خلقت تری تھک کے سو گئی ہے
تمثیل دراز ہو گئی ہے
یہ وضع و خو کی طرفگی بھی
کچھ داغ دلوں میں بو گئی ہے
ظالم سرِ شام پھر تری یاد
نیزے کی انی چبھو گئی ہے
اے حلقۂ ہاؤ ہو کی رونق
تو ریگِ رواں میں کھو گئی ہے
تقدیر نے کیسی رہبری کی
تدبیر کہاں ڈبو گئی ہے
اے غارتِ روز و شب تلطف
بچھڑے ہوئے عمر ہو گئی ہے
ہر چند کہ ناتواں تھی ہستی
پر بارِ حیات ڈھو گئی ہے
گزرا ہے غزالِ دشتِ وحشت
یا نور کی کوئی رَو گئی ہے؟
دل منبعِ تابشِ تجلی
تا سرحدِ عرش لَو گئی ہے
نازاں ہوں عباد ایسے موتی
یہ طبعِ رسا پرو گئی ہے
عباد اللہ
بہت خوب عباد صاحب!
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔۔۔۔ ۔
علی صہیب — جولائی 15، 2017 4:29 صبح
بہت عمدہ عباد! بہت ہی عمدہ! ❤❤❤
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 15، 2017 5:05 صبح
خوب غزل ہے عباد اللہ بھائی۔ ہمارے خیال میں اسے اصلاحِ سُخن کے بجائے"پابندِ بحور شاعری" میں ہونا چاہیے۔ اساتذہ مہرِ تصدیق ثبت کریں تو ہم اسے منتقل کیے دیتے ہیں۔
لفظ تمثیل شاید کہانی، ڈرامہ یا قصّے کے معنوں میں استعمال ہوا ہے.
اگر دنیا کو ایک اسٹیج تصور کر لیا جائے تو پھر تمثیل اپنی تمام جزئیات سمیت ، افسانہِ ہستی کا خدائی بیان ہے .
لاریب مرزا — جولائی 16، 2017 7:52 صبح
بہت خوب!!
الف عین — جولائی 16، 2017 8:01 صبح
واہ اچھی غزل ہے۔
صائمہ شاہ — جولائی 16، 2017 8:55 صبح
آپ کی کم سن شاعری میں کلاسیک شاعری کا تاثر ہے جو کہ بہت کم شعرا کا خاصہ ہے ان دنوں ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جولائی 16، 2017 9:04 صبح
عمدہ بھائی صاحب
عاطف ملک — جولائی 17، 2017 7:26 شام
زبردست۔۔۔۔۔۔لاجواب۔
بہت خوب
لیکن لغت دیکھنے کے بعد یہ کمنٹ کرنے کے قابل ہوا ہوں
ہم تو غالب کو بھی بوجہ "سُستی" اس لیے نہیں پڑھ سکے کہ ایسی ثقیل اردو اور مشکل مشکل باتیں کون پڑھے،کون سوچے!
لیکن آپ تو ماشااللہ اس پر مصر ہیں کہ پڑھو،سوچو اور سمجھو بھی۔