تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی

راحیل فاروق — نومبر 10، 2016 8:40 شام
تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی
ایک پڑھ لی تو دوسری لکھی
حسن کو جانتا بھی تھا، جس نے
میری قسمت میں عاشقی لکھی؟
دل پہ تھا قرض تیرے ہونٹوں کا
ہم نے جو بات بھی سنی، لکھی
تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟
نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی
دلِ ناداں کو باندھ رکھ راحیلؔ
ساری دنیا ہے اب پڑھی لکھی
راحیلؔ فاروق
۲۰۱۰-۱۱ء​
محمد اسلم — نومبر 10، 2016 8:52 شام
دلِ ناداں کو باندھ رکھ راحیلؔ
ساری دنیا ہے اب پڑھی لکھی
فاخر رضا — نومبر 11، 2016 2:38 صبح
بہت اچھی لکھی ہے . کچھ اشعار سے سیاسی بو آرہی ہے.
تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟
اسی طرح یہ شعر
نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی
جیسے حسرت موہانی کا اسٹائل تھا . مگر اس سے قطع نظر بہت اچھی غزل ہے
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2016 3:45 صبح
تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی
ایک پڑھ لی تو دوسری لکھی
حسن کو جانتا بھی تھا، جس نے
میری قسمت میں عاشقی لکھی؟
دل پہ تھا قرض تیرے ہونٹوں کا
ہم نے جو بات بھی سنی، لکھی
تو نے پھر سے بدل دیے کردار؟
یا کہانی ہی دوسری لکھی؟
نقشِ عالم برا بھلا کھینچا
لوحِ محفوظ پائے کی لکھی
دلِ ناداں کو باندھ رکھ راحیلؔ
ساری دنیا ہے اب پڑھی لکھی
راحیلؔ فاروق
۲۰۱۰-۱۱ء​

پڑھ لوں اک بار، تو دوبارہ پڑھوں
تم نے کیسی یہ شاعری لکھی
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2016 3:47 صبح
تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی
ایک پڑھ لی تو دوسری لکھی
یعنی باز نہیں آنا
مریم افتخار — نومبر 11، 2016 4:19 صبح
:applause::applause::applause::applause::applause::applause:
ڈاکٹرعامر شہزاد — نومبر 11، 2016 4:50 صبح
دل پہ تھا قرض تیرے ہونٹوں کا
ہم نے جو بات بھی سنی، لکھی
بہت اعلیٰ ۔۔ ڈھیروں داد
اکمل زیدی — نومبر 11، 2016 5:51 صبح
دلِ ناداں کو باندھ رکھ راحیلؔ
ساری دنیا ہے اب پڑھی لکھی
بہت خوب ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی — نومبر 11، 2016 5:55 صبح
تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی
ایک پڑھ لی تو دوسری لکھی
راحیل بھائی معذرت کے یہ ہم پر بھی گزری ہے مگر آپ کے اس شعر میں ردو بدل کے ساتھ
پہلے تجھے دیکھا ، غزل نئی لکھی
پھر دیکھی دوسری تو دوسری لکھی :D
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2016 6:01 صبح
راحیل بھائی معذرت کے یہ ہم پر بھی گزری ہے مگر آپ کے اس شعر میں ردو بدل کے ساتھ
پہلے تجھے دیکھا ، غزل نئی لکھی
پھر دیکھی دوسری تو دوسری لکھی :D
اصلاح
"تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی"
اُسے دیکھا تو دوسری لکھی
:p
اکمل زیدی — نومبر 11، 2016 6:12 صبح
اصلاح
"تجھے دیکھا، غزل نئی لکھی"
اُسے دیکھا تو دوسری لکھی
:p
:LOL::LOL:
سر جی ...یہ تو بگاڑ کو بڑھانے والی بات ہے آپ اصلاح کہہ رہے ہیں :rolleyes:
نوید ناظم — نومبر 11، 2016 7:10 صبح
نئی اور خوبصورت دونوں !!:)
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2016 7:54 صبح
راحیل بھائی سے معذرت کے ساتھ :)
لاریب مرزا — نومبر 11، 2016 8:44 صبح
معذرت قبول نہ ہوئی تو آپ کی خیر نہیں :p
لاریب مرزا — نومبر 11، 2016 8:46 صبح
بہت خوب راحیل فاروق بھائی!! بہت سی داد آپ کے لیے :)
اکمل زیدی — نومبر 11، 2016 10:06 صبح
محفل کی صحبت کا اثر دیکھ رہے ہیں
رفتہ رفتہ تابش کا ہنر دیکھ رہے ہیں
اشعار میں کچھ عقدے بھی کھلے ہیں اکمل
گھر میں کیا ہوتا ہے حشر دیکھ رہے ہیں :laugh:
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2016 11:18 صبح
معذرت قبول نہ ہوئی تو آپ کی خیر نہیں :p
زیادہ سے زیادہ غصہ میں لکھی ایک اور غزل پڑھنے کو مل جائے گی۔ سراسر فائدہ۔ :p
محمد تابش صدیقی — نومبر 11، 2016 11:21 صبح
محفل کی صحبت کا اثر دیکھ رہے ہیں
رفتہ رفتہ تابش کا ہنر دیکھ رہے ہیں
اشعار میں کچھ عقدے بھی کھلے ہیں اکمل
گھر میں کیا ہوتا ہے حشر دیکھ رہے ہیں :laugh:
:D
الف عین — نومبر 12، 2016 2:57 صبح
خوب غزل ہے ماشاء اللہ
کاشف اسرار احمد — نومبر 12، 2016 12:31 شام
واہ واہ
پڑھ کر لطف آ گیا !
تھا ستارہ شناس وہ جس نے
تیری قسمت میں شاعری لکھی !
ڈھیروں داد ۔ ماشا اللہ
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%AC%DA%BE%DB%92-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D9%84%DA%A9%DA%BE%DB%8C.92960/