تو جو بولا تو بلندی ترے قد میں نہ رہی

anwarjamal — ستمبر 1، 2012 3:14 شام
اے تکبر کوئی عزت تیری مد میں نہ رہی
تو جو بولا تو بلندی تیرے قد میں نہ رہی
قوت ِ باہمئ ربط ِ محبت کی قسم
پائیداری کبھی تفریق و عدد میں نہ رہی
میں نہ کہتا تھا کہ ہیں پھول ہی توقیر ِ چمن
پھول جو سوکھے تو خوشبو بھی سبد میں نہ رہی
جو بھی ملنا ھے مقدر سے ملے گا سب کو
بس یہ سننا تھا کہ دلچسپی رسد میں نہ رہی
ایسی ہستی کو میں انسان نہیں مانوں گا
ایسی ہستی جو کبھی صحبت ِ بد میں نہ رہی
شاعری بس وہی اچھی ھے مرے ہمعصرو
دل سے جو نکلی تو پھر رشک و حسد میں نہ رہی
انور جمال انور
عاطف بٹ — ستمبر 1، 2012 3:16 شام
بہت خوب انور صاحب۔ بہت عمدہ غزل ہے۔
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 1، 2012 7:47 شام
اے تکبر کوئی عزت تیری مد میں نہ رہی
تو جو بولا تو بلندی تیرے قد میں نہ رہی
قوت _ باہمئ ربط _ محبت کی قسم
پائیداری کبھی تفریق و عدد میں نہ رہی
میں نہ کہتا تھا کہ ہیں پھول ہی توقیر _ چمن
پھول جو سوکھے تو خوشبو بھی سبد میں نہ رہی
جو بھی ملنا ھے مقدر سے ملے گا سب کو
بس یہ سننا تھا کہ دلچسپی رسد میں نہ رہی
ایسی ہستی کو میں انسان نہیں مانوں گا
ایسی ہستی جو کبھی صحبت _ بد میں نہ رہی
شاعری بس وہی اچھی ھے مرے ہمعصرو
دل سے جو نکلی تو پھر رشک و حسد میں نہ رہی
انور جمال انور

اچھا کلام ہے۔ قادر الکلامی ظاہر ہے۔ بہت عمدہ۔ داد قبول ہو ہماری جانب سے۔
anwarjamal — ستمبر 1، 2012 8:01 شام
مزمل صاحب ؛ بہت شکریہ ،،،
نایاب — ستمبر 1، 2012 8:02 شام
واہہہہہہہہہ بہت خوب کہا ہے انور بھائی
اے تکبر کوئی عزت تیری مد میں نہ رہی
تو جو بولا تو بلندی تیرے قد میں نہ رہی
قوت _ باہمئ ربط _ محبت کی قسم
پائیداری کبھی تفریق و عدد میں نہ رہی
میں نہ کہتا تھا کہ ہیں پھول ہی توقیر _ چمن
پھول جو سوکھے تو خوشبو بھی سبد میں نہ رہی
جو بھی ملنا ھے مقدر سے ملے گا سب کو
بس یہ سننا تھا کہ دلچسپی رسد میں نہ رہی
ایسی ہستی کو میں انسان نہیں مانوں گا
ایسی ہستی جو کبھی صحبت _ بد میں نہ رہی
شاعری بس وہی اچھی ھے مرے ہمعصرو
دل سے جو نکلی تو پھر رشک و حسد میں نہ رہی
انور جمال انور
مزمل شیخ بسمل — ستمبر 1، 2012 8:05 شام
مزمل صاحب ؛ بہت شکریہ ،،،

حضرت تعارف کروا دیں تو کیا بات ہو۔ یہاں کلک کریں۔
قرۃالعین اعوان — ستمبر 1، 2012 8:49 شام
بہت خوب!
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 1، 2012 9:23 شام
بہت عمدہ اور بہت خوبصورت غزل ہے جناب۔ داد قبول کیجیے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%88-%D8%AC%D9%88-%D8%A8%D9%88%D9%84%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%D8%A8%D9%84%D9%86%D8%AF%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%DB%92-%D9%82%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%DB%81-%D8%B1%DB%81%DB%8C.53959/