تازہ کاوش - کس کی آئی ہے یہ صدا دل میں

محمد شکیل خورشید — جولائی 9، 2020 12:14 شام
درد رہتا ہے اب سوا دل میں
کس کی آئی ہے یہ صدا دل میں
اس کا دل توڑ کر چلے جانا
بس گئی اس کی یہ ادا دل میں
اک تری یاد ایک درد ترا
اور کچھ بھی نہیں رہا دل میں
کھول دے جو گرہ تشکک کی
ڈھونڈتا ہوں میں وہ سرا دل میں
نقش ہے دل میں اک تصور بس
اور باقی نہ کچھ بچا دل میں
اور مانگوں میں کیا شکیل کہ جب
بس وہی ایک ہے بسا دل میں
محمد احسن سمیع راحلؔ — جولائی 9، 2020 12:17 شام
کھول دے جو گرہ تشکک کی
ڈھونڈتا ہوں میں وہ سرا دل میں
اچھا کہا ہے شکیلؔ بھائی، بہت خوب!
محمد شکیل خورشید — جولائی 9، 2020 12:28 شام
اچھا کہا ہے شکیلؔ بھائی، بہت خوب!
شکریہ محترم
ایس ایس ساگر — جولائی 9، 2020 1:05 شام
عمدہ غزل۔ بہت خوب سر۔
محمد شکیل خورشید — جولائی 17، 2020 7:48 صبح
محترم الف عین
معذرت استادِ محترم، ٹیگ کرنا بھول گیا تھا
آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں
الف عین — جولائی 18، 2020 6:19 صبح
واہ، اچھی غزل ہے
ظہیراحمدظہیر — جولائی 18، 2020 10:43 شام
بہت خوب! اچھی غزل ہے شکیل بھائی !
محمد شکیل خورشید — جولائی 20، 2020 10:50 صبح
حوصلہ افزائی کا شکریہ استادِ محترم
محمد شکیل خورشید — جولائی 20، 2020 10:51 صبح
بہت خوب! اچھی غزل ہے شکیل بھائی !
حوصلہ افزائی کا شکریہ محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%DB%81%DB%92-%DB%8C%DB%81-%D8%B5%D8%AF%D8%A7-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA.112356/