تمھارے آنے کا پیش خیمہ بنا کرےگا

نوشین فاطمہ عبدالحق — نومبر 15، 2017 4:38 شام
تمھارے آنے کا پیش خیمہ بنا کرےگا
یہ پھول اکثر اسی بہانے کھلا کرےگا
پھر اس کی ضد میں خدائے معشوق کیا کرےگا
جو اسم اعظم سے عشق کی ابتدا کرےگا
میں سدرتہ المنتہی پہ آ کے رکی ہوئی ہوں
اب آگے جو بھی کرےگا میرا خدا کرےگا
یہ لوگ خود کو ستم رسیدہ سمجھ رہے ہیں
کہا گیا تھا وہ سب کے حق میں دعا کرےگا
شکستہ دل ڈھونڈ پھر محبت کر اس سے نوشی !
جفا کا مارا ضرور تجھ سے وفا کرےگا ۔
#نوشین_فاطمہ
الف عین — نومبر 16، 2017 6:59 صبح
ماشاءاللہ ساری غزلیں اچھی ہیں داد قبول کریں
نوشین فاطمہ عبدالحق — نومبر 17، 2017 5:45 صبح
ماشاءاللہ ساری غزلیں اچھی ہیں داد قبول کریں
بہت شکریہ محترم ! بہت جئیں آپ ۔
امجد علی راجا — نومبر 17، 2017 9:26 صبح
تمھارے آنے کا پیش خیمہ بنا کرےگا
یہ پھول اکثر اسی بہانے کھلا کرےگا
پھر اس کی ضد میں خدائے معشوق کیا کرےگا
جو اسم اعظم سے عشق کی ابتدا کرےگا
میں سدرتہ المنتہی پہ آ کے رکی ہوئی ہوں
اب آگے جو بھی کرےگا میرا خدا کرےگا
یہ لوگ خود کو ستم رسیدہ سمجھ رہے ہیں
کہا گیا تھا وہ سب کے حق میں دعا کرےگا
شکستہ دل ڈھونڈ پھر محبت کر اس سے نوشی !
جفا کا مارا ضرور تجھ سے وفا کرےگا ۔
#نوشین_فاطمہ
ماشاءاللہ بہت عمدہ غزل ہے۔ بہت ساری داد قبول فرمائیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85%DA%BE%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A2%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%B4-%D8%AE%DB%8C%D9%85%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%DB%92%DA%AF%D8%A7.99120/