تازہ کاوش

محمد شکیل خورشید — جنوری 16، 2020 10:53 صبح
اک خموشی ہے بس زباں میری
خالی پنا ہے داستاں میری
بھیڑ ہر سمت چیختی ہے مگر
ایک تنہائی رازداں میری
اس کی رخصت کا فیصلہ ہے اٹل
ساری منت ہے رائیگاں میری
بس کسی طور اک سکوں کی گھڑی
عرض اتنی اے مہرباں میری
قریہ قریہ ہے تیرے حسن کا شور
کوچہ کوچہ ہے داستاں میری
غائتِ حاضری بتاؤں کیا
نہیں حالت سے کیا عیاں میری
سانس آتی ہے سانس جاتی ہے
زندگی اور ہے کہاں میری
یاد اس کی سدا جوان رہے
ہے دعا اتنی ایزداں میری
مسکراتے ہوئے بھی ڈرتا ہوں
ہے شکیل ایسی داستاں میری
محترم الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر احباب و اساتذہ کی نظر
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 11:36 صبح
ماشاءاللہ شکیلؔ صاحب، بہت خوب۔
محمد شکیل خورشید — جنوری 16، 2020 1:48 شام
یاد اس کی صدا جوان رہے
ہے دعا اتنی ایزداں میری
یہاں ٹائپو رہ گیا ہے سدا پڑھا جائے
شکریہ
ظہیراحمدظہیر — جنوری 16، 2020 8:35 شام
واہ! اچھے اشعار ہیں ۔
مطلع ٹھیک نہیں ہے شکیل بھائی ۔ خالی پن بالکل غیرشاعرانہ ہے ۔ اور خالی پنا تو کسی طور شعر کے لائق نہیں ۔ یہ لفظ کہاں سے سن لیا آپ نے؟! :):):)
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 16، 2020 9:34 شام
واہ! اچھے اشعار ہیں ۔
مطلع ٹھیک نہیں ہے شکیل بھائی ۔ خالی پن بالکل غیرشاعرانہ ہے ۔ اور خالی پنا تو کسی طور شعر کے لائق نہیں ۔ یہ لفظ کہاں سے سن لیا آپ نے؟! :):):)
میرے خیال میں یہ پنا ہندی والا ہے، صفحے والا؟؟؟
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 17، 2020 1:34 صبح
یہاں ٹائپو رہ گیا ہے سدا پڑھا جائے
شکریہ
تدوین کردی گئی ہے جناب!
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 17، 2020 1:35 صبح
میرے خیال میں یہ پنا ہندی والا ہے، صفحے والا؟؟؟
یعنی "پنّا"!
کیا اس کی جگہ "خالی صفحہ" استعمال کیا جاسکتا ہے؟
ظہیراحمدظہیر — جنوری 17، 2020 2:21 صبح
مجھے یاد پڑتا ہے کہ سندھی میں بھی کاغذ کو شاید پنّا کہتے ہیں ۔ :)
محمد شکیل خورشید — جنوری 17، 2020 5:55 صبح
میرے خیال میں یہ پنا ہندی والا ہے، صفحے والا؟؟؟
جی میں نے یہی استعمال کیا تھا
محمد شکیل خورشید — جنوری 17، 2020 6:03 صبح
واہ! اچھے اشعار ہیں ۔
مطلع ٹھیک نہیں ہے شکیل بھائی ۔ خالی پن بالکل غیرشاعرانہ ہے ۔ اور خالی پنا تو کسی طور شعر کے لائق نہیں ۔ یہ لفظ کہاں سے سن لیا آپ نے؟! :):):)
جزاک اللہ، محترم میں نے پنا بمعنیٰ صفحہ ہی استعمال کیا تھا، مجھے یہ لفظ کافی مانوس محسوس ہوتا ہے، اب یہ اساتذہ رہنمائی فرمائیں کہ اردو میں مستعمل ہے یا نہیں
محمد شکیل خورشید — جنوری 17، 2020 6:04 صبح
تدوین کردی گئی ہے جناب!
شکریہ سر
محمد شکیل خورشید — جنوری 17، 2020 6:09 صبح
یعنی "پنّا"!
