مقدر کے مزاروں پر
نئی چادر بچھانی ہے
کسے سمجھائیں گے جا کر
بڑی مبہم کہانی ہے
محبت کر تو بیٹھے ہیں
کہو کیسے نبھانی ہے
بڑی تاریک ہے یہ شب
دیئے کی لو بڑھانی ہے
ہمیں احساس کرنا ہے
ہمیں ڈھارس بندھانی ہے
مداوا ہے اسی کے پاس
اسی سے لو لگانی ہے
شکیل اس شہرِ ظلمت میں
امیدِ نو جگانی ہے​

محترم الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر اساتذہ و احباب کی نذر
شکیل بھائی , مختصر زمین میں خوب فصل اگائی ہے . داد حاضر ہے . دو اشعار میں مجھے کچھ دقّت پیش آ ئی . شعر #5 میں ’مقدّر کے مزاروں‘ کا مفہوم مجھ پر نہیں کھلا . اس کے علاوہ مزار پر چادر ’چڑھائی‘ جاتی ہے . بچھانے کا عمل تو فرش سے وابستہ ہے . شعر #9 میں ’محسوس کرنا‘ صحیح فقرہ ہوگا . مجھے یہ شعر کچھ ادھورا سا لگا . یہ واضح نہیں ہوا کہ کیا محسوس کرنا ہے اور کس مسئلے میں ڈھارس بندھانی ہے .
ظہیراحمدظہیر — اگست 27، 2023 4:28 صبح
بہت خوب! خوب غزل ہے۔
محمد شکیل خورشید ، یہ آپ کی بحریں کچھ سکڑتی نہیں جارہی ہیں؟! :)
محمد شکیل خورشید — اگست 28، 2023 10:50 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ کچھ غزلیں سَمت کے لئے بھی دے دیں
حوصلہ افزائی کا شکریہ استادِ محترم
زہے نصیب کہ سمت کے لئے یاد فرمایا۔ پیش کرتا ہوں ابھی
محمد شکیل خورشید — اگست 28، 2023 10:55 صبح
بہت خوب! خوب غزل ہے۔
محمد شکیل خورشید ، یہ آپ کی بحریں کچھ سکڑتی نہیں جارہی ہیں؟! :)
حوصلہ افزائی کا شکریہ جناب!!
میں کم عقل سمجھ نہیں پایا کہ بحروں کا سکڑنا مثبت ہے یا منفی:)
باقی حقیقت یہ ہے کہ کبھی اس بارے میں شعوری کوشش نہیں کی، بس جو خیال جس انداز میں موزوں ہوجائے ویسے ہی کہہ دیتا ہوں۔
محمد شکیل خورشید — اگست 28، 2023 12:23 شام
شکیل بھائی , مختصر زمین میں خوب فصل اگائی ہے . داد حاضر ہے . دو اشعار میں مجھے کچھ دقّت پیش آ ئی . شعر #5 میں ’مقدّر کے مزاروں‘ کا مفہوم مجھ پر نہیں کھلا . اس کے علاوہ مزار پر چادر ’چڑھائی‘ جاتی ہے . بچھانے کا عمل تو فرش سے وابستہ ہے . شعر #9 میں ’محسوس کرنا‘ صحیح فقرہ ہوگا . مجھے یہ شعر کچھ ادھورا سا لگا . یہ واضح نہیں ہوا کہ کیا محسوس کرنا ہے اور کس مسئلے میں ڈھارس بندھانی ہے .
محترم نشاندہی کا شکریہ!
