تو بھی شہرت کمانا چاہتی ہے

زویا شیخ — جون 4، 2018 7:24 صبح
خوشی سے غم میں لانا چاہتی ہے
محبت مجھکو پانا چاہتی ہے
زباں میں تیری کیوں لکنت ہے جانی
بتا ناں کیا بتانا چاہتی ہے
وہ لڑکی جس کو غم ہی غم ملے ہیں
وہ ہر منظر بھلانا چاہتی ہے
غریبی گھر میں دستک دے رہی ہے
جواں بیٹی پڑھانا چاہتی ہے
مری یہ ذندگی الفت کا مجھکو
زہر کیوں کر پلانا چاہتی ہے
تجھے میں نے الگ سمجھا تھا سب سے
تو بھی شہرت کمانا چاہتی ہے...؟
خموشی کی عبا سب تان بیٹھو
غزل زویا سنانا چاہتی ہے
لئیق احمد — جون 4، 2018 7:34 صبح
خوشی سے غم میں لانا چاہتی ہے
محبت مجھکو پانا چاہتی ہے
اس سے ملتی جلتی ایک غزل میں نے کئی برس پہلے کہی تھی جس کا ایک شعر یوں تھا،
ابھی جن سے محبت کی نہیں ہے
ہمارے دل میں آنا چاہتے ہیں​
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2018 8:18 صبح
اس سے ملتی جلتی ایک غزل میں نے کئی برس پہلے کہی تھی جس کا ایک شعر یوں تھا،
ابھی جن سے محبت کی نہیں ہے
ہمارے دل میں آنا چاہتے ہیں​
عطا فرمائیے!!!
الف عین — جون 4، 2018 8:28 صبح
زباں میں تیری کیوں لکنت ہے جانی
بتانا کیا بتانا چاہتی ہے
۔۔ جانی!! یہ بازاری لفظ استعمال نہ کیا جائے۔ 'مری جاں' مجھے بہتر لگتا ہے۔
مری جاں کیوں یہ لکنت ہے زباں میں
دوسرے مصرع میں اعراب کی غلطی ہے۔
بتا نا! کیا بتانا ۔۔۔۔
مری یہ ذندگی الفت کا مجھکو
ذہر کیوں کر پلانا چاہتی ہے
۔۔۔زہر کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے
تجھے میں نے الگ سمجھا تھا سب سے
تو بھی شہرت کمانا چاہتی ہے...؟
'تو بھی' کا 'تبی' تقطیع ہونا اچھا نہیں
لئیق احمد — جون 4، 2018 8:42 صبح
جناب جس ڈائری میں وہ سارا کلام تھا برسوں پہلے گم ہوگئی تھی بس کوئی کوئی شعر یاد رہ گیا جو کبھی کبھار میں کہیں سنا دیتا ہوں۔
زویا شیخ — جون 4، 2018 2:23 شام
اس سے ملتی جلتی ایک غزل میں نے کئی برس پہلے کہی تھی جس کا ایک شعر یوں تھا،
ابھی جن سے محبت کی نہیں ہے
ہمارے دل میں آنا چاہتے ہیں​
بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%88-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B4%DB%81%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DA%86%D8%A7%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92.101719/