تم سے رشتہ شراب ہے شاید

لئیق احمد — جون 4، 2017 8:54 صبح
چھوٹتا ہی نہیں بجز کوشش
تم سے رشتہ شراب ہے شاید
جو چمک تھی کبھی، نہیں باقی
اردو محفل سراب ہے شاید
وہ اصل روپ میں نہیں ملتے
ان پہ واجب نقاب ہے شاید
ان سے ڈرنے سے خوف آئے مجھے
ان سے ڈرنا عذاب ہے شاید
ان سے ڈر جاوں یا کہ لڑ جاوں
ان سے لڑنا جواب ہے شاید
جب بھی ملتے عجیب لگتے تھے
ان سے باقی حساب ہے شاید
مجھ کو "انکل" عجیب لگتا ہے
میرا باقی شباب ہے شاید
احباب کے نام
ظفری — جون 4، 2017 9:04 صبح
وہ اصل روپ میں نہیں ملتے​
ان پہ واجب نقاب ہے شاید
بہت خوب ۔​
محمد تابش صدیقی — جون 4، 2017 9:04 صبح
مجھ کو "انکل" عجیب لگتا ہے
میرا باقی شباب ہے شاید
یہ جو باقی شباب ہے تیرا
وجہ تازہ خضاب ہے شاید
جاسمن — جون 5، 2017 5:14 صبح
جو چمک تھی کبھی، نہیں باقی
اردو محفل سراب ہے شاید

چھوٹتا ہی نہیں بجز کوشش
تم سے رشتہ شراب ہے شاید
بہت خوب!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 5، 2017 5:18 صبح
عمدہ بھائی صاحب
لئیق احمد — جون 5، 2017 6:39 صبح
بہت شکریہ
نوازش عدنان صاحب
محمد امین — جون 5، 2017 7:05 شام
بھائی دل پر لے لیا شاید۔۔۔ اچھی کوشش ہے، مطلع بھی کہہ ڈالیں۔۔۔
محمداحمد — جون 7، 2017 10:21 صبح
چھوٹتا ہی نہیں بجز کوشش
تم سے رشتہ شراب ہے شاید
رمضان میں شراب کا ذکر!
لئیق بھائی۔ ہلکا ہاتھ رکھیے۔ :) :) :)
جو چمک تھی کبھی، نہیں باقی
اردو محفل سراب ہے شاید

ہائے ہائے!
سراب تو ہے۔
جب لگے کہ کچھ نہیں تب ہی دور سے لشکارے مارتی ہے۔ :) :) :)
وہ اصل روپ میں نہیں ملتے
ان پہ واجب نقاب ہے شاید

چونکہ اُن سے حساب کتاب باقی ہے اسی لئے چھپتے پھرتے ہوں گے۔ :) :) :)
جب بھی ملتے عجیب لگتے تھے
ان سے باقی حساب ہے شاید

میرا تو خیال ہے کہ لے دے کر جان چھڑائیں۔ بہت پرانا حساب ہو گیا۔ :)
مجھ کو "انکل" عجیب لگتا ہے
میرا باقی شباب ہے شاید

واہ۔۔۔۔! کیا بات ہے ۔
یہ "انکل" بطور تخلص تو استعمال نہیں کیا آپ نے۔ :) :) :)
تفنن برطرف!
بہت لطف آیا لئیق بھائی!
شاد آباد رہیے۔ :) :) :)
لئیق احمد — جون 7، 2017 10:44 صبح
میرا تو خیال ہے کہ لے دے کر جان چھڑائیں۔ بہت پرانا حساب ہو گیا۔
دوسرا فریق بس لینے ہی پر تلا ہو تو لینا دینا کس بات کا؟
بہت لطف آیا لئیق بھائی!
بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%D8%B4%D8%AA%DB%81-%D8%B4%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%DB%81%DB%92-%D8%B4%D8%A7%DB%8C%D8%AF.96970/