تو اگر ہو سامنے سب استعارے معتبر

حسیب احمد حسیب — ستمبر 16، 2016 12:10 صبح
غزل
رنگ خوشبو زندگی دلکش نظارے معتبر
تو اگر ہو سامنے سب استعارے معتبر
تذکرہ گر ہو گیا ان کے لب و رخسار کا
میری ہر تحریر میرے شعر سارے معتبر

کشتی جاں جب تلک طوفان کے نرغے میں ہے
سب جزیرے معتبر سب ہی کنارے معتبر
اس کی خوشبو ساتھ چلتی ہو اگر منزل تلک
رات ، محمل ، چاندنی ، روشن ستارے معتبر
جب کبھی تنہائی میں یاد آگئی انکی مجھے
زندگی میں اب وہی لمحات پیارے معتبر
ڈھونڈنے نکلا ہوں میں اس بے وفا کے شہر کو
کوئی بتلادے کہ جو رستے ہیں سارے معتبر
جس خبر میں تذکرہ اسکا ہو وہ سچی خبر
ذکر اسکا جن میں ہو وہ سب شمارے معتبر

اس کی روشن مسکراہٹ جل اٹھی جیسے حسیب
عالم تیرہ شبی میں دو شرارے معتبر

حسیب احمد حسیب
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 16، 2016 12:19 صبح

تذکرہ گر ہو گیا ان کے لب و رخسار کا
میری ہر تحریر میرے شعر سارے معتبر

کشتی جاں جب تلک طوفان کے نرغے میں ہے
سب جزیرے معتبر سب ہی کنارے معتبر

اس کی روشن مسکراہٹ جل اٹھی جیسے حسیب
عالم تیرہ شبی میں دو شرارے معتبر
واہ واہ !! کیا بات ہے حسیب بھائی !! کیا خوب اشعار ہیں ! خوبصورت!! مزا آگیا !! زندہ باد ، سلامت رہیں !! اور اس شعر کی کیا بات ہے!!
کشتی جاں جب تلک طوفان کے نرغے میں ہے
سب جزیرے معتبر سب ہی کنارے معتبر


حسیب احمد حسیب — ستمبر 16، 2016 12:20 صبح
واہ واہ !! کیا بات ہے حسیب بھائی !! کیا خوب اشعار ہیں ! خوبصورت!! مزا آگیا !! زندہ باد ، سلامت رہیں !! اور اس شعر کی کیا بات ہے!!
کشتی جاں جب تلک طوفان کے نرغے میں ہے
سب جزیرے معتبر سب ہی کنارے معتبر


نوازش جناب
محمد تابش صدیقی — ستمبر 16، 2016 1:29 صبح
واہ، بہت عمدہ. لاجواب حسیب بھائی.
ربیع م — ستمبر 16، 2016 2:50 صبح
بہت ہی عمدہ کیا کہنے!!!!
لطف آ گیا واللہ
جاسمن — ستمبر 16، 2016 4:24 صبح
بہت خوب!
کیا بات ہے!واہ واہ!
مریم افتخار — ستمبر 16، 2016 4:31 صبح
زبردست !!! :applause:
نایاب — ستمبر 16، 2016 8:31 صبح
رنگ خوشبو زندگی دلکش نظارے معتبر
تو اگر ہو سامنے سب استعارے معتبر
haseeb.jpg

واہہہہہہہہہہہہہہہہہ
بلاشبہ خوب غزل ہے ۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
حسن محمود جماعتی — ستمبر 16، 2016 9:13 صبح
کشتی جاں جب تلک طوفان کے نرغے میں ہے
سب جزیرے معتبر سب ہی کنارے معتبر
واہ واہ بہت خوب جی بہت خوب۔۔۔ کمال است۔
محمداحمد — ستمبر 19، 2016 12:57 شام
واہ واہ!
بہت خوب حسیب بھائی!
عمدہ کلام!
جس خبر میں تذکرہ اسکا ہو وہ سچی خبر
ذکر اسکا جن میں ہو وہ سب شمارے معتبر

اس کی روشن مسکراہٹ جل اٹھی جیسے حسیب
عالم تیرہ شبی میں دو شرارے معتبر

کیا کہنے!
ادب دوست — ستمبر 23، 2016 9:06 شام
واہ واہ واہ کیا کہنے حسیب بھائی بہت خوب کیا لاجواب غزل ہے واہ بہت داد قبول ہو
اکمل زیدی — ستمبر 24، 2016 6:34 صبح
خوب است ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی — ستمبر 24، 2016 6:36 صبح
واہ واہ بہت خوب جی بہت خوب۔۔۔ کمال است۔
حسن بھائی آخری شاید یہی اور یہیں لکھا تھا آپ نے . . . . اب تو صرف ریٹنگ نظر آتی ہے آپ کی "سب اچھا ہے " والی . . . باقی بھی استعمال کریں ورنہ زنگ لگ جائے گا ...:D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%88-%D8%A7%DA%AF%D8%B1-%DB%81%D9%88-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%B3%D8%A8-%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%AA%D8%A8%D8%B1.91935/