مقدر کے مزاروں کی ترکیب میں نے مقدر کی خرابی کے طور پر استعمال کی تھی۔ رہی بات چڑھانے کی جگہ بچھانے کا لفظ استعمال کرنے کی تو (چڑھانی) کی تقطیع (==x) شعر میں موزوں نہیں ہوتی۔ مجھے مزار پر چادر بچھانا بھی نامانوس ہونے کے باوجود غلط نہیں لگا۔ احباب رہنمائی فرما دیں تو نوازش ہوگی
شعر نمبر 9 میں احساس کرنا بمعنیٰ کسی کی پریشانی، تکلیف وغیرہ کا خیال رکھنا ،استعمال کیا تھا میرا خیال ہے کہ اس مفہوم کے ساتھ ادھورا پن نہیں لگے گا
بہرحال میں ہمیشہ یہ سمجھتا ہوں کہ اگر شاعر کو اپنے شعر کی وضاحت کرنا پڑ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شعر کہنے میں ناکام رہا۔ اس لئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کا شکر گزار ہوں
سید عاطف علی — اگست 28، 2023 12:30 شام
اچھے اشعار ہیں ۔ لیکن غزل کے لیے یہ یا ایسی بحر کچھ مناسب نہیں لگتی ۔
یہ صرف میری رائے ہے ۔
محمد شکیل خورشید — اگست 28، 2023 12:33 شام
اچھے اشعار ہیں ۔ لیکن غزل کے لیے یہ یا ایسی بحر کچھ مناسب نہیں لگتی ۔
یہ صرف میری رائے ہے ۔
آپ کی رائے سر آنکھوں پر، اساتذہ رہنمائی فرما دیں تو وضاحت ہوجائے
محترم الف عین سے اس نکتے پر رہنمائی کی درخواست ہے
سید عاطف علی — اگست 28، 2023 12:33 شام
مقدر کے مزاروں کی ترکیب میں نے مقدر کی خرابی کے طور پر استعمال کی تھی۔ رہی بات چڑھانے کی جگہ بچھانے کا لفظ استعمال کرنے کی تو (چڑھانی) کی تقطیع (==x) شعر میں موزوں نہیں ہوتی۔ مجھے مزار پر چادر بچھانا بھی نامانوس ہونے کے باوجود غلط نہیں لگا۔ احباب رہنمائی فرما دیں تو نوازش ہوگی
غلط تو خیر نہیں لیکن لفظی اور معنوی ماحول سے توافق کے لحاظ سے چڑھانا ہی بہتر ہے اور وزن میں کوئی فرق نہیں ،چاہے چادر بچھائیں یا چڑھائیں ۔
محمد شکیل خورشید — اگست 28، 2023 12:37 شام
غلط تو خیر نہیں لیکن لفظی اور معنوی ماحول سے توافق کے لحاظ سے چڑھانا ہی بہتر ہے اور وزن میں کئی فرق نہیں ،چاہے چادر بچھائیں یا چڑھائیں ۔
اس پر بھی وضاحت درکار ہے، میں اپنے تلفظ پر اکثر غلطی کر جاتا ہوں اس لئے غزل موزوں ہونے پر عروض پر چیک کرلیتا ہوں، وہاں چڑھانی کا وزن (==x) جبکہ بچھانی کا (-==) ملتا ہے
سید عاطف علی — اگست 28، 2023 12:44 شام
آپ کی رائے سر آنکھوں پر، اساتذہ رہنمائی فرما دیں تو وضاحت ہوجائے
محترم الف عین سے اس نکتے پر رہنمائی کی درخواست ہے
اس میں عموما بات اور شعر کا مفہوم کسی اشارے سے پورا تو ہو جاتا ہے لیکن قاری کو اپنے فکر سے ایک خلا سا پر کرنا پڑتا ہے ۔ نظم مثنوی میں اس خلا کو پورا کرنے کا راستہ اشعار کے تسلسل سے مل سکتا ہے لیکن غزل کے شعر کا گویا حق ادا نہیں ہو پاتا ۔ ایک دفعہ پھر عرض کردوں کہ یہ میرا اپنا سا ایک احساس ہے ۔
اس پر بھی وضاحت درکار ہے، میں اپنے تلفظ پر اکثر غلطی کر جاتا ہوں اس لئے غزل موزوں ہونے پر عروض پر چیک کرلیتا ہوں، وہاں چڑھانی کا وزن (==x) جبکہ بچھانی کا (-==) ملتا ہے
عروض پر اس طرح کے چھوٹےموٹے مسائل شاید اور بھی مل جائیں ۔
محمد عبدالرؤوف — اگست 28، 2023 1:54 شام
بہت خوب شکیل بھائی، اچھی غزل ہے۔
ظہیراحمدظہیر — اگست 28، 2023 3:08 شام
حوصلہ افزائی کا شکریہ جناب!!
میں کم عقل سمجھ نہیں پایا کہ بحروں کا سکڑنا مثبت ہے یا منفی:)
باقی حقیقت یہ ہے کہ کبھی اس بارے میں شعوری کوشش نہیں کی، بس جو خیال جس انداز میں موزوں ہوجائے ویسے ہی کہہ دیتا ہوں۔
مثبت ہے نہ منفی۔عین مناسب ہے ۔جس بحر میں آپ کی طبیعت رواں ہوجائے وہ ٹھیک ہے۔ اسی میں لکھیں ۔
میں نے تو بطور مذاق لکھ دیا تھا۔ :)
الف عین — اگست 29، 2023 12:20 صبح
بچھانی اور جچھانی ہم وزن ہیں۔ مزار کی مناسبت سے چڑھانی ہی بہتر ہے
محمد شکیل خورشید — اگست 29، 2023 8:50 صبح
بچھانی اور جچھانی ہم وزن ہیں۔ مزار کی مناسبت سے چڑھانی ہی بہتر ہے
شکریہ استادِ محترم
ابتداََ چڑھانی ہی لکھا تھا، وزن کے ابہام کے باعث بچھانی کیا تھا
رہنمائی کا شکریہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D8%BA%D8%B2%D9%84.119860/