تری چاہت کا کچا رنگ

زرقا مفتی — فروری 22، 2008 11:48 صبح
ایک سادہ سی نظم
آپ سب کی بصارتوں کی نذر
تری چاہت کا کچا رنگ
دھنک رنگوں میں اُترا تھا
مرے بے داغ آنچل پر
خوشی کے پر لگا کر میں
چلی تھی آسماں چھونے
مگر موسم کی سختی میں
کسی بادِ مخالف نے
مرے پر نوچ ہی ڈالے
مرے آنچل سے چھوٹا ہے
تری چاہت کا کچا رنگ
تری چاہت کا کچا رنگ
مری آنکھوں میں اُترا تھا
ستاروں سی چمک لے کر
گلابی رنگ کے سپنے
دکھا کے چار دن مجھ کو
ٓاُڑا کر لے گیا نیندیں
تری چاہت کا کچا رنگ
تری چاہت کا کچا رنگ
مرے چہرے پہ اُترا تھا
گلوں کی شوخیاں لے کر
جبیں تھی چاند سی روشن
تبسم تھا لبوں پہ بھی
بہت اترا رہی تھی میں
یونہی شرما رہی تھی میں
کوئی رہزن کوئی دُشمن
چُرا کر لے گیا خوشیاں
مجھے بس دے گیا ہے وہ
خزاں کا زرد پیلا رنگ
مرے چہرے سے اُترا ہے
تری چاہت کا کچا رنگ
تری چاہت کا کچا رنگ
مرے دل پر بھی اُترا تھا
سنہری تھے ترے وعدے
ترے خوش کن ارادے تھے
ترا لہجہ تری باتیں
ترے ہی غم تری خوشیاں
مجھے بس یاد تھا تو ہی
میں خود کو بھول بیٹھی تھی
مگر تو نے غضب کیسا
مرے اس دل پہ ڈھایا ہے
مجھے دل سے بھلایا ہے
غموں کے سرمئی سائے
مرے دل پر یوں چھائے ہیں
مرے دل سے بھی اُترا ہے
تری چاہت کا کچا رنگ
زرقامفتی
الف عین — فروری 22، 2008 5:39 شام
سمت کے اگلے شمارے کے لئے منتخب۔۔۔مبارک ہو زرقا۔ اچھی نظم ہے۔
عمر سیف — فروری 22، 2008 5:59 شام
بہت خوب ۔۔۔
محمد وارث — فروری 22، 2008 7:09 شام
بہت اچھی نظم ہے، بہت داد قبول کیجیئے۔
زرقا مفتی — فروری 22، 2008 7:37 شام
سمت کے اگلے شمارے کے لئے منتخب۔۔۔مبارک ہو زرقا۔ اچھی نظم ہے۔
اعجاز صاحب
السلام علیکم
آپ کی بے حد ممنون ہوں۔ آپ ہمیشہ ہی شفقت فرماتے ہیں
نظم ارسال کرتے وقت بہت پس و پیش میں تھی
والسلام
زرقا
زرقا مفتی — فروری 22، 2008 7:38 شام
بہت اچھی نظم ہے، بہت داد قبول کیجیئے۔
شکریہ وارث صاحب
والسلام
زرقا
شمشاد — فروری 22، 2008 11:00 شام
اعجاز بھائی کو نظم بھیجتے وقت پس و پیش میں نہ رہا کریں، داد نہ ملے گی تو ڈانٹ ہی سہی، اعجاز بھائی کی ڈانٹ بھی غنیمت ہے۔
فاتح — فروری 22، 2008 11:52 شام
خوبصورت نظم عطا کرنے کا بہت شکریہ
سارہ خان — فروری 23، 2008 10:00 صبح
بہت اچھی نظم ہے ۔۔ بہت خوب زرقا۔۔۔:clapp:
زرقا مفتی — فروری 23، 2008 10:17 صبح
اعجاز بھائی کو نظم بھیجتے وقت پس و پیش میں نہ رہا کریں، داد نہ ملے گی تو ڈانٹ ہی سہی، اعجاز بھائی کی ڈانٹ بھی غنیمت ہے۔

شمشاد صاحب
آپ بجا فرما رہے ہیں
والسلام
زرقا
زرقا مفتی — فروری 23، 2008 10:18 صبح
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زرقا مفتی — فروری 23، 2008 10:20 صبح
خوبصورت نظم عطا کرنے کا بہت شکریہ
شکریہ فاتح صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B1%DB%8C-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DA%86%D8%A7-%D8%B1%D9%86%DA%AF.10896/