تم میرا عکس بنو

Qamar Alam — فروری 13، 2015 11:04 صبح
نظام الدین — فروری 13، 2015 11:49 صبح
بہت خوب ۔۔۔۔ زبردست
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 13، 2015 11:54 صبح
  • تم میرا عکس بنو اور میرے سانچےمیں ڈھلو پھر جو چاہو تو شگفتہ سی کوئی بات کرو باتیں دنیا کی بہت تلخ ہیں اب بس بھی کرو اپنے انمول زمانوں کی کوئی بات کرو

اس کو یوں کریں تو؟؟؟
تم مرا عکس بنو
اور میرے سانچےمیں ڈھلو
پھر جو چاہو تو
شگفتہ سی کوئی بات کرو
باتیں دنیا کی بہت تلخ ہیں
اب بس بھی کرو
اپنے انمول زمانوں کی کوئی بات کرو
ٌٌ ٌٌٌٌ ٌٌٌ ٌٌٌٌ
Qamar Alam — فروری 14، 2015 9:39 صبح
آپ نے بالکل ٹھیک فرمایا میں نے نجانے کیوں خود یہ نہیں دیکھا- شکریہ بہت بہت
Qamar Alam — فروری 14، 2015 9:41 صبح
شعر کیسا ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 14، 2015 9:43 صبح
حضرت یہ تو پوری نظم بن گئی۔
Qamar Alam — فروری 14، 2015 9:50 صبح
یہاں تو پوری کتاب کی تیاری ہے- آپ سے اصلاح اور مشورے لیتا رہوں گا ابھی نیا ہوں اس سائٹ پر کافی دقت ہو رہی ہے یہی نہیں پتہ چلتا شعر پوسٹ کرنے کے لیے کون سی جگہ جانا ہے
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 14، 2015 9:53 صبح
اصلاح لینے کی خواہش ہو تو اردو محفل پر ایک زمرہ اصلاحِ سخن کا بھی ہے جہاں پر اساتذہ ہمارے کلام کی اصلاح فرماتے ہیں۔
Qamar Alam — فروری 14، 2015 9:58 صبح
ٹھیک ہے شکریہ بہت بہت
bilal260 — فروری 14، 2015 11:28 صبح
السلام علیکم بہت خوب ۔بہت اچھی بات کی شاعری میں ۔دل کو لگی
مگر یہ جو آپ نے رائے شماری د ی ہے اس میں میرے خیال میں زیادہ تر جواب ہاں میں ہی ملتے اس لئے کوئی بھی رائے شماری میں حصہ نہیں لے رہا آپ کے پاس آپشن ہے تو اس کو بند کردیں۔
اس پوسٹ کی تدوین کر لیں۔
وجہ یہ ہے کہ یہاں شاعری کرنے والے اور شاعری کی داد دینے والے بہت ہیں اور شاعری کے استاد بھی بہت ہیں ۔اس لئے جناب ۔
بہت خوب جناب من جاری رکھئے گا۔شکریہ۔ @Qamar Alam
Qamar Alam — فروری 14، 2015 11:38 صبح
شکریہ بہت بہت

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%B9%DA%A9%D8%B3-%D8%A8%D9%86%D9%88.80302/