تجھ سے مل کر بھی دل اداس رہا ۔ سعید الرحمن سعید

سعیدالرحمن سعید — مارچ 23، 2016 10:00 صبح
تجھ سے مل کر بھی دل اداس رہا
مجھ کو اپنے ہی غم کا پاس رہا
محرمی کو ترس گیا ہے وہی
جو زمانے سے روشناس رہا
سایہء گل میں بھی رہے لرزاں
دل میں کچھ اس قدر ہراس رہا
دل پریشاں ، نگاہ آوارہ
عمر بھر کوئی بد حواس رہا
چاند کو دیکھتے رہے شب بھر
اور دل میں ترا قیاس رہا
ایک تارہ سا کالی راتوں میں
میری آنکھوں کے آس پاس رہا
ہر زمانے میں عشق کا قصہ
لوح ِ عالم کا اقتباس رہا
اپنے وعدوں کے پاس کی خاطر
خونِ چاکِ جگر لباس رہا
کھلنے پائے نہ میرے عیب سعید
مجھ پہ احسان ِ نا شناس رہا
سعید الرحمن سعید
نور وجدان — مارچ 23، 2016 10:14 صبح
ہر زمانے میں عشق کا قصہ
لوح ِ عالم کا اقتباس رہا

اپنے وعدوں کے پاس کی خاطر
خونِ چاکِ جگر لباس رہا

بہت خوب ! سعید بھائی سلامت رہیے
سعیدالرحمن سعید — مارچ 23، 2016 10:15 صبح
بہت خوب ! سعید بھائی سلامت رہیے
شکریہ سعدیہ بہنا
ابن رضا — مارچ 24، 2016 6:19 صبح
خوب است جناب۔ بہت سی داد۔
نایاب — مارچ 25، 2016 6:33 شام
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
چاند کو دیکھتے رہے شب بھر
اور دل میں ترا قیاس رہا
ایک تارہ سا کالی راتوں میں
میری آنکھوں کے آس پاس رہا
بہت دعائیں
سعیدالرحمن سعید — مارچ 26، 2016 1:01 شام
شکریہ نایاب بھائی۔ سلامت رہیں
محمداحمد — مارچ 26، 2016 2:00 شام
بہت خوب سعید صاحب !
اچھی غزل ہے داد قبول کیجے۔
ظہیراحمدظہیر — مارچ 31، 2016 6:59 شام
بہت خوب سعید بھائی ! کیا بات ہے !!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D9%84-%DA%A9%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%D9%84-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B3-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%94-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF.88828/