کیا اس کی جگہ "خالی صفحہ" استعمال کیا جاسکتا ہے؟
سر عروض کے حساب سے وزن میں تو ہے، لیکن ادائیگی میں لظف نہیں آ رہا، پنا کس حد تک شجرِ ممنوعہ ہے اردو میں اس پر رہنمائی فرمائیں
محمد احسن سمیع راحلؔ — جنوری 17، 2020 7:43 صبح
محترمی شکیل صاحب، آداب۔
یہ نکتہ میرے ذہن میں پہلی دفعہ غزل پڑھنے کے بعد وارد ہوا تھا، مگر میں لکھنا مناسب نہیں سمجھا۔ اصل میں اگر آپ شعر کو دیکھیں تو اس میں عربی و فارسی الفاظ کا غلبہ ہے جیسے خموشی، زباں، خالی، داستاں ۔۔۔ اس لئے ان سب کے درمیان "پنا" غریب محسوس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں یہ کوئی اصولی ضابطہ تو نہیں ہے، صرف ذوق کی بات ہے۔ آپ شعر کی وکیبلری کو مزید متوازن کرنے کے لئے خالی پنا کو کورا پنا بھی باندھ سکتے ہیں۔
دعاگو،
راحل۔
محمد شکیل خورشید — جنوری 17، 2020 10:10 صبح

جزاک اللہ، رہنمائی کا شکریہ
الف عین — جنوری 18، 2020 4:35 صبح
میں نے بھی پہلے خالی پن کا ہی عوامی روپ سمجھا تھا، لیکن پھر بحر و اوزان کی وجہ سے خیال آیا کہ یہ تشدید والا پنّا ہے! صفحہ ہی بہتر ہو گا۔
اس کے علاوہ 'اے مہرباں' میں ے گر رہی ہے جو مستحسن نہیں۔
عرض اتنی ہے...
یا
عرض بس یہ ہے مہرباں میری
تخاطب کو واضح کرنا ہو تو یوں لکھو
عرض بس یہ ہے، مہرباں!، میری
محمد شکیل خورشید — جنوری 18، 2020 8:01 شام
میں نے بھی پہلے خالی پن کا ہی عوامی روپ سمجھا تھا، لیکن پھر بحر و اوزان کی وجہ سے خیال آیا کہ یہ تشدید والا پنّا ہے! صفحہ ہی بہتر ہو گا۔
اس کے علاوہ 'اے مہرباں' میں ے گر رہی ہے جو مستحسن نہیں۔
عرض اتنی ہے...
یا
عرض بس یہ ہے مہرباں میری
تخاطب کو واضح کرنا ہو تو یوں لکھو
عرض بس یہ ہے، مہرباں!، میری
جزاک اللہ استاد محترم!
آپ کی اجازت سے کیا ایسے درست ہوگا
عرض اتنی ہے مہرباں میری
ظہیراحمدظہیر — جنوری 19، 2020 3:58 صبح
جزاک اللہ، محترم میں نے پنا بمعنیٰ صفحہ ہی استعمال کیا تھا، مجھے یہ لفظ کافی مانوس محسوس ہوتا ہے، اب یہ اساتذہ رہنمائی فرمائیں کہ اردو میں مستعمل ہے یا نہیں
پنّا سنسکرت ہے ۔ عوامی بول چال میں تو شاید چل جاتا ہو لیکن اردو شاعری میں آج تک کبھی نظر سے نہیں گزرا ۔ دوسری بات یہ کہ مطلع کی لفظی فضا میں یہ گراں گزررہا ہے ۔ سادہ صفحہ یا سادہ کاغذ وغیرہ رکھ کر دیکھ لیجئے ۔
محمد شکیل خورشید — جنوری 19، 2020 7:15 شام
جزاک اللہ استاد محترم!
آپ کی اجازت سے کیا ایسے درست ہوگا
عرض اتنی ہے مہرباں میری
استادِ محترم الف عین اس کے ساتھ اگر' پنا ' کے مسئلے پر بھی رہنمائی فرما دیں تو نوازش ہوگی
الف عین — جنوری 20، 2020 4:31 شام
میں لکھ تو چکا ہوں کہ صفحہ لفظ بہتر ہے، ہندی کا پنا بمعنی ورق اچھا نہیں یہاں
محمد شکیل خورشید — جنوری 21، 2020 6:12 صبح
میں لکھ تو چکا ہوں کہ صفحہ لفظ بہتر ہے، ہندی کا پنا بمعنی ورق اچھا نہیں یہاں
جزاک اللہ، معذرت پہلے نظر نہیں پڑی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4.109998/